واشنگٹن ڈی سی،
وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے آج امریکی اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ ان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات خصوصاً تجارت، معاشی تعلقات اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی معاملات بھی زیر غور آئے۔
پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی سے جاری بیان کے مطابق معاون خصوصی نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی قائم مقام انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور لیزا کینا سے ملاقات کی۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینیئر ڈائریکٹر برائے جنوبی و سنٹرل ایشیا رکی گل سے بھی ملاقات کی۔ دیگر ملاقاتوں میں امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے رینکنگ ممبر گریگوری میکس ، امور خارجہ کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و سنٹرل ایشیا کے چئیرمین بل ہوئی زنگا اور ریپبلکن پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر جم بینکس سے بھی ملاقات شامل ہے۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی ان ملاقاتوں میں معاونِ خصوصی کے ہمراہ تھے۔

امریکی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران معاونِ خصوصی نے حکومت پاکستان کی معاشی ترجیحات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی دن رات کوششوں کی بدولت معاشی اشاروں میں واضح بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی جانب سے ملکی معیشت پر اظہار اطمیان اس امر کا ثبوت ہے کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

معاونِ خصوصی نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کے ضمن میں تجارت، سرمایہ کاری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تجارتی تعلقات کے فروغ کا بے انتہا پوٹینشل موجود ہے جسے برؤے کار لا کر نہ صرف دونوں ملکوں کی کاروباری استفادہ کر سکتی ہے بلکہ اس سے خطے کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کودہشتگردی کا شکار بنا دیا، طارق فاطمی

افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کودہشتگردی کا شکار بنا دیا، طارق فاطمی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز

واشنگٹن (سب نیوز )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیرمحفوظ بنا رہے ہیں۔وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے واشنگٹن میں امریکا کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کودہشت گردی کا شکار بنا دیا ہے۔ علاقائی امن کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے معاون خصوصی نے پڑوسی ممالک کے ساتھ درپیش چیلنجز کو بھی اجاگر کیا۔

طارق فاطمی نے امریکا کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اقتصادی تعلقات کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے 240 ملین آبادی پر مشتمل پاکستان کی تذویراتی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکا پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی تجارت، سرمایہ کاری اور قوم کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنے کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے طارق فاطمی اہم اقتصادی کامیابیوں کو اجاگر کیا جن میں شرح مہنگائی میں نمایاں کمی، آئی ایم ایف سٹاف لیول کامیاب مذاکرات، اور ملک کے لیے 20 بلین ڈالر کا ورلڈ بینک پیکج شامل ہیں۔

معاون خصوصی نے اپنے خطاب میں پاک چین دو طرفہ معاشی تعاون خصوصا پاک چین اقتصادی راہداری کے ملک اور خطے کے لئے ثمرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری، انفراسٹرکچر اور انسانی سرمائے کی ترقی میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی زور دیا۔انٹرایکٹو سیشن کے دوران معاونِ خصوصی نے پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے موجود مواقعوں کو اجاگر کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے ملک کی معدنی دولت اور کاروباری برادری کی سہولت کاری کے لئے قائم کردہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی –

طارق فاطمی نے امریکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں اور میسر مواقعوں سے استفادہ کریں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات، سرحدی کنٹرول اور سرمایہ کاروں کے لیے مستحکم ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک امید افزا اور منافع بخش منزل ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پرطارق فاطمی نے پرامن جنوبی ایشیا کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ تعلیم، صحت اور اقتصادی ترقی میں معاونت کرے تاکہ دوطرفہ تعاون کو باہمی مفاد کی طویل المدتی شراکت داری میں تبدیل کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات
  • پاکستان، فلسطین جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتا ہے، طارق فاطمی
  • معاون خصوصی طارق فاطمی کی اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات
  • ‎افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانے ہمیں غیر محفوظ بنا رہے ہیں، طارق فاطمی
  • افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کودہشتگردی کا شکار بنا دیا، طارق فاطمی
  • افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، طارق فاطمی کی امریکی تھنک ٹینک سے گفتگو
  • ‎افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کودہشتگردی کا شکار بنا دیا، طارق فاطمی
  • افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں:طارق فاطمی کی امریکی تھنک ٹینک سے گفتگو
  • وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،دہشت گردی کے خلاف حکومت کا دو ٹوک مؤقف
  • آئی ایم ایف، ورلڈ بنک سے بہتری کا اعتراف، معیشت درست سمت میں گامزن ہونے کا ثبوت: طارق فاطمی