سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی شکیل احمد خان کو گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔واقعہ صوابی کے تھانہ کالو خان کے حدود احد خان کلے شیخ جانہ میں پیش آیا۔

ڈی پی او صوابی محمد اظہر کے مطابق شکیل خان ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔ ملزم نے پہلے اپنے والد کا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیے گئے تھے اور بیچ بچاؤ کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنے۔

ڈی پی او محمد اظہر کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے اور دماغی توازن بھی مکمل درست نہیں ہے۔

میرے بڑے بھائی شکیل احمد خان کو بیدردی سے گھر کے سامنے قتل کر دیا گیا، یہ بدترین درندگی ہے، سابق سینیٹر مشتاق احمد

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئیٹ کی کہ میرے مجھ سے بڑے بھائی شکیل احمد خان کو بے گناہ بیدردی سے گاؤں میں گھر کے سامنے قتل کر دیا گیا۔ یہ بھائی مجھے بہت عزیز تھے۔ یہ میرے دست و بازو تھے، یہ بدترین درندگی ہے۔

شکیل احمد کو انتہائی بے دردی سے گھر کے سامنے شہید کیا گیا ، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بھی سابق سینیٹر اور رہنما جماعت اسلامی مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد خان کو قتل کیے جانے کی تصدیق کی اور بیان جاری کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقعہ پر مشتاق احمد خان اور ان فیملی کے غم میں برابر شریک ہیں۔ شکیل احمد کو انتہائی بے دردی سے گھر کے سامنے شہید کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ اللہ تعالی شکیل احمد شہید کی مغفرت فرمائے۔ حکومت فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن شکیل احمد خان صوابی قتل مشتاق احمد خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن شکیل احمد خان صوابی قتل مشتاق احمد خان سابق سینیٹر مشتاق احمد حافظ نعیم الرحمن گھر کے سامنے

پڑھیں:

مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی ایف آئی آر درج

تصویر، اسکرین گریب

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل خان کے قتل کے واقعےکی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

واقعے کی ایف آئی آر تھانا کالو خان صوابی میں درج کی گئی۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم کامران نے گھر کے باہر شکیل خان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اپنے والد کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا۔

واضح رہے کہ مشتاق احمد کے بھائی کے قتل کا واقعہ کل پیش آیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی
  • سینیٹر مشتاق کے بھائی شکیل خان کے قتل کا مقدمہ درج
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی کو گھر کے سامنے قتل کردیا گیا
  • مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی ایف آئی آر درج
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق
  • صوابی: سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
  • سابق امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے بڑے بھائی ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق
  • سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی قتل