واشنگٹن:

امریکی ریاست واشنگٹن میں ہونے والے ایک دل دہلا دینے والے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی خاتون اسریٰ حسین کی میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اسریٰ حسین کی تدفین اتوار کو انڈیانا پولس میں کی جائے گی۔

26 سالہ اسریٰ حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا۔ وہ امریکی پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں۔ اسریٰ نے 2020 میں انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں گریجویشن کی تھی اور بعد ازاں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

اسریٰ اور حامد کی ملاقات انڈیانا یونیورسٹی میں ہوئی تھی، جہاں حامد نے 2017 سے 2021 کے دوران کیلی اسکول آف بزنس سے فنانس میں گریجویشن کیا۔

اسریٰ حسین اپنے کام کے سلسلے میں کنساس گئی ہوئی تھیں، اور واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب ہونے والے حادثے میں ان کی موت واقع ہوئی۔

اس حادثے میں مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں دونوں طیاروں میں سوار 67 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

واشنگٹن: طیارہ حادثے کے بعد ایئر پورٹ پر کیا صورتِ حال ہے؟

واشنگٹن: طیارہ حادثے کے بعد ایئر پورٹ پر کیا صورتِ حال ہے؟

متعلقہ مضامین

  • واشگنٹن طیارہ حادثے میں جاں بحق پاکستانی خاتون کی لاش مل گئی
  • امریکی طیارہ حادثہ: چند لمحات قبل کیا ہوا ؟ اہم انکشافات سامنے آگئے
  • واشنگٹن: طیارہ حادثے کے بعد ایئر پورٹ پر کیا صورتِ حال ہے؟
  • واشنگٹن حادثہ جاں بحق پاکستانی نژاد خاتون اسریٰ حسین کی حادثے سے قبل شوہر سے کیا بات چیت ہوئی؟
  • واشنگٹن طیارہ حادثہ: مرنے والی پاکستانی خاتون نے حادثے سے 20 منٹ قبل شوہر کو کیا میسج کیا تھا؟
  • امریکا فضائی حادثے میں ایک پاکستان خاتون بھی جاں بحق؛ شوہر سے آخری بات کیا کہی ؟
  • واشنگٹن طیارہ حادثہ :67 افراد ہلاک ،1 پاکستانی خاتون شامل
  • فضائی حادثے کو ہونے سے روکا جانا چاہیے تھا‘ ٹر مپ نے سوال اٹھا دیے
  • واشنگٹن،مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جاگرا، 30 لاشیں نکال لی گئیں، امدادی آپریشن جاری