مصر کے چار ہزار سال پرانے پُراسرار فرعون کا مقبرہ دریافت
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے تقریباً چار ہزار برس قبل موجود سلطنت کے بادشاہ کے مقبرے کی دریافت کا دعویٰ کر دیا۔
ایبیڈوس سلطنت پُر اسرار سلطنتوں میں سے ایک تھی جو پورے قدیم مصر پر 1700 سے 1600 قبلِ مسیح کے درمیان قائم تھی۔
دریافت ہونے والے اس شاہی مقبرے سے ایسے کتبے پائے گئے جن سے فرعون کا حوالہ ملتا ہے لیکن کوئی ممی نہیں پائی گئی۔
یہ دریافت بادشاہ سینیبکے کے مقبرے کی دریافت کے دہائی عرصے بعد ہوئی ہے۔ تاہم، اس بادشاہ نے سینیبکے سے پہلے حکومت کی ہوگی۔
سیکریٹری جنرل آف ایجپٹس سپریم کونسل آف انٹیکیٹیز ڈاکٹر محمد اسماعیل خالد کا کہنا تھا کہ ایبیڈوس میں موجود یہ شاہی مقبرہ اینوبِس پہاڑ پر شاہی مقبروں کی تعمیر کے حوالے سے نئے سائنسی شواہد فراہم کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دریافت اس سلطنت کے بادشاہوں کے متعلق نئی معلومات فراہم کرتی ہے اور پیچیدہ سیاسی تاریخ کے حوالے سے مزید فہم پیش کرتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شمالی وزیرستان اور اٹک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
شمالی وزیرستان اور اٹک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز
شمالی وزیرستان اور اٹک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو ئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 4لاکھ مکعب فٹ گیس اور تیل کے ذخائر میں یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔
دوسری جانب سوغری نارتھ-1 کنویں اٹک سے بھی گیس اورکنڈینسیٹ آئل کے ذخائر دریافت کیے گئے ہں۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق سوغری نارتھ-1 کنویں کی کھدائی 21 مئی 2024 کو شروع ہوئی تھی جبکہ کنویں کی 4942 میٹرکھدائی پرنئی دریافت ملی۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کا بتانا ہے کہ سوغری نارتھ-1 کنویں سےابتدا میں یومیہ 1 کروڑ39 لاکھ مکعب فٹ گیس اور یومیہ 430 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق سوغری ایکسپلوریشن لائسنس میں اوجی ڈی سی ایل کاورکنگ انٹرسٹ 100فیصد ہے، نئی دریافت گیس،خام تیل اوجی ڈی سی ایل کےہائیڈروکاربن ذخائربڑھائےگا اور توانائی کا بحران کم ہوگا۔