ریاض: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان واشنگٹن پہنچ گئے ہیں تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورۂ سعودی عرب کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔ 

سعودی حکومت سے قریبی ذرائع کے مطابق، یہ دورہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

گزشتہ ماہ ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ وہ اپریل میں سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں، جیسا کہ انہوں نے 2017 میں اپنی پہلی صدارت کے آغاز میں کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ فیصل کے دورے کا مقصد نہ صرف ٹرمپ کے دورۂ ریاض کی تیاری ہے بلکہ غزہ، یمن اور شام کی صورتحال پر بھی بات چیت ایجنڈے کا حصہ ہے۔ 

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، شہزادہ فیصل اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر گفتگو کریں گے۔

رواں سال جنوری میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب تقریباً ایک ٹریلین ڈالر امریکی کمپنیوں پر خرچ کرنے پر آمادہ ہے، جو امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹرمپ اس دورے میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کو اپنی خارجہ پالیسی کی اہم کامیابی بنانے کی کوشش کریں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سعودی دارالحکومت ریاض اور مضافات میں ریت کا طوفان‘حدنگاہ انتہائی کم

ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اپریل ۔2025 )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور مضافات کوریت کے طوفان نے لپیٹ میں لے لیا ہے عرب نشریاتی ادارے کے مطابق ریاض اور اس کے مضافات میں انتہائی تیز ہواﺅں نے دارالحکومت کے علاقے کو شدید گرد و غبار سے ڈھانپ لیا. ریت کے اس طوفان نے اسکائی لائن کو گرد و غبار کے بادلوں سے ڈھانپ دیا ہے جس کے نتیجے میں حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے روڈ سیفٹی سے متعلق سعودی اتھارٹی اور سعودی ہائی وے سکیورٹی نے طوفانی صورت حال میں گاڑی چلانے والے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سڑکوں پر انتہائی احتیاط سے کام لیں.

(جاری ہے)

سعودی عرب شہری دفاع سے متعلق ادارے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ طوفان کے ختم ہونے تک ریت والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں نیز محکمہ موسمیات کی طرف سے ملنے والی اطلاعات اور رہنمائی کے مطابق باہر نکلیں . دارالحکومت میں ریاض کے ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ ہفتہ بھر کی چھٹی ہونے کی وجہ سے شام کے وقت ہم نے فیملی کے ساتھ گھومنے کے لیے نکلنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب ریت کے اس طوفان کی وجہ سے ہم نے گھر میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے یقیناً ایسے خراب موسم میں باہر نکلنا اچھا نہیں ہو سکتا .

بشیر صالح نامی ریاض کے شہری نے اس بات سے اتفاق کیا کہ مقامی حکام نے مختلف علاقوں میں خراب موسم سے پیشگی خبردار کیا ہے کہ اپنی حفاطت کے لیے اس ہفتے کے آخر تک تفریحی ضرورتوں کے لیے گھروں سے باہر نکلنے سے احتیاط برتیں. سرکاری محکموں کی رپورٹس کے مطابق اس طوفان کی وجہ سے سمندری لہریں 1.5 میٹر سے 3 میٹر تک کی بلندی کو پہنچ سکتی ہیں بتایا گیا ہے کہ خلیج عرب میں یہ تیز ہوائیں شمال مشرق سے شمال مغرب کی طرف چل رہی ہیں علاوہ ازیں مملکت کے کئی حصوں میں گرد و غبار سے اٹے طوفان کی پیش گوئی سامنے آئی تھی جبکہ قومی مرکز برائے موسمیات کی طرف سے کی گئی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ، ریاض، قسیم میں اولے پڑنے اور مشرقی و شمالی سرحدی علاقوں کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ، اولوں اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے.


متعلقہ مضامین

  • غزہ میں امداد کے داخلے کو جنگ بندی سے منسلک نہیں کیا جا سکتا، سعودی وزیر خارجہ
  • سعودی دارالحکومت ریاض اور مضافات میں ریت کا طوفان‘حدنگاہ انتہائی کم
  • غزہ میں امداد کے داخلے کو جنگ بندی سے منسلک نہیں کیا جا سکتا.سعودی وزیر خارجہ
  • سعودیہ نے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تجویز مسترد کردی
  • سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی، اسحاق ڈار کا شہزادہ فیصل سے اظہار تشکر
  • سعودی عرب نے مزید 10 ہزارپاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی
  • پاکستانی عازمینِ حج کیلئے خوشخبری
  • پاکستانی عازمینِ حج کیلئے اچھی خبر
  • صدر ٹرمپ کے دورے کی منصوبہ بندی‘سعودی وزیرخارجہ واشنگٹن پہنچ گئے