مولانا حامد شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی جے یو آئی س کے مرکزی امیر منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز

نوشہرہ(سب نیوز) گزشتہ دنوں خودکش حملے میں شہید ہونے والے مولانا حامدالحق کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی کو جمعیت علمائے اسلام (س)کا مرکزی امیر منتخب کردیا گیا۔نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ میں جمعیت علمائے اسلام (س)کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مولانا حامدالحق شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی کو مرکزی امیر منتخب کیا گیا۔شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمان درخواستی سرپرست اعلی اور مولانا خزیمہ سمیع مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیے گئے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خارجی راستے میں ہونے والے خود کش دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی سمیت 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔ مولانا عبدالحق ثانی اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی

پڑھیں:

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا سالانہ اجلاس، عہدیداروں کا انتخاب

سرمد علی ای پی این ایس کے صدر جبکہ ناز آفرین سہگل سینئر نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ 

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (ای پی این ایس) کے سالانہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق عام اور نئی ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات کیلئے اے پی این ایس اجلاس منعقد ہوا۔ 

اس میں کہا گیا کہ سرمد علی صدر اور ناز آفرین سہگل سینئر نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ اطہر قاضی سیکریٹری جنرل جبکہ شہاب زبیری نائب صدر منتخب ہوگئے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ محسن بلال جوائنٹ سیکریٹری جبکہ نوید کاشف فنانس سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان اور کے پی میں سوچی سمجھی سازش کے تحت حالات خراب ہو رہے ہیں، جمعیت کوئٹہ
  • مولانا حامد شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر منتخب
  • متحدہ علماء محاذ کے تحت جشن ولادت سیدنا امام حسنؑ سیمینار، علماء مشائخ کا خطاب
  • مفتی منیر شاکر کے بیٹے نے والد کی تدفین سے انکار کیوں کیا؟
  • اے پی این ایس انتخابات، سرمد علی صدر، نوید کاشف فنانس سیکرٹری منتخب
  • آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا سالانہ اجلاس، عہدیداروں کا انتخاب
  • مولانا حامد الحق کو نشانہ بنانے کے بعد پشاور کے ایک اور مدرسے میں دھماکا، مولانا منیر شاکر زخمی
  • پشاور یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے: ریسکیو 1122 افسر
  • جنوبی وزیرستان، ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ، جے یو آئی ضلعی امیر سمیت متعدد افراد زخمی