وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ رواں سال 15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم پاکستان کے یوتھ پروگرام کے چیئر مین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے، 2019ء میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے سیاسی اور معاشی چیلنجز کے باوجود قومی ترقی اور استحکام کے عمل کو جاری رکھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان ناصرف ڈیفالٹ کے سنگین خطرے سے محفوظ رہا بلکہ معیشت بحالی کی راہ پر چل پڑی۔

رانا مشہود نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر تاریخی لحاظ سے بلند ترین سطح پر ہیں، جو قومی معیشت میں ناصرف مضبوطی کی علامت ہے بلکہ ملک کے روشن مستقبل کی نوید بھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال 15 لاکھ نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنا ہمارا حدف ہے۔ اس کے علاوہ مزید 8 سے 10 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا کیے جا رہے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: رانا مشہود نے کہا

پڑھیں:

وزیراعظم تاجروں کیلئے بہترین اقدامات کر رہے ہیں: ہارون اختر

ہارون اختر— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ہارون اختر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم تاجروں کے لیے بہترین اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ہارون اختر نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں غلط پالیسیوں سے صنعت کو شدید نقصان پہنچا۔

ہارون اختر نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں آرہی ہے، سب سے پہلے مقامی سرمایہ کاری پر توجہ دینا ہو گی۔

پاکستان سے کیا بات چیت ہوئی؟ آئی ایم ایف کا اعلامیہ جاری

آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بہتری کے لیے طویل مدتی پالیسیاں بنا کر ان پر عمل کرنا ہوگا، وزیرِاعظم کاروباری شخصیات کے مسائل کو سمجھتے ہیں، جلد بہترحل دیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔


متعلقہ مضامین

  • رواں سال 15 لاکھ نوجوانوں کو  روزگار فراہم کرنا ہمارا ہدف ہے: رانا مشہود
  • وزیراعظم کی جانب سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنے والے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام
  • پی پی اور نون لیگ کا مشاورتی اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر فوری عملدرآمد پر اتفاق
  • تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والے کہاں ہیں؟ رانا تنویر حسین
  • وزیراعظم تاجروں کیلئے بہترین اقدامات کر رہے ہیں: ہارون اختر
  • پاکستانی نوجوان: بےروزگاری کے مسائل اور نئے مواقع کی تلاش
  • مواقع اورچیلنجز اکٹھے ہونگے تو ترقی میں اضافہ ہو گا، وزیر اعلیٰ سندھ
  • پنجاب: ایک لاکھ نوجوانوں کی تربیت اور روزگار کے حصول کا ہدف مقرر
  • وزیراعظم کی ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی سے ملاقات، 25 لاکھ کی مالی معاونت