پٹرول پر70روپے فی لیٹر لیوی مسترد، پیٹرول اور بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمن WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی جانب سے 70 روپے فی لیٹر پیٹرول لیوی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات دن بدن بگڑ رہے ہیں اور حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جائے تو عوام حکمرانوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں؟،حافظ نعیم الرحمن نے الزام عائد کیا کہ جب تک فارم 47 کے مطابق حکومتیں مسلط کی جاتی رہیں گی، ملک میں استحکام نہیں آسکتا۔ انہوں نے کراچی کے سیاسی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو جعلی طریقے سے مسلط کیا گیا ہے۔
تعلیم اور صحت کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو سستی اور معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ خود کو تعلیم یافتہ ظاہر کرتا ہے مگر عملی طور پر قوم کے بچوں کو جاہل بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کا فرض ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرے اور ملک میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے مگر بدقسمتی سے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید بوجھ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ورنہ جماعت اسلامی عوامی سطح پر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن انہوں نے عوام کو کہا کہ

پڑھیں:

وزیر اعظم جلد بجلی قیمتوں میں کمی کا جامع پروگرام پیش کریں گے، وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جلد بجلی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جامع پروگرام پیش کریں گے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ اور پنجاب میں بنیادی صحت مراکز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ عوام کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ملکی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ اور وزیر اعظم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ شہباز شریف جلد بجلی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جامع پروگرام پیش کریں گے۔
بجلی کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا۔ اور بجلی قیمتوں کو کم کر کے معیشت کو مزید مستحکم کریں گے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ہماری قیادت کا ویژن ہے۔ اور سحر وافطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ سولر سسٹم پر نئے کنکشن کو گراس میٹرنگ پر منتقل کیا جائے گا۔ اور گرڈ پر 3 سے 4 ہزار ارب قرضے کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے مشکل فیصلہ کیا گیا ہے۔ پچھلے سولر سسٹم کنکشن میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔
دہشتگردی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہادر جوان سرحدوں پر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔ اور سیکیورٹی فورسز دن رات ملک میں امن او مان کے لیے متحرک ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اور دہشتگردی کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ  آئی ایم ایف  وفد پاکستان سے مطمئن ہو کر گیا  اور وفد نے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ ہر آنے والے دن میں حالات بہتر ہوں گے۔ جبکہ اپنی ذاتی پسند نا پسند کو چھوڑ کر ملکی مفاد کے لیے اکٹھا ہونا پڑے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں سب کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے اور ملکی مسائل کا سیاسی حل نکالیں گے۔ ملکی مفادات پر سیاست کرنے والوں کو عوام کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں لیے گئے قرضے حکومتوں کے بجائے عوام کو دینے پڑے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • 70 روپے فی لیٹر پٹرول لیوی کا نفاذ مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
  • حکمران 5 ارب، تنخواہ دار طبقہ 500 ارب ٹیکس دیتا ہے، حافظ نعیم
  • وزیر اعظم جلد بجلی قیمتوں میں کمی کا جامع پروگرام پیش کریں گے، وزیر پیٹرولیم
  • 70 روپے فی لیٹر لیوی مسترد، پیٹرول اور بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمٰن
  • پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ
  • پٹرول اور ڈیزل پر لیوی مزید 10روپے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی
  • عوام کیساتھ ہاتھ، پیٹرول پر لیوی میں بڑا اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 10،10 روپے فی لیٹر اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول پرعائد فی لیٹر لیوی میں مزید اضافہ کردیا