2025-03-17@22:12:39 GMT
تلاش کی گنتی: 3935

«کے انتقال کے بعد»:

    آج کل دہشت گردی کی لہر تیز ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کے بعد سیکیورٹی اداروں کے قافلے پر نوشکی میں بھی حملہ ہوا ہے۔خیبرپختونخوا میں بھی دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ میں سیاسی قیادت کی بات نہیں کر رہا لیکن سب پاکستانی دہشت گردی سے تنگ ہیں۔ وہ کسی بھی حال میں اس کا خاتمہ چاہتے ہیں۔مجھے پاکستان کے عوام میں دہشت گردی کی لہر کے خاتمہ کے لیے ایک قومی یکجہتی اور یکسوئی نظر آئی ہے۔لوگ حکومت اور پاک فوج سے امید رکھتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدام کریں گے۔حالیہ دہشت گردی کی لہرکے بعد پارلیمان کا قومی سلامتی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ وزیر...
    پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ملک کی بدنامی کی جا رہی ہے، کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد بہت سے معاملات زیر غور ہیں، ہمیں زیادہ نقصان آستین کے سانپوں نے دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک کی بدنامی کی جا رہی ہے، کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ ہیں،...
    بانی پی ٹی آئی: عمران خان فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمنٹ کے قومی سلامتی سیشن سے پہلے بانی سے ملاقات کروانے کا مطالبہ کردیا۔ چیف وہپ پی ٹی آئی عامر ڈوگر کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات ہوئی، اس کے ساتھ ہی ان کی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری سے بھی ملاقات ہوئی۔عامر ڈوگر نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی سیشن سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، 3 رکنی پارلیمانی وفد کو بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینے کیلئے ملاقات کی اجازت دی جائے۔چیف وہپ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق اور وزراء نے...
    پی ایس ٹی کے زیراہتمام منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ قانونِ ختمِ نبوت(ص)کو ختم کرنے والے اس معاملے کو سنجیدگی سے سمجھیں یہ قانون امن وامان اورسلامتی برقرار رکھے ہوئے ہے، اگر خدانخواستہ یہ قانون نہ ہوتو شرپسند عناصر گستاخیوں کے نام پر سرعام قتل غارت گری کرینگے، قانون کی موجودگی سے تحقیق تفتیش کا عمل شرپسند عناصر کے لئے سدباب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک و تحریک ختمِ نبوت(ص) رجسٹرڈ پاکستان کے زیراہتمام یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عظیم الشان تاجدارِ ختمِ نبوت(ص)کانفرنس کی صدارت مرزا محمدارشدالقادری نے کی، علامہ سعید اخترقادری، مرزا اصغرعلی، علامہ عبدالرشیدسعیدی، صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین، رانا غلام...
    ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے تقریباً چار ہزار برس قبل موجود سلطنت کے بادشاہ کے مقبرے کی دریافت کا دعویٰ کر دیا۔ ایبیڈوس سلطنت پُر اسرار سلطنتوں میں سے ایک تھی جو پورے قدیم مصر پر 1700 سے 1600 قبلِ مسیح کے درمیان قائم تھی۔ دریافت ہونے والے اس شاہی مقبرے سے ایسے کتبے پائے گئے جن سے فرعون کا حوالہ ملتا ہے لیکن کوئی ممی نہیں پائی گئی۔ یہ دریافت بادشاہ سینیبکے کے مقبرے کی دریافت کے دہائی عرصے بعد ہوئی ہے۔ تاہم، اس بادشاہ نے سینیبکے سے پہلے حکومت کی ہوگی۔ سیکریٹری جنرل آف ایجپٹس سپریم کونسل آف انٹیکیٹیز ڈاکٹر محمد اسماعیل خالد کا کہنا تھا کہ ایبیڈوس میں موجود یہ شاہی مقبرہ اینوبِس پہاڑ پر شاہی مقبروں کی...
    علامتی تصویر۔ ڈائریکٹر کالجز پنجاب نے کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ ڈائریکٹر کالجز کی طرف سے پنجاب کے تمام کالجز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق موبائل فون کے استعمال سے ڈسپلن کی خلاف ورزی اور تعلیم پر توجہ متاثر ہوتی ہے۔  کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال سے پڑھائی پر توجہ کم ہو جاتی ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اساتذہ اور طالب علم کلاس رومز میں موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔
    ہائر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق طلباء اور اساتذہ کو فوری موبائل استعمال سے روکا جائے۔ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو کارروائی کی جائے گی۔ اساتذہ کا موبائل استعمال کرنا کلاس روم کا ماحول خراب کر رہا ہے اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت صوبے بھر کے کالجز میں اساتذہ، طلباء و طالبات کیلئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے کالجز ک ومراسلہ ارسال کر دیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجز کو اس پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیدیا، ہائر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق طلباء اور اساتذہ کو فوری موبائل استعمال سے روکا جائے۔ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا...
    دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے ہیں۔ بھائی ریاض سومرو نے نصیر سومرو کے انتقال کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا اور بتایا کہ 55 سالہ بھائی کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی ماہ سے نصیر سومرو کا گھر میں علاج جاری تھا، اُن کی نماز جنازہ شکارپور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔ نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا، انہیں دراز قد کی وجہ سے انہیں قومی ایئر لائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نصیر سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے...
    اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے سابق آرمی چیف جنرل (ر)باجوہ کو ملک میں طالبان کی آبادکاری کا ذمہ دارقراردیتے ہوئے کہاہے کہ باجوہ سے پارلیمان کے سامنے جواب طلبی کرنی چاہئے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ طالبان کی آبادکاری کی تجویزقمرجاویدباجوہ کی جانب سے آئی تھی وہ اس پرپوزل کے خالق تھے اب تردیدکیسے کرسکتے ہیں؟قمرجاویدباجوہ نے اسمبلی فورپر تقریر میں سہانے خواب دکھائے تھے ان سے پارلیمانی کے سامنے جواب طلبی کرنی چاہئے۔ایک سوال پر انہوں کہاکہ سوات میں جو جلوس نکلے تھے وہ کس کے خلاف نکلے تھے؟۔انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میںبریفنگ دی جائے گی جس کے بعدبڑے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ خواجہ سرا ہونے کی وجہ سے مجھے گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ اداکارہ کی یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر شئیر کی گئی۔ مگر جب اس ویڈیو کی تہہ تک پہنچے تو معلوم ہوا کہ ویڈیو ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پھیلائی گئی ہے۔ حقیقت کیا ہے؟ دراصل مومنہ اقبال کی مذکورہ ویڈیو 29 اگست 2022 کو Fuchsia Magazine کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں اداکارہ کا انٹرویو لیا گیا تھا۔ ویڈیو آج بھی میگزین کے یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔ مومنہ اقبال کے حقیقی انٹرویو کو دیکھ کر معلوم ہوا...
    ملزم نے گزشہ سال دسمبر 2024ء میں ٹی ٹی پی الخوارج کمانڈر مصباح کے حکم پر قائداعظمؒ کے مزار اور کراچی کے مختلف علاقوں کی ویڈیو بنا کر افغانستان بھیجی تھی اور سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ ہم کراچی آگئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلیجنس وِنگ نے تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان الخوارج سے تعلق رکھنے والے اہم کارکن کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ انچارج سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد خلیل الرحمن کا تعلق نُور ولی اللہ گروپ سے ہے، ملزم نے گزشہ سال دسمبر 2024ء میں ٹی ٹی پی الخوارج...
    7 فٹ 9 انچ طویل نصیر سومرو کی نماز جنازہ شکارپور میں منگل کی صبح ادا کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کے طویل القامت افراد میں سے ایک 55 سالہ نصیر سومرو طویل علالت کے بعد اندرون سندھ کے شہر شکارپور میں انتقال کرگئے۔ 7 فٹ 9 انچ طویل نصیر سومرو کی نماز جنازہ شکارپور میں منگل کی صبح ادا کی جائے گی۔ وہ کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا، جس کیلئے وہ متعدد بار مختلف اسپتالوں میں داخل بھی ہوئے تھے۔ انہیں کراچی بھی لایا گیا تھا۔ گزشتہ برس بھی نصیر سومرو کو کراچی لایا گیا تھا اور وہ نجی اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔ صحت بہتر ہونے پر وہ...
    شکارپور(نیوز ڈیسک) دنیا کے چند دراز قد انسانوں میں شامل نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے ہیں۔ نصیر سومرو کے بھائی ریاض سومرو کا کہنا ہے کہ 55 سالہ نصیر سومرو کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا گھر میں علاج جاری تھا، ان کی نماز جنازہ شکار پور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔ خیال ہے کہ نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا اور ان کا شمار کا دنیا کے طویل القامت افراد میں کیا جاتا تھا، دراز قد کی وجہ سے نصیر سومرو کو قومی ائیرلائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔ سات فٹ 9 انچ کے نصیر سومرو 1999 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے...
    سابق صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ معصوم و مجبور ڈیم متاثرین کے ساتھ ماضی میں کئے گئے مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک مزید زور پکڑے گی جس کو روکنا ہم سب کے بس میں نہیں ہو گا۔  اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر و پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی رہنما ثوبیہ مقدم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ناانصافیاں حد سے بڑھ جائیں تو عوام کا ریاست سے اعتماد اٹھ جاتا ہے۔ دیامر کے محب وطن عوام کے مطالبات کو مزید نظرانداز کیا تو حالات گھمبیر صورتحال اختیار کر جائیں گے۔ معصوم و مجبور ڈیم متاثرین کے ساتھ ماضی میں کئے گئے مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو حقوق دو ڈیم...
    لاہور: پنجاب بھر کے کالجز میں کلاسز کے دوران موبائل فونز کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی  ۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق کلاس کے دوران اساتذہ اور طلبا دونوں کیلئے موبائل کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ مراسلے میں مزید کہا گیا کہ دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال سے تدریسی عمل میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہے ۔ Post Views: 1
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا پر جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم حیدرسعید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے کے مطابق تحریک انصاف سے منسلک ملزم حیدر کو اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ سے 17 مارچ کو گرفتار کیاگیا اور ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔ایف آئی اے نے ملزم کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لےلیے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزم پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر سے ملزم حیدرسعید کے...
    کراچی میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے جو اسٹیبلشمنٹ کے سہارے اقتدار میں ہے، کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو یکسر مسترد کردیا لیکن ان مسترد شدہ پارٹیوں کو ہمارے سروں پر بٹھا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ کے تحت آر سی ڈی گراؤنڈ ملیر سعودآباد میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، گزشتہ ایک ماہ میں کے پی کے میں سینکٹروں حملے ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 27 حملے ہوئے، بلوچستان میں جعفر...
    کابل: افغان وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے استعفیٰ سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیا پر شائع ہونیوالی خبریں غلط ہیں۔ افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے استعفیٰ سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان مفتی عبدالمتین قانع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سراج الدین حقانی کے استعفیٰ سے متعلق شائع ہونیوالی خبریں غلط ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے میڈیا سے درخواست کی  کہ وہ صرف حقائق پیش کریں، افواہوں اور پروپیگنڈے کو پھیلانے سے گریز کریں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغان میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں...
    دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل اور پاکستان کے سب سے دراز قد فرد نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے۔ نصیر سومرو کے بھائی ریاض سومرو نے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ ریاض سومرو کے مطابق 55 سالہ نصیر سومرو کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گھر پر ہی زیر علاج تھے۔ نصیر سومرو کی نماز جنازہ شکار پور میں منگل کی صبح ہوگی۔ نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا۔ دراز قد کی وجہ سے نصیر سومرو کو قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ملازمت پر رکھا ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سب سے لمبے نوجوان ضیا رشیدکا انتقال کیسے ہوا؟ اس سے قبل عالم چنا طویل القامت ہونے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے الزام میں گرفتار حیدر سعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں لیکن ہر احتجاج میں شریک ہوتا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک نوجوان حیدرسعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں لیکن عمران خان کے ہر احتجاج میں شریک ہوتا ہے، لوگوں پر ایف آئی آر کٹوائیں اور تحقیقات کریں لیکن گھروں سے لوگوں کو اٹھانا غلط ہے۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھاکہ نوجوانوں کے جعلی پیج بنائے گئے ہیں انہیں اٹھایا گیا ہے، اغوا...
    دنیا کے طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو 55سال کی عمر میں انتقال کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز شکار پور(سب نیوز)دنیا کے طویل القامت افراد میں سے ایک 55 سالہ نصیر سومرو طویل علالت کے بعد شکارپور میں انتقال کرگئے۔7 فٹ 9 انچ طویل نصیر سومرو کی نماز جنازہ شکار پور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔ وہ کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔انھیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا جس کے لیے وہ متعدد بار مختلف اسپتالوں میں داخل بھی ہوئے تھے۔ انھیں کراچی بھی لایا گیا تھا۔ گزشتہ برس بھی نصیر سومرو کو کراچی لایا گیا تھا اور وہ نجی اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔ صحت بہتر ہونے پر...
    اسلام آباد: ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے احاطے میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ حکومتی اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے۔ اس اہم اجلاس میں عسکری قیادت ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔ اجلاس کے دوران...
    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی مناسبت سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ہائی الرٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاوس اور اس کے احاطے میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اعلی حکومتی اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے۔اس اہم اجلاس میں عسکری قیادت ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور...
    دنیا کے طویل القامت افراد میں سے ایک 55 سالہ نصیر سومرو طویل علالت کے بعد شکارپور میں انتقال کرگئے۔ 7 فٹ 9 انچ طویل نصیر سومرو کی نماز جنازہ شکار پور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔ وہ کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انھیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا جس کے لیے وہ متعدد بار مختلف اسپتالوں میں داخل بھی ہوئے تھے۔ انھیں کراچی بھی لایا گیا تھا۔ چند ماہ قبل بھی نصیر سومرو کو کراچی لایا گیا تھا اور وہ نجی اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔ صحت بہتر ہونے پر وہ آبائی علاقے روانہ ہوگئے تھے۔ تاہم چند ماہ سے ان کی مزید خراب ہوگئی تھی ان کا علاج کیا جا رہا تھا...
    سٹی 42 : لالی ووڈ انڈسٹری کے فائٹر ایکٹر مشتاق گبر انتقال کر گئے ۔  70 سالہ مشتاق گبر گردوں اور جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا ۔  مشتاق گبر نے تین سو سے زائد فلموں میں بطور فائٹر ایکٹر پرفارم کیا ۔  
    کراچی(شوبز ڈیسک)ماضی کے مقبول فلمی ہیرو جان ریمبو والدین اور چھوٹی بہن کے انتقال پر بات کرتے ہوئے برہ راست ٹی وی شو میں آبدیدہ ہوگئے اور ان کے رونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ جان ریمبو حال ہی میں اہلیہ صاحبہ کے ہمراہ ایکسپریس ٹی وی پر جویریہ سعود کے رمضان شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ ان کا کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب وہ چھوٹے تھے تو اس وقت ان کی والدہ ایک ہی چولہے پر درجنوں افراد کی سحری اور افطاری تیار کرلیتی تھیں لیکن اب ایک ہی گھر میں متعدد چولہے ہونے کے باوجود بروقت چیزیں تیار نہیں ہو پاتیں۔ ان کے مطابق جو لوگ ان کی...
    اسلام ٹائمز: مفتی منیر شاکر میں ایک سب سے نمایاں اور خاص خوبی یہ تھی کہ جب بھی کوئی دلیل سنتے تھے، تو اسے قبول کرنے اور اپنے سابقہ نظریات سے پھرنے میں کوئی عار محسوس نہ کرتے، بلکہ اپنے سابقہ نظریات کی مخالفت منبر اور سوشل میڈیا پر کھلم کھلا کر ڈالتے۔ چند سال قبل مختلف مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ جب انکی ملاقاتین ہوئیں تو انہیں کافی نئی معلومات فراہم ہوئیں۔ نتیجتاً انکے نظریات میں کافی تبدیلی واقع ہوئی۔ اسکے بعد کراچی کے پیر عتیق الرحمان گیلانی کیساتھ انکی ملاقات ہوگئی۔ گیلانی صاحب نے انہیں عدم تشدد پر قائل کیا۔ نقطہ نظر: استاد ایس این حسینی مفتی محمد منیر شاکر 4 اپریل 1969ء لوئر کرم کے...
    ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل وسماجی ترقی نے نجی اور غیر منافع بخش شعبے کے لیے عید الفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کے مطابق یہ چھٹیاں ہفتہ 29 رمضان 1446 ہجری بمطابق 29 مارچ 2025 سے شروع ہوں گی اور 4 دن تک جاری رہیں گی۔ دوسری جانب، مملکت کے تمام اسکولوں میں بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسکولوں میں چھٹیاں جمعرات 20 رمضان 1446 ہجری بمطابق 20 مارچ 2025 سے شروع ہو کر اتوار 8 شوال 1446 ہجری بمطابق 6 اپریل 2025 تک جاری رہیں گی، یعنی طلبہ کو کل 17 دن کی تعطیلات ملیں گی۔ اسی طرح، مختلف جامعات نے بھی اپنے تعلیمی کیلنڈر...
    لندن: پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے افطار ڈنر پر آئے مہمانوں کو خوشخبری سنائی کہ عید کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پروازیں بحال ہوں گی۔ ڈاکٹر فیصل نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ برمنگھم سے بھی پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال کی جائیں۔ انہوں نے...
    قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت تجارت نے تجارتی خسارے کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں، جس کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران 154 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔ دستاویز کے مطابق اس عرصہ کے دوران 136 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں، 291 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں، درآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ معاشی نمو ہے۔مالی سال 2020ء میں تجارتی خسارہ 23 ارب 16 کروڑ ڈالر ہوا، مالی سال 2021 میں تجارتی خسارہ 31 ارب 8 کروڑ ڈالر ہوا۔اسی طرح 2022 میں تجارتی خسارہ 48 ارب 35 کروڑ ڈالر، مالی سال 2023 میں تجارتی خسارہ 27 ارب 47 کروڑ ڈالر اور 2024 میں تجارتی خسارہ 24 ارب 11 کروڑ ڈالر ہوا۔دستاویز کے مطابق مالی...
    فائل فوٹو۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اقتصادی اصلاحات کے لیے سرمایہ کاری فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر تبادلہ بھی خیال کیا گیا۔  اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کی ٹیم کو اقتصادی اصلاحات کےلیے سرمایہ کاری فنانسنگ پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں پائیدار ترقی، محصولات میں اضافے اور مالیاتی شفافیت کےلیے اصلاحات پر بھی غور کیا گیا۔  اعلامیہ کے مطابق پری بجٹ مشاورت کے دوران مختلف چیمبرز اور تجارتی اداروں کی تجاویز کا تجزیہ پیش کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے مالیاتی، تجارتی اور نجی شعبے میں جامع اصلاحات پر زور دیا۔  اعلامیہ کے مطابق وزیر...
    فوٹو: فائل سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں ایک سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد اس کی جگہ بیٹی کو نوکری کےلیے اہل قرار دے دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد اس کی بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواستگزار خاتون کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں، شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہوسکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں؟اس دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے...
    سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں ایک سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد اس کی جگہ بیٹی کو نوکری کےلئے اہل قرار دے دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد اس کی بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواستگزار خاتون کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں، شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہوسکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں؟اس دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ 2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اسماعیلی سنٹر دبئی کے زیر اہتمام رمضان سحری تقریب میں شرکت کی جس میں یو اے ای کی جانب سے سال 2025 کو” کمیونٹی ائیر ” قرار دینے کے تحت مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے مختلف ممالک اور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سفارت خانے کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے وژن سے متاثر ہوکر یو اے ای کے سال برائے کمیونٹی 2025 میں "عالمی برادریوں کی تشکیل اور استحکام ” کے عنوان سے ایک خصوصی پینل مباحثہ کیا گیا سفیر...
    عجمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ 2025ء)معروف ہوٹل ایریا جنرل منیجر افتخار ہمدانی کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے اہم شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔ افتخار ہمدانی، جو اپنی محبت، خدمت اور انسانیت دوستی کے لیے جانے جاتے ہیں، نے اس موقع پر کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے 2025 کو "کمیونٹی کا سال" قرار دیا ہے، اور پاکستان کمیونٹی اس ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ تقریب میں پریس قونصلر محمد صالح کی خصوصی شرکت، چوھدری خالد حسین، اشفاق احمد، زمرد بونیری، اعجاز احمد گوندل، حافظ زاھد علی، کاشان تمثیل ہاشمی، خالد ملک، خالد گوندل،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ حوالہ و ہنڈی کے خلاف اقدامات سے ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ ہواہے۔ پیرکوقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سید رفیع اللہ کے سوال پر وفاقی وزیر خزانہ و محصولات نے ایوان کوبتایا کہ مالی سال 2023 کی آخری سہ ماہی میں ہنڈی، حوالہ اورایکسچینج کمپنیوں کے حوالہ سے کئی اقدامات کئے گئے تھے۔ دونمبرکام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون ہوا اورانتظامی اقدامات کئے گئے۔ سٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کاکیپٹل بڑھایا تاکہ مستندایکسچینج کمپنیاں بزنس میں رہیں، 10بینکوں کوایکسچینج کاونٹرز کھولنے کی ہدایت کی گئی،ان اقدامات کی وجہ سے ہنڈی اورحوالہ سے آنے والی رقوم اب باضابطہ چینلز سے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا معطلی کے لیے درخواست تیار کرلی جسے رواں ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کیا جائے گا. نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے سزا معطلی کی درخواستیں تیار کی ہیں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی.(جاری ہے) درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیشنل...
    میلبرن: شدید گرمی کے دوران کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے کھلاڑی پچ پر گر کر انتقال کر گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ میں کلب کرکٹر جنید ظفر خان 41.7 ڈگری کی شید گرمی میں بیٹنگ کے دوران اچانک پچ پر گر کر انتقال کرگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ ہفتہ کے روز کانکورڈیا کالج اوول میں پیش آیا جہاں اولڈ کانکورڈینز کرکٹ کلب کے کھلاڑی جنید ظفر خان نے 40 اوورز تک فیلڈنگ کی اور 7 اوورز تک بیٹنگ کرنے کے بعد وہ میدان میں بے ہوش ہوگئے۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پر پی سی بی کو کتنے ملین ڈالرز کا نقصان ہوا؟؛ بھارتی میڈیا کی رپورٹ 40 سال سے زائد عمر کے حامل جنید ظفر خان کو فوری طبی...
    بیجنگ :چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ایک ذمہ دار نے کہا کہ اس سال چین بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے صنعتی شعبوں کے دائرے کو وسعت دیگا ، اور اس سلسلے میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے صنعتی شعبوں کی نئی فہرست اسی سال کے دوران جاری کی جائے گی جس میں جدید مینوفیکچرنگ، ہائی ٹیک، توانائی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ جیسے شعبوں کی حمایت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اس کے علاوہ وسطی اور مغربی خطوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ترجیحی صنعتوں کی فہرست ، جو بھی سال کے اندر جاری کی جائے گی ، بنیادی مینوفیکچرنگ ، قابل اطلاق ٹیکنالوجی ، لوگوں کے ذریعہ معاش ، کھپت...
    بیجنگ :چین کی اسٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں قومی ادارہ شماریات کے ترجمان فو لنگ حوئی نے رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کی قومی معیشت کے آپریشن پر بریفنگ دی۔ پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے فروری تک صنعتی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہوا اور مقررہ حجم سے اوپر کے صنعتی اداروں کی اضافی قدر میں سال بہ سال 5.9 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔سروس انڈسٹری کی ترقی کا رجحان نسبتا اچھا تھا ، اور قومی سروس انڈسٹری پروڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 5.6 فیصد اضافہ ہوا ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 0.4 فیصد...
    پاکستانی محقق کا پاکستانی فصلوں کی پیداوار میں بہتری کے لئے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز گانسو (شِنہوا)چین کے شمال مغربی علاقے میں اگرچہ موسم اب بھی کافی سرد ہے لیکن گانسو اکیڈمی برائے زرعی سائنس کی ایک لیب میں گرما گرم بحث جاری ہے،اور محمد علی رضا مولچ پر مبنی ڈرپ آب پاشی کے تجربات کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔مولچ ٹیکنالوجی پر مبنی ڈرپ آب پاشی فصلوں کی جڑوں تک براہ راست پانی پہنچاتی ہے، وہ نہ صرف پانی کی بچت کرتی بلکہ غذائیت کو بھی بہتر بناتی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں محقق کی حیثیت سے کام کرنے والے علی نے کہا کہ ان کی تحقیق اس بات...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر کے کالجز میں اساتذہ، طلباء و طالبات کیلئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی،محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے کالجز کومراسلہ ارسال کردیا،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجز کو اس پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیدیا،ہائر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق طلبا اور اساتذہ کو فوری موبائل استعمال سے روکا جائے۔ فیصلے پرعملدرآمدنہ ہواتوکارروائی کی جائے گی۔اساتذہ کا موبائل استعمال کرناکلاس روم کا ماحول خراب کررہاہے، طلبا کلاس رومزمیں سوشل میڈیا ایپس کااستعمال کرتے ہیں۔ مراسلے میں مزید کہاگیا ہے کہ اساتذہ ،طلباءاور طالبات کی جانب سے موبائل کا استعمال پڑھائی سے توجہ ہٹانے، تعلیمی بدعنوانی کا باعث بنتا...
    اسلام آباد: پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی بینک کے وفد کو بریفنگ دی ہے۔   آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ سازی اور عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو 20 ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت عالمی بینک کی سرمایہ کاری فنانسنگ پر جاری تبادلہ خیال کو آگے بڑھانے کے حوالے سے عالمی بینک کی ٹیم نے پیر کے روز اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں عالمی بینک کی ٹیم نے قومی ترقی اور مالیاتی...
    پاکستان کی معروف ماڈل نادیہ حسین اپنا بیان ریکارڈ کروانے ایف آئی اے سائبرکرائم پہنچ گئی ہیں۔ نادیہ حسین نے اپنے شوہر کی بینک فراڈ معاملے میں گرفتاری کے بعد ایف آئی اے افسر کی جانب سے رشوت طلبی کا الزام عائد کیا تھا۔ ایف آئی اے نے نادیہ حسین کو مبینہ رشوت مانگنے کےالزام میں طلب کیا تھا۔ نادیہ حسین کا مذکورہ الزام پر مبنی بیان ایک ریکارڈڈ ویڈیو کے ذریعے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر وائرل ہوا تھا۔ نادیہ حسین کی جانب سے مبینہ رشوت مانگنے کا الزام بینک فراڈ میں ملوث ان کے شوہر عاطف خان کو ریلیف دینے کے ضمن میں عائد کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے نہ صرف نادیہ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے معروف امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی Afiniti کے سی ای او جیرومی کیپیلس (Jerome Kapelus) کی سربراہی میں 4 رکنی وفد کی ملاقات, وزیراعظم کا Afiniti کے پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم.وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی باصلاحیت افرادی قوت میں عالمی مارکیٹ میں مسابقتی بنیاد پر کام کرنے کی استعداد موجود ہے۔ وزیراعظم کی Afiniti پاکستان کو قومی اور بین الاقوامی صارفین کے لئے پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز  بھی دی۔ ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی اور دیگر جدید تکنیکی صلاحیتوں سے لیس کرنے کے پروگرام...
    جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے حملے کے بعد سے تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی تاحال 4 بوگیاں جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں جبکہ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پٹڑی  کی مرمت کا کام جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کی جائے گی۔ریلوے حکام نے کہا کہ ٹرین کی ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا  ، دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی پہنچا دیا گیا  ۔
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )سستی بجلی اور ٹیکس میں چھوٹ اقتصادی زونز کے مکمل استعمال اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کر سکتی ہے چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائز ڈویلپمنٹ کے ماہر وحید خالق نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ توانائی کی قیمت اور ٹیکسوں کا بوجھ صنعت کو مفلوج کر رہا ہے جس سے بے روزگاری بڑھ رہی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کاروبار کا منظر نامہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بدل رہا ہے اور صنعت کو اپنی مخصوص ضروریات کے مطابق مدد کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے منظر نامے کو محسوس کرتے ہوئے حکومت کو اقتصادی زونز میں خصوصی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی...
    رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم---فائل فوٹو  مرکزی سیکریٹری اطلاعات تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہم نے جے یو آئی اور جماعت اسلامی سے ملاقاتیں کی ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ معاملات اچھے ہو رہے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے جو تحفظات تھے اس کو دیکھا ہے، تعطل ضرور آیا تھا، اب چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ہر مخالفت کے باوجود مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھی تھی، پی ٹی آئی ملکی سلامتی کے حوالے سے میٹنگ میں شریک ہوگی۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ نئی نسل کو...
    لندن/صنعا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ میں پیر کی صبح ہونے والے دو امریکی فضائی حملوں میں درجنوں افرادکے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں حوثیوں کے ترجمان المسیرہ ٹی وی نے بتایا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی رات دارالحکومت صنعا اور ملک کے دیگر علاقوں میں فضائی حملوں کے بعد پیرکی صبح دو امریکی فضائی حملوں میں ساحلی صوبہ حدیدہ کے ضلع زبید میں کپاس کی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جوابی کاروائی میںحوثی باغیوں نے پیر کی صبح بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ایس ٹرومین پر ہونے والے دوسرے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ٹیلی گرام پر...
    آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ میں ہیٹ ویو کے دوران کھیلے جارہے میچ میں کرکٹر انتقال کرگیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ساؤتھ آسٹریلیا میں کونکورڈیا کالج اوول میں ہیٹ ویو کے دوران میچ کھیلا جارہا تھا جس دوران 40 سالہ جنید ظفر خان گرپڑے اور پھر اٹھ نہ سکے۔ رپورٹس کے مطابق جس وقت میچ کھیلا جا رہا تھا اس وقت درجہ حرارت 41.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، اولڈ کونکورڈیا کرکٹ کلب کے کھلاڑی نے پہلے 40 اوورز فیلڈنگ کی پھر 7 اوورز بیٹنگ کی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹر کے گراؤنڈ پر گرتے ہی ایمبولینس کو طلب کیا گیا اور طبی عملے نے سی پی آر کیا لیکن وہ جنید ظفر کی جان نہ بچاسکے۔ کرکٹر کے دوست نے میڈیا سے گفتگو...
    لاہور(اوصاف نیوز)ہائیرایجوکیشن کی جانب سے کالجز میں دوران کلاسز اساتذہ اور طلباءکے موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کواس حوالے سے ایک مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیاہے کہ اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے موبائل فون کےاستعمال پر پابندی ہوگی کیونکہ دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال سے تدریسی عمل میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ موبائل فونز کے استعمال سے کلاسز میں پڑھائی متاثر ہوتی ہے، عملدرآمد نہ کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔ فیس بک نے صارفین...
    آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں مقامی کلب کرکٹر جنید ظفر خان کرکٹ میچ کے دوران چل بسے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میچ ہیٹ ویو کے دوران کھیلا جارہا تھا، 40 سالہ جنید ظفر خان کونکورڈیا کالج اوول میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران گرے اور اٹھ نہ سکے۔ میچ کے وقت درجہ حرارت 41.7 ڈگری سنٹی گریڈ تھا، اولڈ کونکورڈیا کرکٹ کلب کے کھلاڑی نے پہلے 40 اوورز فیلڈنگ کی پھر 7 اوورز بیٹنگ کی تھی۔ گراؤنڈ میں گرتے ہی ایمبولینس کو طلب کیا گیا جس کے بعد طبی عملے نے سی پی آر کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے دوست نے کہا کہ جنید ظفر خان روزے رکھ رہے...
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں والی بال کے نوجوان کھلاڑی کے اندھے قتل کا معمہ حل ،چچا زاد بھائی ہی قاتل نکلا،پولیس کے مطابق گاؤں165،اے نائن ایل میں 3روز قبل نامعلوم شخص نے کھلاڑی کا شف تنویر کو بھینسوں کے باڑہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکیا اورمحض شبہ کی بنا پر اسکے چچازاد بھائی زمان کو حراست میں لیا تو اس نے اس اندھے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کاشف تنویر کے اسکی اہلیہ سے مراسم تھے اسی بنا پر غیرت میں آکر اسے قتل کردیا۔\378
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کر دیا، جو جنگی حالت میں دشمن ممالک کے شہریوں کو بغیر سماعت ڈی پورٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ قانون وینزویلا کی Tren de Aragua تنظیم کو ہدف بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ تاہم، ایک وفاقی جج نے پہلے فیصلہ دیا تھا کہ اس قانون کے تحت وینزویلا کے 5 شہریوں کو بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔ اس سے پہلے یہ قانون 1812 کی جنگ، جنگ عظیم اول اور جنگ عظیم دوم میں نافذ کیا گیا تھا۔ تازہ حکم نامے کے تحت وینزویلا کے تمام 14 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری، جو TdA تنظیم...
    وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ رواں سال 15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم پاکستان کے یوتھ پروگرام کے چیئر مین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے، 2019ء میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے سیاسی اور معاشی چیلنجز کے باوجود قومی ترقی اور استحکام کے عمل کو جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان ناصرف ڈیفالٹ کے سنگین خطرے سے محفوظ رہا بلکہ معیشت بحالی کی راہ پر چل پڑی۔ رانا مشہود...
    پشاور(اوصاف نیوز) جمعیت علمائے اسلام مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس کا انعقاد،مولانا حامد الحق حقانی شہیدکی شہادت کے بعد ان کے صاحبزادے مولانا عبدالحق ثانی کو جمعیت علمائے اسلام ( س ) کا مرکزی امیر مقرر کردیا گیا۔ مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں منعقد ہوا جس میں مولانا حامد الحق حقانی شہید کے بعد اتفاق رائے سے ان کے فرزند مولانا عبدالحق ثانی کو مرکزی امیر مقرر کردیا گیا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں مرکزی باہمی مشاورت سے مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی کو سرپرست اعلیٰ اور مولانا خزیمہ سمیع کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں مولانا حامد الحق حقانی شہیدکیلئے فاتحہ خوانی...
    MEERUT: بھارت کی پولیس نے اترپردیش کے علاقے میرٹھ میں نجی یونیورسٹی کے اندر کھلی جگہ میں نماز پڑھنے پر گرفتار کرلیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ اترپردیش کے علاقے میرٹھ میں قائم نجی یونیورسٹی کے کھلے مقام پر نماز پڑھنے کے الزام میں طالب علم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خالد پرادھان (خالد میواتی) کو رواں ہفتے یونیورسٹی کے کیمپس میں ہولی کے جشن کے دوران طالب علموں کے ایک گروپ کے نماز پڑھنے کی ویڈیو سامنے آنے پر مقامی ہندو گروپ کے احتجاج کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ نجی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے خالد پرادھان اور تین سیکیورٹی اہلکاروں کو اس معاملے...
    فائل فوٹو صدر الدین راشدی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سندھ کے سربراہ صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کھوٹے سکوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔کراچی میں صدرالدین راشدی نے حلیم عادل شیخ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ جی ڈی اے عمرکوٹ کے ضمنی الیکشن میں مشترکہ امیدوار لائے گی۔ جو کونسلر کی نشست نہیں جیت سکتے وہ پی پی پر تنقید کر رہے ہیں، سعدیہ جاویدسندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ جو لوگ کونسلر کی نشست تک نہیں جیت سکتے وہ پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لال مالہی جی ڈی اے کے مشترکہ امیدوار ہوں گے، وہ...
    پٹرول پر70روپے فی لیٹر لیوی مسترد، پیٹرول اور بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمن WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی جانب سے 70 روپے فی لیٹر پیٹرول لیوی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات دن بدن بگڑ رہے ہیں اور حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جائے تو عوام حکمرانوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں؟،حافظ...
    لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لیے اتھارٹی قائم کردی گئی، نواز شریف لاہور اتھارٹی فار ہیریٹج ریوائیول کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔لاہور میں صدر مسلم لیگ ن نوازشریف اور  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس  میں تاریخی ورثےکی بحالی اور اسے محفوظ کرنے کے لیے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول LAHR ( لہر ) قائم کردی گئی، نواز شریف اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تجاوزات کے متاثرین کو کاروبار کے لیے متبادل جگہ دینے اور انہیں معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لاہور کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے۔صحافیوں سے گفتگو میں جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتِ حال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے، حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ مشاورتی کونسل کے اجلاس میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یک طرفہ فیصلے بند نہ کیے تو ملکی سیاست میں شدت آئے گی۔مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان کے معاملے پر بات چیت پر زور دیا اور کہا کہ ریاست نے کہا تو افغانستان کے معاملے پر کردار ادا کرنے کا...
    ایس ڈی پی آئی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ہم تمام شہریوں سے کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف متحد ہونے اور ایک پُرامن اور جامع ہندوستان کیلئے اجتماعی طور پر کام کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے جنرل سکریٹری محمد شفیع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہولی کا تہوار، جو اتحاد اور خوشی کی علامت ہے، افسوسناک طور پر مسلمانوں کے خلاف ٹارگٹڈ تشدد کے واقعات سے پھیکا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہندو اور مسلم دونوں برادریوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہوں اور تفرقہ انگیز قوتوں کو مسترد کریں۔ محمد شفیع نے...
    نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ دہرا دیا۔ پیپلز پارٹی رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ بیس ہزار سے زائد ووٹ لینے والے ٹکٹ ہولڈر کو بھی ترقیاتی فنڈ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نون لیگ نے پیپلز پارٹی سے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے بدلے سندھ میں حصہ مانگ لیا۔ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ دہرا دیا۔ پیپلز پارٹی رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ بیس ہزار سے زائد ووٹ لینے والے ٹکٹ ہولڈر کو بھی ترقیاتی فنڈ دیا جائے۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں نئے لوکل ایکٹ...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کی جانب سے 70 روپے فی لیٹر پیٹرول لیوی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات دن بدن بگڑ رہے ہیں اور حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جائے تو عوام حکمرانوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں؟ حافظ نعیم الرحمٰن نے الزام عائد کیا کہ جب تک فارم 47 کے مطابق حکومتیں مسلط کی جاتی رہیں گی، ملک میں...
    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن سے قبل پشاور زلمی اور ملک کی معروف فوڈ چین کے درمیان اسپانسرشپ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ لاہور کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں پشاور زلمی کے صدر اور سابق قومی کپتان انضمام الحق سمیت نامور کرکٹرز اور ابرارالحق سمیت نامور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ معاہدے کے تحت پشاور زلمی کی جانب سے انضمام الحق جبکہ فوڈ چین کی جانب سے عمران اعجاز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ ایک سال کے لیے طے پایا ہے، تاہم اسے پانچ سال تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ تقریب سے خطاب میں سابق قومی کپتان انضمام الحق سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ یہ پارٹنرشپ...
    یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکا کا فضائی حملہ، اموات 31ہوگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز صنعا (سب نیوز)امریکا نے یمن میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے کردیے جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطاب یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکا کا فضائی حملہ، اموات 31 ہوگئیں، حملے میں یمنی حوثیوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فیصلہ کن اور طاقتور فضائی حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ تمہارا وقت ختم ہوگیا ہے اور آج سے تمہارے حملے بند ہونے چاہئیں ورنہ تمہارے ساتھ وہ ہوگا جو پہلے نہیں...
    مولانا حامد شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی جے یو آئی س کے مرکزی امیر منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز نوشہرہ(سب نیوز) گزشتہ دنوں خودکش حملے میں شہید ہونے والے مولانا حامدالحق کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی کو جمعیت علمائے اسلام (س)کا مرکزی امیر منتخب کردیا گیا۔نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ میں جمعیت علمائے اسلام (س)کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مولانا حامدالحق شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی کو مرکزی امیر منتخب کیا گیا۔شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمان درخواستی سرپرست اعلی اور مولانا خزیمہ سمیع مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیے گئے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خارجی راستے میں ہونے والے...
    ویب ڈیسک : نوشہرہ میں گزشتہ دنوں خودکش حملے میں شہید ہونے والے مولانا حامدالحق کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی کو جمعیت علمائے اسلام (س) کا مرکزی امیر منتخب کردیا گیا۔ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ میں جمعیت علمائے اسلام (س) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مولانا حامدالحق شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی کو مرکزی امیر منتخب کیا گیا۔شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمان درخواستی سرپرست اعلیٰ اور مولانا خزیمہ سمیع مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیے گئے۔ چونگی امر سدھو میں تاجروں کا ٹائر جلا کر احتجاج  گزشتہ دنوں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خارجی راستے میں ہونے والے خود کش دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے ، ریاست خطرے میں ہے، موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے، ریاست خطرے میں ہے، ہم اپوزیشن میں ہوکر بھی ملک کا سوچ رہے ہیں، تو حکومت کیوں نہیں سوچ رہی؟ سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، آصف زرداری انجوائے کررہے...
    جعفر ایکسپریس حملے کے بعد کوئٹہ سے چمن کے لئےپیسنجر ٹرین سروس آج سےبحال ہوگئی. تاہم کوئٹہ سےاندرون ملک ٹرین سروس پانچویں روز بھی معطل ہے۔ کوئٹہ سےمسافر ٹرین کو چمن روانہ کیا گیا،کوئٹہ سے پشاور اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی سروس تاحال معطل ہے۔ دوسری جانب، دہشت گردوں کے حملے میں متاثرہ جعفر ایکسپریکس تاحال جائےوقوعہ پر موجود ہے.جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیوں کو تاحال ٹریک پر نہ لایا جاسکا۔دہشت گردوں کی جانب سےدھماکےسےمتاثرہ ریلوےٹریک کےحصے کی بھی مرمت نہیں ہوسکی ہے۔
    چینی صدر شی جن پنگ نے یورپی یونین اور چین کے سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کے موقع پرہونے والی تقریبات میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کی دارلحکومت برسلز میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں اب چینی صدر کی جگہ وزیراعظم لی چیانگ شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: چین نے پاکستان کے ذمے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی چینی وزیراعظم برسلز میں یورپی کونسل اور کمیشن کے صدور سے بھی ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ یورپی یونین اور چین کے مابین یوکرین جنگ کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پر روس کے...
    وفاقی وزیر صحت نے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو فری پاکستان کے لیے مزید جدید اور مربوط حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے، پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی حکومت سندھ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کراچی کا دورہ کیا۔ صوبائی کوآرڈینیٹر ارشاد علی سوڈھر نے وزیر صحت کو پولیو کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر صحت نے رواں سال کے 6 میں سے 4 پولیو کیسز سندھ سے ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور فرنٹ لائن ورکرز اور ضلعی انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔ مصطفیٰ کمال نے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام...
    لاہور( نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کی بحالی اور اسے محفوظ کرنے کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول ( لہر ) قائم کر دی ، جس کے پیٹرن انچیف نواز شریف ہونگے۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج قائم کر دی گئی ، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس کے دوران لاہور میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ کے لئے شہر کے 5 مقامات کی نشاندہی کر لی گئی جبکہ نیلا گنبد کی اصل صورت بحال کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔شاہی قلعہ،مقبرہ جہانگیر و نور جہاں، شالا مار باغ، کامران کی بارہ...
    مرحوم سید علی رضا نقوی کے ورثاء سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرکزی صدر نے کہا کہ ایک عالم دین کی موت ایک عالم کی موت ہے، اُن کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحوم نے اپنی زندگی حصول علم و ترویج علوم آل محمد علیہم السلام میں گزاری ہے۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے حال ہی میں ملتان میں انتقال کرجانے والے بزرگ عالم دین علامہ سید علی رضا نقوی کے ورثاء سے جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ ملتان میں تعزیت کی اور دعائے مغفرت بھی کی۔ اس موقع پرمرحوم کے بڑے بھائی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ ڈاکٹر...
    یورپ میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز سے پابندی ہٹنے کے بعد اب پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے بھی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا ہے کہ عید کے بعد سے پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں باقاعدہ شروع ہوجائیں گی۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے لندن میں صحافیوں اور ٹک ٹاکرز کے ساتھ افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں لندن اور مانچسٹر سے پروازیں پاکستان جائیں گی، کوشش کر رہے ہیں برمنگھم سے بھی پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال ہوں۔ جون 2020 میں یورپ اور برطانیہ نے پی آئی اے کی کمرشل...
    لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لئے نئی اتھارٹی قائم کردی گی جس کے پیٹرن انچیف  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف ہوں گے. پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر  نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لئے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول LAHR  قائم  کی گئی. محمد نواز شریف "لہر" (LAHR ) کے سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے، متعلقہ افسران پر مشتمل" لہر" کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق کیا گیا۔ نوازشریف نے تجاوزات کے متاثرین کو...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لیے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول LAHR قائم کر دی گئی۔ محمد نواز شریف لہر (LAHR) کی سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔ متعلقہ افسران پر مشتمل لہر کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔ اجلاس میں لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق کیا گیا۔ نوازشریف نے تجاوزات کے متاثرین کو کاروبار کے لیے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی اور لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لیے جامع پلان طلب کرلیا۔ لاہور کے ہیری...
    بلوچستان میں نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکا ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ نوشکی دالبندین شاہراہ دھماکے کے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے دوسری جانب ایم ایس میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال نوشکی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
    ویب ڈیسک:سانحہ جعفرایکپسریس کے بعد چندروز کے تعطل کے بعد کوئٹہ سے چمن کیلئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔  ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن کے لئے مسافر ٹرین 4 روز معطل رہنے کے بعد آج روانہ ہوگی جبکہ  کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل رہے گی۔  یاد رہے کہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔  دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک اور اطراف کے علاقے کو کلیئر کر دیا گیاہے،ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس حملے کے بعد متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کیلئے سبی اور مچھ سے ریلیف ٹرین روانہ کی گئی، ریلوے ٹریک کی مرمت...
    بلوچستان میں نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دوسری جانب ایم ایس میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال نوشکی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے، انہوں نے دھماکے میں 5 افراد کے...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق  زخمیوں کو نوشکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔دھماکے کی آواز دور علاقوں میں بھی سنی گئی، سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔
    دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق  زخمیوں کو نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دھماکے کی آواز دور کے علاقوں میں بھی سنی گئی، سکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
    راو دلشادحسین: سربراہ مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس, تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لئے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول قائم، محمد نواز شریف "لہر" (LAHR ) کے سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔متعلقہ افسران پر مشتمل" لہر" کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق، محمد نوازشریف  نےتجاوزات کے متاثرین کوکاروبار کے لئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی، لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے جامع پلان طلب کیا گیا،لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے شہر چھ زون میں تقسیمتمام زون ہیری ٹیج ایریاز...
    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی عزیزوں کی 759کنال کی جائیدادوں کی نیلامی کا حکم دیدیا۔عدالت نے شہباز شریف کے قریبی عزیزوں کی 9جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 25 اپریل، 2 مئی، 9 اور 16 مئی کی تاریخیں بھی مقرر کر دیں۔نجی بینک کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ برادرز شوگر ملز کو 2016 میں قرض کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹر قرار دیا گیا۔وزیراعظم کے کزن میاں اسلم بشیر اور عمر ادریس سمیت دیگر نے قرض کی گارنٹی دی تھی، میاں فرقان، فاطمہ فرقان، مہر عمر، فرح اسلم اور میمونہ اسلم نے بھی قرض کی گارنٹی دی۔برادرز شوگر ملز کے مالکان نے قرض کیلئے جائیدادیں بھی رہن رکھوائیں، استدعا ہے کہ 20 کروڑ 83...
    کوئٹہ سے چمن کے لئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ: (آئی پی ایس) کوئٹہ سے چمن کیلئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن کے لئے مسافر ٹرین 4 روز معطل رہنے کے بعد آج روانہ ہوگی، کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل رہے گی۔ یاد رہے کہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں اور ملکی صورتحال پر تحریک کے لئے اجلاس بلا لیا ، عید کے بعد مجلس عمومی اجلاس میں تحریک چلانے کا فیصلہ کرینگے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں ، صدر ،وزیر اعظم  اور وزیر داخلہ اہل نہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن میں ہو کر ملک کا سوچ رہے ہیں، حکومت کیوں نہیں سوچ رہی، وزیر اعظم افطار کی دعوت دے رہے ہیں، ملکی مسائل کیلئے بات کیوں نہیں کر سکتے۔ سعودی...
    لاہور( آئی این پی) سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ٹرین سانحہ کے بعد ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ آپریشن فوکس، کلیئر اور اسمارٹ ہونا چاہیے،بلوچستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے تناظر میں بلوچستان حکومت تبدیل ہونے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آ رہے،بلوچستان میں شدت پسندی پہلے سے جاری ہے،شدت پسندی میں تیزی سرفراز بگٹی یا ان کی حکومت کی وجہ سے نہیں آئی،سرفراز بگٹی تو ابھی آئے ہیں ان کو ابھی سال بھی نہیں ہوا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رونما ہوئے ٹرین واقعہ پر پی ٹی آئی اور پاکستان دشمن ممالک کے ہم آواز ہونے سے...
    لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی عزیزوں کی 759کنال کی جائیدادوں کی نیلامی کا حکم دیدیا،عدالت نے 9جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 25 اپریل، 2 مئی، 9 اور 16 مئی کی تاریخیں مقرر کر دیں۔ جے ایس بینک کےوکیل نے موقف اپنایا کہ برادرز شوگر ملز کو 2016ء میں قرض کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹر قرار دیا گیا۔ وزیراعظم کے کزن میاں اسلم بشیر، عمر ادریس سمیت دیگر نے قرض کی گارنٹی دی تھی، میاں فرقان، فاطمہ فرقان، مہر عمر، فرح اسلم، میمونہ اسلم نے بھی قرض کی گارنٹی دی۔ برادرز شوگر ملز کے مالکان نے قرض کیلئے جائیدادیں بھی رہن رکھوائیں، استدعا ہے کہ 20 کروڑ 83 لاکھ 78...
    مشتاق احمد بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے غیر ریاستی باشندوں کو کشمیر کے ڈومیسائل دینے کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے غیر قانونی اور ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے جن کا مقصد کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کرنا اور علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے غیر ریاستی باشندوں...
    (ویب ڈیسک)برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ اورپاکستان کے درمیان قومی ایئرلائن کی پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنادی۔  پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے  لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔  ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے افطار ڈنر پر آئے مہمانوں کو خوشخبری سنائی کہ عید کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز  انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان...
    اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کیخلاف انٹر اکانٹیبلیٹی کمیٹی کو شکایات بھیجی ہیں، بابر سلیم سواتی نے بھی کمیٹی کو الزمات پر تحریری جواب دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اپنے خلاف احتساب کمیٹی میں جمع کروائی گئی شکایت کا تحریری جواب دے دیا۔رکن پی ٹی آئی انٹر اکانٹیبلیٹی کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی نے بابر سلیم سواتی کے خلاف مبینہ کرپشن کے دستاویزات فراہم کیے۔ پاکستان آنے والی سابق جاپانی فحش اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا قاضی انور نے کہا کہ اعظم سواتی نے...