کالجزمیں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
لاہور(اوصاف نیوز)ہائیرایجوکیشن کی جانب سے کالجز میں دوران کلاسز اساتذہ اور طلباءکے موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کواس حوالے سے ایک مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
مراسلے میں کہا گیاہے کہ اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے موبائل فون کےاستعمال پر پابندی ہوگی کیونکہ دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال سے تدریسی عمل میں خلل پیدا ہوتا ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ موبائل فونز کے استعمال سے کلاسز میں پڑھائی متاثر ہوتی ہے، عملدرآمد نہ کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
فیس بک نے صارفین کو پیسے کمانے کا آسان ترین موقع فراہم کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پابندی کے باوجود ایکس کیوں استعمال ہو رہا ہے؟ وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب
لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر وفاقی وزرات داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سوشل میڈیا ایپس اور ایکس پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی جس دوران بینچ نے پی ٹی اے کے ذمہ دار افسر کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔عدالت نے کہا کہ بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ایکس استعمال کر رہے ہیں؟ ایکس کی قانونی حیثیت سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے۔فل بینچ نے ریمارکس دیے کہ تمام فریقین جواب داخل کرانے کے پابند ہیں، وزرات داخلہ نے ایکس کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔جسٹس علی ضیاء باجوہ نے استفسار کیا کہ اگر ایکس یا ٹوئٹر بلاک ہونے کے باوجود استعمال ہو رہا ہے تو ذمہ دار کون ہے؟ رپورٹ دی جائے کہ پابندی کے باوجود ایکس کیوں استعمال ہو رہا ہے؟ اس پر پی ٹی اے کے وکیل نے بتایا کہ وی پی این کے ذریعے ایکس ٹوئٹر استعمال ہوتا ہے۔بعد ازاں عدالت نے درخواستوں پر سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی