عیدالفطر کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
یورپ میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز سے پابندی ہٹنے کے بعد اب پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے بھی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا ہے کہ عید کے بعد سے پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں باقاعدہ شروع ہوجائیں گی۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے لندن میں صحافیوں اور ٹک ٹاکرز کے ساتھ افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں لندن اور مانچسٹر سے پروازیں پاکستان جائیں گی، کوشش کر رہے ہیں برمنگھم سے بھی پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال ہوں۔ جون 2020 میں یورپ اور برطانیہ نے پی آئی اے کی کمرشل پروازوں پر اپنی فضائی حدود کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پروازوں کی بحالی کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح خصوصی تقریب میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال یورپی یونین کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد 10 جنوری کو قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز ساڑھے 4 سال بعد پیرس کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی آئی اے کی کے لیے کے بعد
پڑھیں:
عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو؟ مصری اور اماراتی ماہرین کی پیشگوئیاں سامنے آگئیں
مصری اور اماراتی ماہرینِ فلکیات نے عیدالفطر 2025 کی متوقع تاریخوں کے حوالے سے پیشگوئیاں جاری کر دی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا اور آخری روزہ 29 مارچ (ہفتہ) کو ہوگا، جبکہ عیدالفطر 30 مارچ (اتوار) کو ہونے کا امکان ہے۔
مصری ماہرین کے مطابق دنیا کے تقریباً 30 شہروں میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو اور اوٹاوہ شامل ہیں۔
دوسری جانب، اماراتی آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق، عید 30 مارچ (اتوار) یا 31 مارچ (پیر) کو ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 29 مارچ کو دوپہر 2:58 بجے (مقامی وقت) پر شوال کا چاند پیدا ہوگا، لیکن چونکہ سورج غروب ہونے تک چاند کی عمر صرف 3 گھنٹے ہوگی، اس لیے چاند دیکھنا مشکل ہوسکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو عید 31 مارچ (پیر) کو منائی جائے گی۔