پی ایس ٹی کے زیراہتمام منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ قانونِ ختمِ نبوت(ص)کو ختم کرنے والے اس معاملے کو سنجیدگی سے سمجھیں یہ قانون امن وامان اورسلامتی برقرار رکھے ہوئے ہے، اگر خدانخواستہ یہ قانون نہ ہوتو شرپسند عناصر گستاخیوں کے نام پر سرعام قتل غارت گری کرینگے، قانون کی موجودگی سے تحقیق تفتیش کا عمل شرپسند عناصر کے لئے سدباب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک و تحریک ختمِ نبوت(ص) رجسٹرڈ پاکستان کے زیراہتمام یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عظیم الشان تاجدارِ ختمِ نبوت(ص)کانفرنس کی صدارت مرزا محمدارشدالقادری نے کی، علامہ سعید اخترقادری، مرزا اصغرعلی، علامہ عبدالرشیدسعیدی، صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین، رانا غلام مرتضی قادری، پیر مظہرفاروق چشتی، سرفراز اویسی، مرزا دانش ارشد، علامہ سراج قادری، علامہ معین رضا قادری، علامہ لیاقت حسین سعیدی، علی سلیمان نوری نے اظہارِ خیال کیا۔ مرزا محمدارشدالقادری نے یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت (ص) منانے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، قانونِ ختمِ نبوت(ص)کو ختم کرنے والے اس معاملے کو سنجیدگی سے سمجھیں، یہ قانون امن وامان اورسلامتی برقرار رکھے ہوئے ہے، اگر خدانخواستہ یہ قانون نہ ہوتو شرپسند عناصر گستاخیوں کے نام پر سرعام قتل غارت گری کرینگے، قانون کی موجودگی سے تحقیق تفتیش کا عمل شرپسند عناصرکے لئے سدباب ہے۔

 علامہ سعید اخترقادری نے کہا کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، مرزا اصغر علی نے کہا ملک میں توحید خداوندی پر کھلے عام حملے ہورہے ہیں، کوئی روک ٹوک نہیں، علامہ عبدالرشیدسعیدی نے کہا قرآنِ پاک، صحابہ کرام، اہلِ بیتِ پاک، امہات المومنین، مقدسات دینیہ کی آئے روز توہین پرحکومت اور اداروں کی خاموشی سے بے بسی ٹپکتی نظر آرہی ہے۔ مرزا دانش ارشد نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختون خواہ میں دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان کا کامیاب آپریشن ٹرین کے مسافروں کی بحفاظت بازیابی پر عوام افواج پاکستان کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں، بلوچستان اور کے پی کے میں پاک فوج کے اقدامات قابل تحسین ہیں، پاک فوج آپریشن بدر اور دیگر اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یہ قانون نے کہا نبوت ص

پڑھیں:

دہشت گردی کے خلاف اے پی سی بلائی جائے ،تحریک تحفظ آئین پاکستان کا مطالبہ

 

ملک میں سابقہ گناہوں کی معافی مانگ کرآئین وقانون کونافذ کیا جائے، اچھا الیکشن کمیشن بنائیں ،شفاف الیکشن کرائیں، اے پی سی میں تمام بلاؤں کا علاج نکالا جائے ، جعفرایکسپریس واقعہ سے پاکستان پرزخم لگا ہے

دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف سب متحد ہو جائیں، دکھ ہوا وزیراعظم، وزرا نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا، قومی امن کانفرنس بلائی جائے جس میں سب کودعوت دی جائے، پریس کانفرنس

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف اے پی سی بلانے کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی،بیرسٹرگوہر،صاحبزادہ حامد رضا کا مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا علاج اے پی سی ہے ، ملک میں سابقہ گناہوں کی معافی مانگ کرآئین وقانون کونافذ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اچھا الیکشن کمیشن بنائیں اورشفاف الیکشن کرائیں، اے پی سی میں تمام بلاؤں کا علاج نکالا جائے ، جعفرایکسپریس واقعہ سے پاکستان پرزخم لگا ہے ۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسزکوبروقت کارروائی کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کرکے دوسرا اے پی ایس ہونے سے بچایا۔آخر میں بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف سب متحد ہو جائیں، دکھ ہوا وزیراعظم، وزرا نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا، قومی امن کانفرنس بلائی جائے جس میں سب کودعوت دی جائے ۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان و کے پی کی صورتحال، داخلی تحفظ و حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہے، حافظ نعیم الرحمن
  • ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی مولانا طارق جمیل پر شدید تنقید
  • مقدس ہستیوں کے تقدس کے تحفظ کے لیے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے، علامہ حامد سعید کاظمی 
  •  آزادی اظہار رائے کی آڑ میں سرکار کی شان میں گستاخی کو قبول نہیں کریں گے، حامد سعید کاظمی
  • حکومت کا یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت منانا اچھا اقدام ہے، اِسے صرف مذہبی ٹچ نہ بنایا جائے، لیاقت بلوچ 
  • ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے قوانین کا سختی سے نفاذ کا مطالبہ
  • سرکاری سطح پر یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منانا قادیانیوں کی شکست ہے، متحدہ علماء محاذ
  • اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن اور یومِ ناموسِ رسالتؐ پر انجینئر امیر مقام کا پیغام
  • دہشت گردی کے خلاف اے پی سی بلائی جائے ،تحریک تحفظ آئین پاکستان کا مطالبہ