جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا،واشنگٹن پوسٹ
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
امریکی اخبار’’ واشنگٹن پوسٹ‘‘ کے مطابق پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہونے کے پاکستان کے دعوے کی تصدیق ہوگئی۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور پینٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے صحافیوں کو دکھائے گئے ایم 16 رائفلز، دیگر جدید ہتھیار اور نائٹ وژن ڈیوائسز سمیت دیگر اسلحے میں سے 63 ہتھیار امریکی حکومت نے افغان فورسز کو دیے تھے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سال 2018 میں امریکا میں بننے والی M4A1 رائفل گزشتہ ماہ بلوچستان ٹرین حملے کے بعد حملہ آوروں کے پاس سے برآمد ہوئی۔
جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے دہشتگرد حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، امریکی اخبار کی تصدیق
2018 میں امریکا میں بننے والی رائفل گزشتہ ماہ بلوچستان ٹرین حملے کے بعد حملہ آوروں کے پاس سے برآمد ہوئی— فوٹو: امریکی اخبار
اخبار کے مطابق امریکی رائفل اربوں ڈالر کے اس امریکی فوجی ساز و سامان میں شامل تھی جو 2021 میں امریکی انخلا کے وقت افغان فورسز کو دیا گیا تھا، بعد میں یہ اسلحہ سرحد پار پاکستان کے اسلحہ بازاروں اور عسکریت پسندوں کے ہاتھوں تک پہنچا۔
امریکی اخبار نے بتایا کہ پاکستانی حکام، اسلحہ تاجروں اور عسکریت پسندوں کے مطابق امریکی رائفلز، مشین گنز اور نائٹ وژن گلاسز کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر گروپوں کے حملوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔
گزشتہ برس پاکستانی حکام نے امریکی اخبار کو دہشت گردوں سے برآمد کیے گئے امریکی اسلحہ تک رسائی دی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی اسلحہ امریکی اخبار کو دیا گیا کے مطابق
پڑھیں:
اپر اور لوئر کرم میں امن معاہدے کے مطابق اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قبائل مشین گنز اور راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار رضا کارانہ طورپر جمع کرا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اپر اور لوئر کرم میں امن معاہدے کی رو کے مطابق اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قبائل مشین گنز اور راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار رضا کارانہ طورپر جمع کرا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فریقین کے ایک ہزار بنکرز گرانے کے بعد اسلحہ جمع کرنا امن کی جانب دوسرا قدم ہے۔ اس حوالے سے قبائلی رہنما ملک ضامن کا کہنا تھا کہ آمدورفت کے راستے کھولنے اور محفوظ بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔