ڈیمز ڈیڈ لیول کے قریب، خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ملک میں پانی کی قلت کا خدشہ، ملک کے بڑے ڈیمز ڈیڈ لیول پر پہنچنے کے قریب، ارسا (انڈس ریور سسٹم اتھارٹی) نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم کی صورتحال سے صوبوں کو آگاہ کیا، ارسا کے مطابق تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
ارسا نے پانی کی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کر دیا، ارسا کی جانب سے صوبوں کی محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کے احکام جاری کر دیئے گئے ہیں۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے مطابق بارش نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال بہتر ہونے کا امکان نہیں، سندھ نے رواں ربیع سیزن میں 16 فیصد پانی کی قلت برداشت کی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کوئٹہ، ممکنہ خطرے کے پیش نظر پولیس کو حفاظتی اقدامات بڑھانے کی ہدایت
سی ٹی ڈی کیجانب سے پولیس کو ارسال مراسلے میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر پولیس کو محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ممکنہ تخریب کاری کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پولیس کو جاری مراسلے میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر پولیس کو محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیمیں کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ مراسلے کے مطابق 2 گاڑیاں کوئٹہ میں داخل ہوئی ہیں جو سرکاری دفاتر یا ہائی آفیشلز پر حملہ کر سکتی ہیں۔ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عوام اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لئے مزید اقدامات اٹھائے۔