دیامر کے عوام کے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو حالات گھمبیر ہو جائیں گے، ثوبیہ مقدم
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
سابق صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ معصوم و مجبور ڈیم متاثرین کے ساتھ ماضی میں کئے گئے مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک مزید زور پکڑے گی جس کو روکنا ہم سب کے بس میں نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر و پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی رہنما ثوبیہ مقدم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ناانصافیاں حد سے بڑھ جائیں تو عوام کا ریاست سے اعتماد اٹھ جاتا ہے۔ دیامر کے محب وطن عوام کے مطالبات کو مزید نظرانداز کیا تو حالات گھمبیر صورتحال اختیار کر جائیں گے۔ معصوم و مجبور ڈیم متاثرین کے ساتھ ماضی میں کئے گئے مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک مزید زور پکڑے گی جس کو روکنا ہم سب کے بس میں نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین ڈیم گزشتہ 15 سالوں سے اپنی محرومیوں کے ازالے کیلئے مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔ بلاآخر تنگ آمد بجنگ آمد عوام دیامر اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے سڑک پر ہیں۔ حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک کا دھرنا تیسویں روز میں داخل ہو چکا ہے، وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کی بے حسی برقرار ہے جو کہ افسوس ناک ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے، ہرطرف اندھیرا ہے، شیخ رشید
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے، ہرطرف اندھیرا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھےحالات بہترہوتےہوئےدکھائی نہیں دےرہے، ہرطرف اندھیرا ہے، مجھے اندھیرا ہی اندھیرا نظر آرہا ہے۔
عمرے سے متعلق سوال پر سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ میرا عمرےکا سفر بہترین رہا۔
یاد رہے سابق وزیر داخلہ نے سال 2025 سے متعلق بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ قبر ایک اور مردے دو ہیں، جو سمجھ رہے ہیں نئے سال میں تبدیلی آجائے گی انہیں بتادوں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
حکمران جماعتوں کے حوالے سے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوئی سننے والا نہیں. جو لوگ جیل میں ملاقات نہیں کراسکتے وہ مذاکرات کا نتیجہ کیا نکالیں گے؟
انھوں نے بڑوں سے اپیل کی تھی کہ غریبوں کو چھوڑ دو دعا دیں گے۔
Post Views: 1