مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ معاملات اچھے ہو رہے ہیں: شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم---فائل فوٹو
مرکزی سیکریٹری اطلاعات تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہم نے جے یو آئی اور جماعت اسلامی سے ملاقاتیں کی ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ معاملات اچھے ہو رہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے جو تحفظات تھے اس کو دیکھا ہے، تعطل ضرور آیا تھا، اب چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ہر مخالفت کے باوجود مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھی تھی، پی ٹی آئی ملکی سلامتی کے حوالے سے میٹنگ میں شریک ہوگی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ نئی نسل کو اپنے حقوق کا پتہ ہے اور انہیں اپنی طاقت کا اندازہ بھی ہے، اغواء کیے گئے نوجوان جن کے پاس بھی ہیں انہیں رہا کیا جائے۔
انہوں نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے جعلی پیج بنائے گئے ہیں انہیں اٹھایا گیا ہے، اغوا کیے گئے نوجوانوں پر کہیں تشدد نہ کیا جا رہا ہو۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہیں کروائی جا سکتی تو مطالبات پر عمل درآمد کیسے یقینی بنایا جائے گا؟
شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی وقت کی ضرورت ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ ایک نوجوان حیدر سعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں لیکن ہر احتجاج میں شریک ہوتا ہے، لوگوں پر ایف آئی آر کٹوائیں، تحقیقات کریں لیکن گھروں سے لوگوں کو اٹھانا غلط ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی کہا کہ
پڑھیں:
70 روپے فی لیٹر لیوی مسترد، پیٹرول اور بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمٰن
لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کی جانب سے 70 روپے فی لیٹر پیٹرول لیوی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات دن بدن بگڑ رہے ہیں اور حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جائے تو عوام حکمرانوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں؟
حافظ نعیم الرحمٰن نے الزام عائد کیا کہ جب تک فارم 47 کے مطابق حکومتیں مسلط کی جاتی رہیں گی، ملک میں استحکام نہیں آسکتا۔ انہوں نے کراچی کے سیاسی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو جعلی طریقے سے مسلط کیا گیا ہے۔
تعلیم اور صحت کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو سستی اور معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ خود کو تعلیم یافتہ ظاہر کرتا ہے مگر عملی طور پر قوم کے بچوں کو جاہل بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کا فرض ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرے اور ملک میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے مگر بدقسمتی سے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید بوجھ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ورنہ جماعت اسلامی عوامی سطح پر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔