لاہورکے تاریخی ورثےکی بحالی اور تحفظ کیلئے اتھارٹی قائم، نواز شریف پیٹرن انچیف مقرر
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لیے اتھارٹی قائم کردی گئی، نواز شریف لاہور اتھارٹی فار ہیریٹج ریوائیول کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔لاہور میں صدر مسلم لیگ ن نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تاریخی ورثےکی بحالی اور اسے محفوظ کرنے کے لیے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول LAHR ( لہر ) قائم کردی گئی، نواز شریف اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تجاوزات کے متاثرین کو کاروبار کے لیے متبادل جگہ دینے اور انہیں معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لاہور کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا جانا ضروری ہے، یورپ نے اپنے شہروں کو صدیوں بعد بھی پرانی شکل میں بحال رکھا، لاہور کی قدیمی اور تاریخی حیثیت بحال کرنے سے ملک بھر کے لوگ محظوظ ہوں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ جگہ جگہ تجاوزات سے شہروں کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دیں گے، عوام میں شہریت کا شعور بیدار کرنا ناگزیر ہے، لاہور کے تاریخی دروازوں کو قدیمی شکل میں بحال کیا جائےگا۔اجلاس میں لاہور میں ہیریٹج ایریاز کی بحالی کے لیے شہر کو 6 زونز میں تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں شاہی قلعہ،جہانگیر اور نور جہاں کے مقبرے ، شالا مار باغ، کامران کی بارہ دری کی تزئین نو جبکہ شاہ عالم مارکیٹ تا بھاٹی گیٹ تک پیدل گزرگاہ بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نواز شریف کی بحالی کے لیے
پڑھیں:
احمد علی بٹ نے سنیما گھروں کی بحالی کیلئے بالی ووڈ فلموں کی نمائش کو ضروری قرار دے دیا
پاکستان شوبز کے اداکار اور میزبان احمد علی بٹ نے بالی ووڈ سمیت دنیا بھر کی فلموں کو سنیما گھروں کی بقا کیلئے اہم قرار دے دیا۔
احمد علی بٹ نے تیزی سے بند ہونے والے سنیما گھروں کی دوبارہ بحالی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیغام دیا ہے۔
اداکار نے مقامی سنیما کو سپورٹ کرنے کو ضرور قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ انڈسٹری کو زندہ رہنے کے لیے دنیا بھر سے فلموں کی ضرورت ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’ہمارے سنیما کو فلموں کی ضرورت ہے ہالی ووڈ، بالی ووڈ، لالی ووڈ، کالی ووڈ یا پھر کوئی بھی اور، ہم مزید سنیما گھروں کو بند کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہدایتکار ابو علیحہ نے بھی سنیما گھروں کی ضرورت اور انہیں بند کرنے کی روک تھام کیلئے بالی ووڈ فلموں کی بحالی کو ضروری قرار دیا تھا جن پر کئی سالوں سے پابندی عائد ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)