کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائیشوں نے مصطفیٰ عامر کیس میں نامزد ملزم ارمغان قریشی کا گھر خالی کروانے کیلئے ڈی ایچ اے کو خط لکھ دیا۔مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کا گھر خالی کروانے کیلئے پڑوسیوں نے ڈی ایچ اے انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کامران قریشی اور اہلخانہ متعلقہ اتھارٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، کامران قریشی نے 2023 سے 2024 کے دوران خلاف قانون تین شیر گھر پر رکھے۔لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گھر میں رات بھربلند آواز میں موسیقی بجائی جاتی ہے جس سے آرام میں خلل پڑتا ہے، کامران قریشی کے بیٹے ارمغان نے 100 سے زائد نجی سکیورٹی گارڈز رکھے ہوئے ہیں، ارمغان کے نجی گارڈز خواتین اور گھریلو ملازمین کو ہراساں کرتے ہیں۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری کو کامران اصفر قریشی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا، جس دوران گھر سے فائرنگ کی گئی، گھر سے غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوئے، اطراف کے رہائشی اپنےگھروں میں محصور رہے، بے امنی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے پیش نظر رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ڈی ایچ اے انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کامران اصغر قریشی کو اس گھر سے نکالا جائے اور اصل مالک کی شناخت کی جائے۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ گھر کا مالک دبئی میں ہے، مالک کی درخواست وصولی کیلئے قونصل جنرل یو اے ای کو خط لکھا ہے، مالک سے رابطہ ہونے پر ارمغان کے پڑوسیوں کے تحفظات اور چھاپےکا بتائیں گے، مالک کی منظوری سے گھر خالی کرانے کی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کہا گیا ہے کہ گھر خالی

پڑھیں:

منشیات کیس: ملزم ارمغان اور مقتول مصطفیٰ عامر کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی کی اینٹی نارکوٹکس کورٹس کی جانب سے منشیات کے ایک مقدمے میں حال ہی میں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر اور قتل کیس کے ملزم ارمغان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انسداد منشیات عدالت نے مصطفیٰ عامر کے خلاف منشیات بر آمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے. مقتول مصطفی عامر کے وارنٹ 22 فروری کو انسداد منشیات کورٹ نے جاری کیے گئے۔مقتول مصطفیٰ عامر منشیات برآمدگی کے مقدمے میں مفرور تھا. عدالت نے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اے این ایف پولیس اسٹیشن کو ملزم کو گرفتار کرکے 27 فروری کو پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔مقتول مصطفی کے خلاف مقدمہ 2024 میں تھانہ اے این ایف میں درج کیا گیا تھا. ملزم مصطفیٰ عامر پر الزام تھا کہ اس نے کوریئر کے ذریعے منشیات بھیجنے کی کوشش کی تھی۔

دوسری جانب کراچی کی انسداد منشیات کورٹ نے ملزم ارمغان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ارمغان کیخلاف 2019 میں منشیات اسمگلنگ کے 2 مقدمات قائم کیے گئے تھے، مصطفیٰ عامر قتل کیس گرفتار ملزم ارمغان نے کینیڈا سے میری جوانا نامی ہینڈلر سے منشیات اسمگل کرائی. 30 اپریل 2024 کے بعد ملزم ارمغان عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا۔مقدمے میں گرفتار ملزم ارمغان کے 2 ساتھی احمد غفار، احتشام سومرو کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے. ایک مقدمے میں مقتول مصطفیٰ عامر کےبھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے 14 فروری کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مقتول مصطفیٰ عامر 6 جنوری کو ڈیفنس کے علاقے سے لاپتا ہوا تھا. مقتول کی والدہ نے اگلے روز بیٹے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔25 جنوری کو مصطفیٰ کی والدہ کو امریکی نمبر سے 2 کروڑ روپے تاوان کی کال موصول ہونے کے بعد مقدمے میں اغوا برائے تاوان کی دفعات شامل کی گئی تھیں اور مقدمہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) منتقل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں اے وی سی سی نے 9 فروری کو ڈیفنس میں واقع ملزم کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا تاہم ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اے وی سی سی احسن ذوالفقار اور ان کا محافظ زخمی ہوگیا تھا۔ملزم کو کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے جسمانی ریمانڈ لینے کے لیے گرفتار ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تو جج نے ملزم کا ریمانڈ دینے کے بجائے اسے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، جس کے خلاف سندھ پولیس نے عدالت عالیہ میں اپیل دائر کی تھی۔ملزم نے ابتدائی تفیش میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کے بعد لاش ملیر کے علاقے میں پھینک دی تھی لیکن بعدازاں اپنے بیان سے منحرف ہوگیا تھا. بعدازاں اے وی سی سی اور سٹیزنز پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کوششوں سے ملزم کے دوست شیراز کی گرفتاری عمل میں آئی تھی. جس نے اعتراف کیا تھا کہ ارمغان نے اس کی ملی بھگت سے مصطفیٰ عامر کو 6 جنوری کو گھر میں تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرنے کے بعد لاش اسی کی گاڑی میں حب لے جانے کے بعد نذرآتش کردی تھی۔ملزم شیراز کی نشاندہی کے بعد پولیس نے مقتول کی جلی ہوئی گاڑی حب سے برآمد کرلی تھی جبکہ حب پولیس مقتول کی لاش کو پہلے ہی برآمد کرکے رفاہی ادارے کے حوالے کرچکی تھی جسے امانتاً دفن کردیا گیا تھا، مصطفیٰ کی لاش ملنے کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔تفتیشی افسران کے مطابق حب پولیس نے ڈی این اے نمونے لینے کے بعد لاش ایدھی کے حوالے کی تھی. گرفتار کیا گیا دوسرا ملزم شیراز ارمغان کے پاس کام کرتا تھا.قتل کے منصوبے اور لاش چھپانےکی منصوبہ بندی میں شیراز شامل تھا۔کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مصطفیٰ کا اصل موبائل فون تاحال نہیں ملا ہے. ملزم ارمغان سے لڑکی کی تفصیلات، آلہ قتل اور موبائل فون کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔

بعدازاں پولیس نے لاش کے پوسٹ مارٹم کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں قبر کشائی کی درخواست دی تھی. جس پر گزشتہ روز عدالت نے قبر کشائی کا حکم جاری کردیا تھا۔

دریں اثنا 15 فروری کو  تفتیشی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مصطفیٰ اور ارمغان میں جھگڑے کی وجہ ایک لڑکی تھی جو 12 جنوری کو بیرون ملک چلی گئی تھی، لڑکی سے انٹرپول کے ذریعے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزم ارمغان اور مقتول مصطفیٰ دونوں دوست تھے. لڑکی پر مصطفیٰ اور ارمغان میں جھگڑا نیو ایئر نائٹ پر شروع ہوا تھا، تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور لڑکی کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ ارمغان نے 6 جنوری کو مصطفیٰ کو بلایا اور تشدد کا نشانہ بنایا. لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک چلی گئی .جس سے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا جارہا ہے. کیس کے لیے لڑکی کا بیان ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفیٰ قتل کے ملزم ارمغان پر 8 سال سے ویڈ منگوا کر نشہ کرنے کا الزام
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نیا موڑ: پولیس پر سہولت کاری کا الزام
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا گھر خالی کروایا جائے، پڑوسیوں کا متعلقہ حکام کو خط
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان سے متعلق پولیس چالان میں ہوشربا انکشافات
  • مصطفیٰ قتل کے ملزم ارمغان کا گھر خالی کروانے کیلئے پڑوسیوں کا خط
  • مصطفی عامر قتل کے بعد خوف و ہراس کا شکار ڈیفنس کے رہائشیوں کا ڈی جی رینجرز سمیت اعلی حکام کو خط
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی جج سے انتظامی اختیارات واپس لے لئے گئے
  • مرغے کی 50 منٹ میں 80 بانگیں، مالک کو لاکھوں جرمانہ
  • منشیات کیس: ملزم ارمغان اور مقتول مصطفیٰ عامر کے وارنٹ گرفتاری جاری