UrduPoint:
2025-03-17@20:48:18 GMT

عجمان میں صحافیوں کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

عجمان میں صحافیوں کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر

عجمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ 2025ء)معروف ہوٹل ایریا جنرل منیجر افتخار ہمدانی کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے اہم شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔ افتخار ہمدانی، جو اپنی محبت، خدمت اور انسانیت دوستی کے لیے جانے جاتے ہیں، نے اس موقع پر کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے 2025 کو "کمیونٹی کا سال" قرار دیا ہے، اور پاکستان کمیونٹی اس ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

تقریب میں پریس قونصلر محمد صالح کی خصوصی شرکت، چوھدری خالد حسین، اشفاق احمد، زمرد بونیری، اعجاز احمد گوندل، حافظ زاھد علی، کاشان تمثیل ہاشمی، خالد ملک، خالد گوندل، ارشد رانا، طارق ندیم، محمد اشفاق، رضا عابدی، حافظ عبدالروف، امجد قاسمی، رئیس قریشی، ملک وحید بابر، سمیع اللہ احسان اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پریس قونصلر محمد صالح خاں کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

افتخار ہمدانی نے کہا کہ وہ اماراتی قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو کاروبار اور ملازمت کے بہترین مواقع فراہم کیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 23 مارچ کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں مقامی اور پاکستانی فنکار لوک موسیقی پیش کریں گے۔ آخر میں پی جے ایف کے جنرل سیکرٹری حافظ زاہد علی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور افتخار ہمدانی کی پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افتخار ہمدانی

پڑھیں:

ٹیکساس: معروف بینکر اور کمیونٹی رہنما ابوتراب طارق انتقال کرگئے

ابوتراب طارق : فوٹو فائل

ٹیکساس میں کمیونٹی کے ممتاز رہنما اور معروف بینکر والس اسٹیٹ بینک کے ریجنل صدر ابوتراب طارق انتقال کرگئے۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ لبنیٰ طارق اور بیٹے عمیر طارق اور علی طارق چھوڑے ہیں۔ 

ان کی نماز جنازہ آج اسلامک سینٹر آف فریسکو میں ادا کردی گئی، جبکہ  تدفین ریسٹ لینڈ قبرستان میں ہوگی۔

مرحوم کا آبائی تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے تھا، جہاں وہ بینکنگ کے شعبے سے وابستہ رہے۔ امریکا ہجرت کے بعد بھی انہوں نے اپنی بینکاری کی خدمات جاری رکھیں اور سٹی بینک، فاریسٹ بینک اور فرسٹ بینک آف ٹیکساس میں نائب صدر سمیت اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔ ان کے انتقال پر کمیونٹی میں گہرے رنج و غم کی فضا ہے۔

 ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے صدر امیر مکھانی، بورڈ اراکین راجہ مظفر کشمیری، ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما سید فیاض حسن، ڈیلس پیس سینٹر کے صدر آفتاب صدیقی، پاکستان سوسائٹی کے سابق صدر اور بورڈ آف ٹرسٹی کے اراکین عابد ملک، ڈاکٹر ریاض حیدر، حفیظ خان نے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

اسی طرح، معروف مذہبی رہنما غلام جہانگڑہ، پاکستان تحریک انصاف امریکا کے کوآرڈینیٹر ندیم زمان، پریس کلب ڈیلس کے زاہد رانا اور منہاج بشیر سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کےلیے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے طویل القامت فرد نصیر سومرو کا انتقال ہوگیا
  • پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں کب بحال ہوں گی، ہائی کمشنر نے خوشخبری سنا دی
  • ملتان، ہمدرد ہائوس میں سابقین امامیہ کے اعزاز میں افطار کا اہتمام
  • ٹیکساس: معروف بینکر اور کمیونٹی رہنما ابوتراب طارق انتقال کرگئے
  • ہمدرد ہائوس میں سابقین امامیہ کے اعزاز میں افطار کا اہتمام، آئی ایس او کے مرکزی صدر کی خصوصی شرکت 
  • ZEISS کی شاندار پورٹریٹ فوٹوگرافی کے ساتھ ویوو V50 5G اب پاکستان میں دستیاب
  • پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی کی پروازیں کب بحال ہوں گی، ہائی کمشنر نے خوشخبری سنا دی
  • اسلام آباد، فیصل کریم کنڈی کا مسلم ممالک کے سفراء کے اعزاز میں افطار ڈنر
  • اے پی این ایس ملک میں شاندار صحافتی روایات کی امین ہے، عطااللہ تارڑ