یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکا کا فضائی حملہ، اموات 31ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکا کا فضائی حملہ، اموات 31ہوگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
صنعا (سب نیوز)امریکا نے یمن میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے کردیے جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطاب یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکا کا فضائی حملہ، اموات 31 ہوگئیں، حملے میں یمنی حوثیوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فیصلہ کن اور طاقتور فضائی حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ تمہارا وقت ختم ہوگیا ہے اور آج سے تمہارے حملے بند ہونے چاہئیں ورنہ تمہارے ساتھ وہ ہوگا جو پہلے نہیں ہوا۔صدر ٹرمپ نے ایران کو بھی متنبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر حوثیوں کی حمایت بند کرے، اگر حمایت جاری رکھی تو امریکا اسے پوری طرح ذمہ دار ٹھہرائے گا اور ہم نرمی نہیں برتیں گے۔
امریکی فوجی حکام کے مطابق یہ حملے کئی دنوں تک جاری رہ سکتے ہیں اور یہ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد مشرق وسطی میں سب سے بڑی امریکی فوجی کارروائی ہے، اس کا مقصد حوثیوں کی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنا اور بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کی آزادی کو یقینی بنانا ہے۔ حوثیوں کے سیاسی بیورو نے ان حملوں کو جنگی جرم قرار دیا اور کہا ہے کہ ان کی مسلح افواج جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
صنعاء پر فضائی حملہ
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے غزہ کی حمایت میں اسرائیل کیخلاف اپنی کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ابھی ابھی المسیره نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر فضائی حملے کی خبر دی۔ ان 3 فضائی حملوں کے نتیجے میں شمالی صنعاء کے علاقے الجراف میں الموید ہسپتال کے نزدیک دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ابھی تک اس حملے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلاے سامنے نہیں آئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن کی مسلح افواج کے ترجمان برگیڈئیر "یحییٰ سریع" نے غزہ کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف اپنی کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا۔ ان کارروائیوں میں اسرائیل جانے والے یا خود اسرائیل کی ملکیت والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ یمن کی جانب سے یہ حمایتی اقدامات، اسرائیل کی جانب سے غزہ جانے والی انسانی امداد میں رکاوٹ ایجاد کرنے کی وجہ سے ہیں۔