City 42:
2025-03-16@19:55:09 GMT

کوئٹہ سے چمن کے لئے ٹرین سروس4 روز کے بعد بحال 

اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT

ویب ڈیسک:سانحہ جعفرایکپسریس کے بعد چندروز کے تعطل کے بعد کوئٹہ سے چمن کیلئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔

 ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن کے لئے مسافر ٹرین 4 روز معطل رہنے کے بعد آج روانہ ہوگی جبکہ  کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل رہے گی۔

 یاد رہے کہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔

 دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک اور اطراف کے علاقے کو کلیئر کر دیا گیاہے،ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس حملے کے بعد متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کیلئے سبی اور مچھ سے ریلیف ٹرین روانہ کی گئی، ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام آج سے شروع کیا جائے گا۔

پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی

 ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 5 بوگیوں کو نقصان پہنچا، مشکاف میں ریلوے ٹریک کا 382 فٹ حصہ متاثر ہوا، ٹریک کی مرمت میں 8 سے 10 گھنٹے درکار ہوں گے، کوشش ہے کہ ٹریک کی جلدازجلد مرمت کر کے ٹرین سروس بحال کردی جائے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ریلوے ٹریک کوئٹہ سے ٹریک کی کے بعد

پڑھیں:

کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کیلئے ٹرین سروس آج بھی معطل

ویب ڈیسک: کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج تیسرے روز بھی معطل ہے۔

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پیسنجر ٹرین آج روانہ نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ کچھی میں ٹرین حملے کے بعد ٹرین سروس 3 روز کے لیے معطل کی گئی تھی۔

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے ردِعمل میں  پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے نے ’رولز آف دی گیم‘ کو تبدیل کر دیا ہے۔

ٹرمپ سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، روس، یوکرین جنگ بارے تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ کسی کو اس بات کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی کہ وہ پاکستان کے معصوم شہریوں کو سڑکوں پر، ٹرینوں میں بسوں میں یا بازاروں میں اپنے گمراہ کن نظریات اور اپنے بیرونی آقاؤں کی ایما پر اور سہولت کاری کے ذریعے اپنی بربریت کا نشانہ بنائیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسے دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ، چمن ٹرین سروس بحال
  • کوئٹہ سے چمن کے لئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی
  • جعفر ایکسپریس کا روٹ کب تک بحال ہوجائے گا؟ ریلوے حکام نے بتادیا
  • کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروسز مرمت اور سکیورٹی کلئیرنس کے بعد بحال ہوگی
  • جعفر ایکسپریس حملہ: ریلوے ٹریک اور اطراف کا علاقہ کلیئر
  • جعفر ایکسپریس حملہ: کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس غیر معینہ مدت کیلئے معطل
  • کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس چوتھے روز بھی معطل
  • کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس آج تیسرے روز بھی معطل
  • کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کیلئے ٹرین سروس آج بھی معطل