2025-01-22@15:03:57 GMT
تلاش کی گنتی: 29

«واشنگٹن میں»:

    واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات کی ، کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی کا تعلق ڈیموکریٹک جبکہ کانگریس مین جیک برگمین کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے۔ زرائع کے مطابق پاکستانی کاکس کے ممبر تھامس رچرڈ سوازی اور کو چیئر جیک برگمین سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت...
    ویب ڈیسک —  امریکہ کے نئے وزیر خارجہ مارکو روبیو منگل کو، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے دوسرے ہی روز آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے اپنے ہم منصبوں کی واشنگٹن میں ایک اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ واضح رہے کہ "کواڈ” نامی گروپ میں شامل چاروں ممالک چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کے بارے میں خدشات رکھتے ہیں۔ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ میں ہونے والی یہ ملاقات اس بات کا اشارہ دیتی ہے کہ بیجنگ کا مقابلہ کرنا نئے صدر کے لیے اولین ترجیح ہے۔ خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق اس سے متعلق منصوبہ بندی کی ملاقاتوں میں شامل ایک اہلکار نے کہا کہ وزرائے خارجہ کی میٹنگ کواڈ ممالک کے رہنماؤں کے لیے ٹرمپ کی...
    واشنگٹن : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ اس دوران انہوں نے امریکی سینیٹرز، ممبران کانگریس اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جن میں سینٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ اور سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹراس شامل تھے۔   محسن نقوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر امریکی سینیٹرز اور ممبران کانگریس کو مبارکباد دی اور امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ امریکہ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے اور امریکی عوام صدر ٹرمپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔   انہوں نے...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری تقریب میں ٹرمپ کے پانچوں بچے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر ان کے پانچوں بچے تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھے۔(جاری ہے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے، 47 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور41 سالہ ایرک ٹرمپ گہرے نیلے رنگ کے سوٹ پہنے فخر کے ساتھ یو ایس کیپیٹل پہنچے۔ٹرمپ کی بڑی بیٹی 43 سالہ ایوانکا ٹرمپ سبز رنگ کے اسکرٹ سوٹ اور میچنگ کیپ میں نظر آئیں، جبکہ ان کی...
    واشنگٹن : جاپانی وزیرخارجہ بھارتی سفارت خانے میں ہم منصب سے ملاقات کررہے ہیں ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے وزیر خارجہ اِیوایا تاکیشی اور ان کے بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر نے نئی امریکی انتظامیہ کے آغاز سے قبل تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا ۔ دونوں ممالک کے عہدے داروں نے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں کواڈ فریم ورک کے تحت امریکا اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے امریکا میں موجود وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ بنیادی اقدار کے حامل دونوں ممالک پر بین الاقوامی معاشرے کے امن اور خوشحالی...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ایک اور بھارتی طالب علم کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی نوجوان امریکی مرکزی شہر واشنگٹن ڈی سی میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ہلاک نوجوان کی شناخت روی تیجا کے نام سے ہوئی ہے، جو بھارتی شہر حیدرآباد دکن کا رہائشی تھا جو امریکا میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وہ گیس اسٹیشن پر جز وقتی ملازمت کرتا تھا، جہاں اس پر حملہ کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ روی تیجا کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹے کی گیس اسٹیشن پر ڈیوٹی ختم ہوگئی تھی لیکن وہ اپنے ایک دوست کی مدد کے...
    واشنگٹن : امریکا میں پیٹرول پمپ پر صدر بائیڈن سے متعلق طنزیہ اسٹیکر چسپاں ہے واشنگٹن: امریکا میں مسلح افراد نے ایک اور بھارتی طالب علم کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی نوجوان کو امریکا کے کیپیٹل شہر واشنگٹن ڈی سی میں نا معلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک نوجوان کی شناخت روی تیجا کے نام سے ہوئی، جو بھارتی شہر حیدرآباد دکن کا رہائشی تھا، جو امریکا میں ایم اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد گیس اسٹیشن پر پارٹ ٹائم ملازمت کرتا تھا، یہیں پر تیجا کو ہلاک کیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کے وجوہات...
      واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 47ویں امریکی صدر کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق صدور بل کلنٹن، ہیلری کلنٹن، جارج بش، اور باراک اوباما سمیت عالمی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن، دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک، میٹا کے مالک مارک زکر برگ، گوگل کے چیف ایگزیکٹو اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ یہ اہم موقع واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کیا گیا، جہاں عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کرکے اس دن کو یادگار بنا دیا۔
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق محسن رضا نقوی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔امریکا کی جانب سے پاکستان سے صرف سید محسن رضا نقوی امریکی صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔ مزید :
    واشنگٹن:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ آج 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے،تقریب امریکی آئین کے تحت واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جائے گی. جہاں چیف جسٹس جان رابرٹس ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔ 
    کراچی: نیپا چورنگی پر فائرنگ سے دوا ساز کمپنی کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیزبھٹی تھانے کےعلاقے راشد منہاس روڈ پرواقع نیپا فلائی اوور سے نیپا چورنگی کی جانب ریمپ سے اترتے ہوئے نامعلوم مسلح ملزم نے موٹرسائیکل سوار نوجوان پرفائرنگ کردی اور فرارہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کےلیے کرائم سین یونٹ کوموقع پرطلب کرلیا۔ مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد زبیر ولد محمد افضل کے نام سے کی گئی، مقتول نوجوان دوا ساز کمپنی کا ملازم اور کیماڑی کا رہائشی ہے، ایس ایچ...
    واشنگٹن:  وزیر داخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔ ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ آج 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے،تقریب امریکی آئین کے تحت واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جائے گی، جہاں چیف جسٹس جان رابرٹس ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کی تقریب سے ایک دن قبل واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کیا اور لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن کو نکالنے کے لیے اقدامات کر نے کا عزم ظاہر کیا ۔ رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تاریخ کی یہ سب سے بڑی سیاسی تحریک ہے اور 75 روز قبل ہمیں ایک اہم سیاسی جیت حاصل ہوئی جو اس سے پہلے ہمارے ملک نے کبھی نہیں دیکھی تھی۔انہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی تاریخی رفتارکے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش ہر بحران کو حل کروں گا۔ ٹرمپ کے ساتھ سٹیج...
    واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منتقل کردی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ واشنگٹن میں درجہ حرارت منفی 11 تک گر سکتا ہے، اس سبب 40 سال بعد امریکا کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منعقد ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں منصب کاحلف اٹھائیں گے، 1985میں صدر رونالڈ ریگن کی دوسری مدت کی تقریب حلف برداری اِن ڈور ہوئی تھی۔ دو لاکھ 20 ہزار ٹکٹ ہولڈر کی اکثریت بذات خود ٹرمپ کی حلف برداری نہیں دیکھ پائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ حامی کیپٹل ون ایرینا کے اندر اسکرین پر حلف برداری دیکھ...
    واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کے اہداف کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کو اپنی تاریخی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ یہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کی طرف پہلا قدم ہے۔   انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سرحدی تحفظ کو مزید مضبوط کریں گے اور افتتاحی خطاب میں اس حوالے سے اقدامات پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ، ٹرمپ نے فوج کو آئرن ڈوم میزائل دفاعی سسٹم کی تعمیر کا حکم دینے کا ارادہ ظاہر کیا اور فوج میں موجود کمزوریوں کو دور کرنے کا وعدہ کیا۔   ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے...
    واشنگٹن : آج ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر کے طور پر دوسری بار حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سے تین کلو میٹر تک کا علاقہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔   امریکی دارالحکومت میں شدید سردی کی پیش گوئی ہے، جس کے باعث ٹرمپ اوپن ایئر میں حلف اٹھانے کے بجائے عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں حلف لیں گے۔ اس تقریب میں صرف 600 افراد کو شرکت کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اس فیصلے پر ڈیموکریٹس کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ نائب صدارتی امیدوار ٹم والز نے کہا...
    واشنگٹن: ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ آج 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔  تقریب امریکی آئین کے تحت واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جائے گی، جہاں چیف جسٹس جان رابرٹس ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی یہ روایت ہر چار سال بعد منعقد کی جاتی ہے، جو منتخب صدر کی آئندہ مدت کے آغاز کی علامت ہوتی ہے۔ نئے صدر کی مدت 20 جنوری دوپہر سے شروع ہوتی ہے، تاہم چونکہ یہ دن اتوار کو آ رہا ہے، اس لیے حلف برداری پیر کو ہوگی۔ سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن دیگر زندہ سابق صدور، بشمول بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش، اور براک اوباما، کے ساتھ تقریب میں شرکت کریں گے۔...
    پاکستان کی داخلی سیاست کے رنگ اب واشنگٹن کی سڑکوں پر بھی نظر آنے لگے۔پی ٹی آئی امریکا کے حامیوں کی احتجاجی مہم کے جواب میں عمران خان کے خلاف واشنگٹن میں مہم شروع کردی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی مخالف مہم کے دوران واشنگٹن کی سڑکوں پر ڈیجیٹل پوسٹرز والے ٹرک گشت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ان ڈیجیٹل پوسٹرز پر عمران خان کے طالبان اور اسامہ بن لادن کے حق میں دیے گئے مختلف بیانات تحریر ہیں۔
    عرفان ملک:پنجاب میں فتنہ الخوارج کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کیخلاف آپریشنز و مزید کارروائیوں کی تیاریاں،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیوں کی مفصل رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد ٹھکانوں کی نشاندہی ،ڈرون سرویلنس سےدہشت گردوں کی نقل و حرکت مانیٹر کرکے جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال میں فتنہ الخوارج کے 34 ہائی ویلیو ٹارگٹس مقابلوں میں مارے گئے ،لاہور سمیت حساس شہروں میں قدم جمانے والے 192 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو گرفتار کیا گیا۔ راولپنڈی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد مارے گئے۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والا اہم دہشت گرد گرفتار کیا ،میانوالی آپریشن...
    امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل واشنگٹن ڈی سی میں ‘پیپلز مارچ’ ہو رہا ہے جس میں خواتین بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ مظاہرین خواتین کے حقوق، ایل جی بی ٹی کمیونٹی اور تارکینِ وطن کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی کے فرینکلن اسکوائر پر سینکڑوں افراد پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے جمع ہیں اور وہ مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔ یہ ریلی ایسے وقت ہو رہی ہے جب منتخب صدر ٹرمپ پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور اس سے قبل وہ اتوار کو ڈی سی کے کیپٹل ارینا میں اپنے حامیوں کے ایک بڑے جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔...
    کراچی: پنجاب میں فتنہ الخوارج کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کے خلاف آپریشنز و مزید کارروائیوں کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیوں کی مفصل رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی ہے، رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد ٹھکانوں کی نشاندہی کے ساتھ ڈرون سرویلنس کے ذریعے دہشت گردوں کی نقل و حرکت مانیٹر کرکے جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے۔  رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران فتنہ الخوارج کے 34 ہائی ویلیو ٹارگٹس مقابلوں میں مارے گئے، پنجاب کے حساس شہروں میں قدم جمانے والے 192 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو گرفتار کیا گیا، راولپنڈی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد مارے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں، واشنگٹن میں 8 ہزارفوجی 20 ہزارپولیس اہلکار حفاظت پرمامورہوں گے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ایونٹ کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ کیپیٹل ہل اور وائٹ ہاس کے اطراف میں دوکلومیٹر تک راستوں کو بند کردیا جا ئیگا۔30 میل طویل حفاظتی باڑ لگا کر پورے علاقہ کو چھانی میں تبدیل کردیا جائیگا۔ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کوکیپیٹل ہل میں حلف اٹھائیں گے، تقریب میں دنیا بھرسے سربراہان مملکت اور اہم شخصیات شریک ہوں گی۔واضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ٹرمپ 20 جنوری کو وائٹ ہاس آنے کے بعد تقریبا...
    امریکا کے انتہائی موقر اخبار واشنگٹن پوسٹ کا وجود بھی خطرے میں پڑگیا ہے۔ اخبار کے 400 سے زائد ملازمین نے ایک مشترکہ خط میں اخبار کے مستقبل کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ارب پتی آجر اور صنعت کار جیف بیزوز سے ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے۔ جیف بیزوز واشنگٹن پوسٹ کے مالک ہیں تاہم وہ کبھی کبھار ہی واشنگٹن میں اخبار کے دفتر میں قدم رکھتے ہیں۔ این پی آر کی رپورٹ کے مطابق خط میں ملازمین نے لکھا ہے کہ اخبار کی انتظامیہ نے تمام ملازمین کو اعتماد میں لیے بغیر چند ایسے فیصلے کیے ہیں جن سے اخبار کی ساکھ داؤ پر لگ گئی ہے۔ نیوز اور ویوز کے حوالے سے اخبار...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو واشنگٹن کی پشت پناہی حاصل ہے، امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، ڈکٹیٹروں اور بادشاہتوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسلامی ممالک میں موجود امریکی ڈکٹیٹر اپنے مفادات کے لیے مسلمانوں کے مستقبل کی سودے بازی کرتے ہیں،  اسلامی ملکوں کے حکمرانوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن امریکا کی طرف دیکھ رہی ہے، اس کے برعکس جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ، افسوسناک فائرنگ واقعہ میں ٹریفک اہلکار زبیر شاہ شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق آئی نائن میں پولیس ناکے پرنامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سےٹریفک اہلکار زبیر گولی لگنے سے جام شہادت نوش کر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی نائن میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت جبکہ لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم...
۱