بلوچستان میں 7 نہتے شہریوں کا قتل، ملک دشمن عناصر کا ایک اور وار
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
18 فروری کی رات بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دہشت گردوں نے 7 نہتے افراد کو بس سے اتار کر گولیاں مار کر قتل کیا، اس سے قبل مسافروں کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے گئے تھے۔
دہشتگردوں کی یہ بزدلانہ کارروائی اس بات کا ایک بار پھر ثبوت ہے کہ دہشت گرد بلوچ عوام کے دشمن ہیں، ذرائع کے مطابق بس کوئٹہ سے فیصل آباد جا رہی تھی، جس میں 45 مسافر سوار تھے جبکہ حملہ آوروں کی تعداد 10 سے 12 تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: بارکھان میں مسلح افراد نے بسوں سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا
اس نوعیت کے واقعات ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان میں احساس محرومی اور جبر کا جھوٹا اور مصنوعی تاثر پیدا کرکے غیر ملکی ملک دشمن عناصر کی ایما پر معصوم پاکستانیوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔
دہشتگردوں کا واحد مقصد بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے عمل کو سبوتاژ کرنا ہے، اپنی بڑھتی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کرنا ان درندہ صفت دہشت گردوں کا وطیرہ بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں: بارکھان میں پنجاب کے 7 رہائشیوں کا قتل، آٹھواں کیسے بچ گیا؟
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، بارکھان واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن تیز کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال 25 اور 26 اگست کو بھی دہشتگ ردوں نے بے گناہ مزدوروں کو ٹارگٹ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: بارکھان کے جنگلات میں آتشزدگی، سینکڑوں درخت جل کر خاکستر
دفاعی ماہرین کے مطابق نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی ذہنی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے، وقت آگیا ہے کہ ان دہشت گردوں کے ساتھ آئین و قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ دیکھ کر مزدوروں کا قتل دہشت گردوں کا صوبے میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی مذموم اور ناکام کوشش ہے، صوبے میں بد امنی پھیلا کر اصل مقصد بلوچستان کی معاشی ترقی کو روکنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارکھان بلوچستان ٹارگٹ دفاعی ماہرین شناختی کارڈ فلاح و بہبود.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بارکھان بلوچستان ٹارگٹ دفاعی ماہرین شناختی کارڈ فلاح و بہبود
پڑھیں:
پاکستانی شہریوں کا قتل؛ ایرانی سفارت خانے کی سیستان میں بزدلانہ مسلح واقعے کی مذمت
اسلام آباد:ہم ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
پاکستان میں موجود ایرانی سفارتخانے نے اپنے بیان میں دہشت گردی پورے خطے میں ایک دائمی صورت حال اور ایک مشترکہ خطرہ ہے، غدار عناصر بین الاقوامی دہشت گردی کے ساتھ مل کر پورے خطے میں سلامتی اور استحکام کو نشانہ بناتے ہیں۔
ایرانی سفارتخانے کے بیان کے مطابق اس منحوس رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کی طرف سے اجتماعی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کو ختم کیا جا سکے۔
اپنے بیان میں ایرانی سفارت خانے نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی نے حالیہ دہائیوں میں ہزاروں بے گناہ لوگوں کی جانیں لی ہیں۔