Jasarat News:
2025-02-19@01:27:11 GMT

امریکا نے شامی پناہ گزینوں کی مزید امداد سے انکار کردیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے اقوام متحدہ کو بتا دیا کہ وہ شام میں قائم پناہ گزین کیمپوں پر خرچ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ امریکا کی طرف سے کہا گیا کہ وہ ہمیشہ پناہ گزینوں کو کھلا نہیں سکتا ہے۔ امریکا کی طرف سے یہ بات ایسے وقت میں کی گئی ہے جب خود واشنگٹن ایک منصوبہ پیش کررہا ہے جس کے تحت 20 لاکھ فلسطینیوں کو غزہ سے نکال کر اردن اور مصر میں پناہ گزین کیمپوں میں آباد کر دیا جائے۔ واضح رہے شام کے شمال مشرقی علاقوں میں وہ پناہ گزین ہیں جن کے خاندانوں کو امریکی و اتحادیوں بمباری سے منتشر کر کے ان کے علاقوں سے نکالا گیا تھا ۔ تجزیہ کاروںکا کہنا ہے کہ شام میں نئی حکومت کے دوران میں امن قائم ہونے کے بعد واشنگٹن حکومت کو عسکری مفادات دکھائی دینا بند ہوگئے ہیں۔اس لیے اب جنگ میں بے گھر افراد کو بے یارومددگار چھوڑا جارہا ہے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، پاکستان امریکہ تعلقات مزید بہتر ہونگے: محسن نقوی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اسلام آباد میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی اور پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ کے حالیہ دورہ امریکہ پر بھی تبادلہ خیال ہوا جہاں انہوں نے امریکی کانگریس کے ارکان سے مثبت بات چیت کی۔ ان ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور عالمی برادری کو اس لعنت کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ اور بہترین تعلقات ہیں جو کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ملاقات کے دوران محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو اسلام آباد میں ہونے والے جشن بہاراں میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ مضامین

  • محمود عباس نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی امداد بند کرنے سے انکار پر محکمہ امور اسیران کے سربراہ کو برطرف کر دیا
  • ایران نے مذاکرات کیلئے رابطہ نہیں کیا،امریکی وزیرخارجہ
  • پشاور ہائیکورٹ کا پنجاب کے سیاستدانوں کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے سے انکار
  • طالبان سے لڑنے والے دو ہزار افغان کمانڈوز کو برطانیہ کا پناہ دینے سے انکار
  • پنجاب حکومت کا نجی شراکت منصوبوں کیلیے نئی اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ
  • ایران نے ایٹمی پروگرام پر اسرائیل اور امریکا کو خبردار کردیا
  • ڈی سی جامشورو کا زائرین کیلیے لگائے گئے میڈیکل کیمپوں کادورہ
  • آسٹریا میں شامی پناہ گزین کا راہ گیروں پر چاقو سے حملہ، 1 ہلاک 4 زخمی
  • امریکا سے مزید 119 بھارتی شہری بےدخل، زنجیروں میں جکڑ کر بھارت بھیجا گیا
  • قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، پاکستان امریکہ تعلقات مزید بہتر ہونگے: محسن نقوی