امریکا آنے والوں کو روکیں گے نہیں ،قانونی طریقے سے آنے کا مشورہ دیں گے،ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آنے والوں کو روکیں گے نہیں بلکہ قانونی طریقے سے آنے کا مشورہ دیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن نے 4 سال میں وہ کام نہیں کیے جو ہم نے 4 ماہ میںکیے، ڈوج جس اندازسے کام کر رہی ہے وہ ناقابل بیان حد تک کامیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ ایلون مسک اور ڈوج نے بلین ڈالرز کی مختلف بے ضابطگیوں کو ڈھونڈا ہے، ماضی میں امریکی سیاہ فام لوگوں کو نظر انداز کیا گیا۔علاوہ ازیں صدر ٹرمپ اگلے ہفتے برطانوی اور فرانسیسی سربراہان سے ملاقات کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ پیر کو واشنگٹن میں فرانس کے صدر میکرون سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ برطانوی وزیر اعظم سے جمعرات کو ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطے میں عالمی امن کیلیے فرانس اور برطانیہ کے سربراہان سے ملاقات کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو برخاست کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایئر فورس جنرل سی کیو براؤن کو برخاست کردیا۔
ٹرمپ نے اپنی ایکس پوسٹ پر جنرل سی کیو براؤن کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جگہ ریٹائرڈ لیفننٹ جنرل ڈین ریزین کین کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کررہے ہیں۔
تاہم بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنرل سی کیو براؤن کی برخاستی کا عمل متبادل جنرل کی تعیناتی سے بھی قبل عمل میں لایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سرکاری اخراجات میں کمی کے فیصلے پر ججز کی مخالفت، ڈونلڈ ٹرمپ کا شدید ردعمل
ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی افواج کے ہیڈکوارٹر پینٹاگون سے متعلق کیا گیا یہ سب سے اہم فیصلہ قرار دیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے نیوی کے سربراہ، ایئرفورس کے وائس چیف آف اسٹاف اور نیوی، ایئرفورس اور آرمی کے جج ایڈووکیٹ جنرلز کے بھی تبادلے متوقع ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ کی طرف سے پیںٹاگون میں بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تعیناتیوں، فنڈنگ میں کٹوتی اور امریکی افواج میں موجود سویلین ملازمین کی ملازمتیں ختم کرنے جیسے فیصلوں کا امکان ہے اور اس کا اظہار ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: حماس کا خاتمہ کیوں ممکن نہیں؟ سابق امریکی جنرل نے بتادیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل سی کیو براؤن کو فارغ کرنے کی وجہ بیان نہیں کی ہےتاہم وہ اس سے قبل انتخابی مہم کے دوران افواج کے ان جنرلز کو فارغ کے عزم کا اظہار کرچکے تھے جو ان کے مطابق افغانستان سے امریکا کے پریشان کن انخلا کے ذمہ دار تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
general-c-q-brown us army امریکی افواج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنرل سی کیو براون