لاہور: پنجاب بھر کے کالجز میں کلاسز کے دوران موبائل فونز کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی  ۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق کلاس کے دوران اساتذہ اور طلبا دونوں کیلئے موبائل کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال سے تدریسی عمل میں خلل پیدا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہے ۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے استعمال پر پابندی

پڑھیں:

گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری

سال 2025 میں اسمارٹ فونز کی دنیا میں ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی سبقت برقرار ہے۔ ابتدائی دو ماہ میں سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی ٹاپ پوزیشن کے بعد اب اس پوزیشن پر سام سنگ کا گلیکسی اے 56 موجود ہے۔

گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا موجود ہے۔

شیاؤمی 15 الٹرا تیسرے، شاؤمی ریڈمی نوٹ 14 ایس چوتھے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا پانچویں اور سام سنگ گلیکسی اے 36 چھٹے نمبر پر ہیں۔

سام سنگ گلیکسی اے 55 ساتویں، نتھنگ فون (3 اے) آٹھویں، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو نویں اور 10 ویں نمبر پر شیاؤمی 15 براجمان ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے تمام کالجز کے کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی
  • پنجاب کے کالجز میں اساتذہ اور طلباء کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی
  • گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
  • لاہور سمیت صوبے بھر کے کالجز میں اساتذہ و طلباء کیلئے موبائل فون کے استعمال کرنے پر پابندی عائد
  • کالجزمیں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری
  • آئی جی پنجاب کا صوبہ میں سکیورٹی مزید ہائی الرٹ کرنیکا حکم
  • ڈاکٹرز، نرسز سمیت تمام ملازمین کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد
  • پابندی کے باوجود ایکس کیوں استعمال ہو رہا ہے؟ وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب
  • رمضان المبارک کے دوران پنجاب میں بارش سے موسم خوشگوار