تاریخی ورثے کی بحالی ، نوازشریف لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول کے پیٹرن انچیف نامزد
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
لاہور( نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کی بحالی اور اسے محفوظ کرنے کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول ( لہر ) قائم کر دی ، جس کے پیٹرن انچیف نواز شریف ہونگے۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج قائم کر دی گئی ، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق ہوا۔
اجلاس کے دوران لاہور میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ کے لئے شہر کے 5 مقامات کی نشاندہی کر لی گئی جبکہ نیلا گنبد کی اصل صورت بحال کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔شاہی قلعہ،مقبرہ جہانگیر و نور جہاں، شالا مار باغ، کامران کی بارہ دری اور دیگر مقامات کو بھی بحال کرنے پر اتفاق جبکہ شاہ عالم مارکیٹ تا بھاٹی تک پیدل گزرگاہ بنانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکلر روڈ اور تاریخی دروازوں کے اطراف میں تجاوزات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھاٹی گیٹ اور دیگر دروازوں کا منظر نامہ واضح کرنے کیلئے رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کی جبکہ نواز شریف نے تجاوزات کے متاثرین کو کاروبار کیلئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔
نوازشریف نے کہ پرانا لاہور بہت خوبصورت ہے، اصل حالت میں بحال کیا جانا ضروری ہے، شہروں کی اصل اور قدیم صورتحال میں بگاڑ پیدا کرنا مناسب طرز عمل نہیں، قومی ورثے کو تباہ کرنا پسماندگی کے مترادف ہے۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ جگہ جگہ تجاوزات سے شہروں کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دیں گے، لاہور کے تاریخی دروازوں کو قدیمی شکل میں بحال کیا جائے گا۔
وائس آف امریکہ اردو سمیت6 وفاقی ایجنسیاں معطل، صدر نے دستخط کردیئے،ہزاروں ملازمین فارغ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور بڑا جھٹکا
کیلیفورنیا میں ڈسٹرکٹ جج ولیم السپ نے ٹرمپ انتظامیہ کو برطرف ہزاروں وفاقی ملازمین کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا، کیلیفورنیا میں ڈسٹرکٹ جج ولیم السپ نے ٹرمپ انتظامیہ کو برطرف ہزاروں وفاقی ملازمین کو فوری بحال کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی ملازمین کو برطرف کرنے کا بوگس جواز پیش کیا گیا، عدالت نے فیصلے میں وفاقی اداروں کے پروبیشنری ملازمین کوبحال کرنےحکم دیا، جنہیں ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ ملازمتوں سے فارغ کردیا تھا۔
جج نے چھ وفاقی اداروں ،محکمہ دفاع، سابق فوجیوں کے امور، زراعت، توانائی، داخلہ اور خزانہ کو حکم دیا کہ وہ غلط طریقے سے برطرف کیے گئے ملازمین کو بحال کرے۔واضح رہے وفاقی ملازمین کو برطرف کرنے کے اقدام کی قیادت ایلون مسک کر رہے ہیں جبکہ جان ہاپکنز یونی ورسٹی نے وفاقی امداد پر انحصار کرنے والے دوہزار سے زائد ورکرز کو نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔