واشنگٹن، بلاول بھٹو زرداری کی مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ آمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
فائل فوٹو
امریکی دورے پر موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ پہنچے جہاں انہوں نے اہم عالمی امور پر گفتگو کی۔
پارٹی اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ساؤتھ ایشیا سینٹر، اٹلانٹک کونسل، کانگریشنل ریسرچ سروس، اور ٹرانس نیشنل اسٹریٹیجی گروپ کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس ساؤتھ ایشیا، سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز سمیت مختلف اداروں کے عہدے داروں نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری سے ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں انیشی ایٹو آن دی فیوچر آف انڈیا اینڈ ساؤتھ ایشیا کی ڈائریکٹر، مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کی پروگرامز اینڈ ایونٹس کوآرڈینیٹر، اٹلانٹک کونسل ساؤتھ ایشیا سینٹر کے نان ریذیڈنٹ سینیئر نے بھی ملاقات کی۔
پارٹی اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقاتوں کے دوران عالمی امور پر گفتگو کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کا قومی دعائیہ ناشتے میں خطاب، پاک-امریکا تعلقات پر زور
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم ہونا چاہیے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ انہوں نے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی جہاں دنیا بھر سے اہم شخصیات موجود تھیں اور امریکی صدر نے بھی خطاب کیا بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ تقریب بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک بہترین موقع ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب وزیر خارجہ نہیں رہے اس لیے تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں انہوں نے کہا کہ مذہب کو تقسیم کا ذریعہ بنانے کے بجائے اتحاد کے لیے استعمال کرنا چاہیے اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بین المذاہب پروگرامز انتہائی ضروری ہیں بلاول بھٹو زرداری نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برابری اور رواداری کے اصولوں کو اپنانا چاہیے تاکہ معاشرتی تقسیم سے بچا جا سکے