7 فٹ 9 انچ طویل نصیر سومرو کی نماز جنازہ شکارپور میں منگل کی صبح ادا کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کے طویل القامت افراد میں سے ایک 55 سالہ نصیر سومرو طویل علالت کے بعد اندرون سندھ کے شہر شکارپور میں انتقال کرگئے۔ 7 فٹ 9 انچ طویل نصیر سومرو کی نماز جنازہ شکارپور میں منگل کی صبح ادا کی جائے گی۔ وہ کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا، جس کیلئے وہ متعدد بار مختلف اسپتالوں میں داخل بھی ہوئے تھے۔ انہیں کراچی بھی لایا گیا تھا۔ گزشتہ برس بھی نصیر سومرو کو کراچی لایا گیا تھا اور وہ نجی اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔ صحت بہتر ہونے پر وہ آبائی علاقے روانہ ہوگئے تھے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اسامہ بن لادن میرے مداحوں کی طویل فہرست میں اوّل نمبر پر تھے؛ الکا یاگنک

بھارت کی معروف پلے بیک سنگر الکا یاگنک نے کہا کہ ان کے مداحوں کی فہرست طویل ہے جس میں ٹاپ پر اسامہ بن لادن ہیں۔

اس بات کا انکشاف گلوکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا۔ الکا یاگنگ نے کہا کہ اور اس میں میری کوئی غلطی نہیں کہ اسامہ بن لادن میرے مداح تھے۔

خیال رہے کہ 2011 میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی چیزوں میں بھارتی فلموں کے گیت مالا بھی تھے۔

ان میں الکا یاگنگ کے ادت نرائن اور کمار سانو کے ساتھ گائے گئے نغموں کی آڈیو کیسٹس بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں اسامہ بن لادن کے کمپیوٹر میں بھی نوّے کی دہائی کے کئی مقبول بھارتی نغمے بھی موجود تھے جن میں الکا کے گانوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔

جس کے بعد سے تاحال الکا یاگنک کو مختلف انٹرویوز میں اسامہ بن لادن سے متعلق سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • دنیا کے چند دراز قد انسانوں میں شامل نصیر سومرو انتقال کر گئے
  • طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے
  • پاکستان کے طویل القامت فرد نصیر سومرو کا انتقال ہوگیا
  • اسامہ بن لادن میرے مداحوں کی طویل فہرست میں اوّل نمبر پر تھے؛ الکا یاگنک
  • دنیا کے طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو 55سال کی عمر میں انتقال کرگئے
  • دنیا کے طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو 55 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
  • طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئے
  • دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئے
  • گرین ریفائنری پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے