امریکا طیارہ حادثہ: دریا سے مزید 55لاشیں نکال لی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم کے بعد ہلاک ہونے والے 67 افراد میں سے 55 کی باقیات دریائے پوٹومک سے نکال لی گئیں۔ غوطہ خور دریائے پوٹومک میں دیگر 12 افراد کی باقیات کی تلاش کر رہے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں فوج بھی معاونت کر رہی ہے۔ تباہ ہونے والے طیارے کو ہوائی اڈے پر مختص ہنگر میں منتقل کیا جائے گا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
واشنگٹن طیارہ حادثے میں جاں بحق پاکستانی خاتون اسریٰ حسین کی لاش مل گئی
واشنگٹن:امریکی ریاست واشنگٹن میں ہونے والے ایک دل دہلا دینے والے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی خاتون اسریٰ حسین کی میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اسریٰ حسین کی تدفین اتوار کو انڈیانا پولس میں کی جائے گی۔
26 سالہ اسریٰ حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا۔ وہ امریکی پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں۔ اسریٰ نے 2020 میں انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں گریجویشن کی تھی اور بعد ازاں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
اسریٰ اور حامد کی ملاقات انڈیانا یونیورسٹی میں ہوئی تھی، جہاں حامد نے 2017 سے 2021 کے دوران کیلی اسکول آف بزنس سے فنانس میں گریجویشن کیا۔
اسریٰ حسین اپنے کام کے سلسلے میں کنساس گئی ہوئی تھیں، اور واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب ہونے والے حادثے میں ان کی موت واقع ہوئی۔
اس حادثے میں مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں دونوں طیاروں میں سوار 67 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔