ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل وسماجی ترقی نے نجی اور غیر منافع بخش شعبے کے لیے عید الفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت کے مطابق یہ چھٹیاں ہفتہ 29 رمضان 1446 ہجری بمطابق 29 مارچ 2025 سے شروع ہوں گی اور 4 دن تک جاری رہیں گی۔

دوسری جانب، مملکت کے تمام اسکولوں میں بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسکولوں میں چھٹیاں جمعرات 20 رمضان 1446 ہجری بمطابق 20 مارچ 2025 سے شروع ہو کر اتوار 8 شوال 1446 ہجری بمطابق 6 اپریل 2025 تک جاری رہیں گی، یعنی طلبہ کو کل 17 دن کی تعطیلات ملیں گی۔

اسی طرح، مختلف جامعات نے بھی اپنے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات طے کر لی ہیں، جو 20 رمضان 1446 ہجری (20 مارچ 2025) سے شروع ہوں گی۔

واضح رہے کہ کچھ سعودی جامعات اپنے طلبہ وطالبات کے لیے ماہ رمضان کے ابتدا ہی سے چھٹیوں کا اعلان کر چکی ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات کے ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کیوں؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

عید الفطر سے قبل تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے آئندہ مالی سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اعلان کردیا۔

وزیر خزانہ نے تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں , وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ زیر غور نہیں۔ اس کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی کوئی اضافہ زیر غور نہیں۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی نجی مکانوں کی ہائرنگ حد کو بڑھانے پر غور کررہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت ہر سال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ کرتی ہے۔
مزیدپڑھیں:خوشخبری!!! ملک کے اہم علاقوں میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

متعلقہ مضامین

  • عید الفطر سے قبل تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا اعلان
  • تنخواہوں سے متعلق اہم اعلان
  • متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان
  • عید الفطر پر پورے ہفتے کی چھٹی کا اعلان، تاریخیں سامنے آگئیں
  • عیدالفطر پر پورا ہفتہ چھٹیاں، تاریخوں کا اعلان ہوگیا
  • عید کی خوشیاں دوبالا: صدر نے عیدالفطر کی چھٹیاں ایک ہفتے تک بڑھا دیں
  • عید کی خوشیاں دوبالا: صدر نے عیدالفطر کی چھٹیاں ایک ہفتے تک بڑھا دیں
  • سعودی عرب: عید الفطر پر ملازمین اور طلبہ کو لمبی تعطیلات دینے کا فیصلہ
  • عیدالفطر: سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پینشن 24 تاریخ کو دی جائے گی