2025-03-17@22:20:05 GMT
تلاش کی گنتی: 2237
«مستقل فائربندی اور طور خم»:
کراچی میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 19 بی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ روبیل کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ دوسری جانب بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن بلاک 2 چائنا پورٹ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 30 سالہ نوید اقبال نامی شخص زخمی ہوگیا۔ بوٹ بیسن پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعہ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
NEW DELHI: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ٹرتھ سوشل ‘‘ پر اکاؤنٹ بنالیا، یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرمپ میڈیا کی ملکیت ہے جس کا مالک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھا جاتا ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ٹرتھ سوشل پراپنی پہلی پوسٹ میں نریندر مودی نے اپنے ’ اچھے دوست‘ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ٹرتھ سوشل پر آکر مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، اور یہاں میں تمام پُرجوش آوازوں سے رابطہ کرنے اور آنے والے وقت میں بامعنی گفت و شنید کرنے کا متمنی ہوں۔ اس پوسٹ کے ساتھ ہی مودی کی دونوں لیڈروں کے درمیان بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل رابطوں میں...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی افریقہ کے قائم مقام سیکریٹری دفاع ڈاکٹر تھوبیکیلے گامیدے کی سربراہی میں وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ جنوبی افریقہ کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے جنوبی افریقی فضائیہ کیساتھ فوجی تعاون اور تربیتی شعبے میں اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈاکٹر تھوبیکیلے گامیدے نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابیوں کو سراہا، انھوں نے پاک فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی تعریف...
کانفرنس سے خطاب میں فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری صابر ابومریم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی نابودی تک تحریک فلسطین جاری رہے گی، ملکی عوام اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہید حسن نصر اللّٰہ و اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے القدس کی تحریک کو مذید تقویت ملی ہے، شہدائے راہ مقاومت ہمارے ہیرو ہیں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، طوفان الاقصیٰ خطے میں فلسطینیوں کی جیت اور غاصب اسرائیل کی شکست ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے ضلع کورنگی کی جانب سے ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السّلام کی مناسبت سے...
میرواعظ کشمیر نے کہا کہ خواہشات اور خودی کو قرآن و سنت کی روشنی میں قابو میں رکھنے سے انسان کو باطنی سکون اور اللہ کا قرب نصیب ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ماہ رمضان المبارک کے بابرکت عشرۂ مغفرت کے سلسلے میں مسجد رحمت لال بازار میں ایک روح پرور اجتماع سے خطاب کے دوران نفس اور اس کی پاکیزگی کے اسلامی تصور پر روشنی ڈالی۔ میرواعظ عمر فاروق نے خطاب کے دوران کہا کہ رمضان کا مہینہ روحانی غور و فکر، خود احتسابی اور اللہ کی رحمت کے حصول کا وقت ہے۔ انہوں نے تلقین کی کہ بندگانِ خدا کو تقویٰ، عبادات اور استغفار کے ذریعے اپنی روح کو پاکیزہ بنانے...
خط کے مطابق میئر کراچی نے وفاقی حکومت سے شہری ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی اپیل کی ہے اور خط میں کہا گیا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا میں تنگ جگہ اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے وفاق کی زمین موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کراچی ترقیاتی پیکیج کے لیے خط لکھ دیا۔ میئر کراچی کے خط کے مطابق کراچی کی ترقی کے لیے وفاق سے 100 ارب روپے کے پیکیج کی سفارش کریں، شاہراہِ بھٹو سے نیشنل ہائی وے اور پورٹ قاسم تک ایکسپریس وے بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ خط کے مطابق ناردرن بائی پاس کی توسیع اور کراچی پورٹ تک سڑکوں کی مرمت کے لیے 35 ارب...
سٹی 42 : جنوبی افریقہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی ۔ ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرنے والے جنوبی افریقہ کے وفد کی قیادت قائم مقام سیکرٹری دفاع کر رہے تھے۔ ملاقات میں پاک فضائیہ اور جنوبی افریقی فضائیہ کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا جنوبی افریقی وفد نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی تعریف کی، ساتھ ہی پاک فضائیہ سے جدیدکاری اور آلات کی سروسنگ میں تعاون کی خواہش کا بھی...
پاک افغان جرگے کا مستقل فائربندی اور طور خم بارڈر کھولنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاک افغان طور خم سرحد کشیدگی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، پاک افغان جرگے کے درمیان مستقل فائربندی اور طور خم بارڈر کھولنے پر اتفاق ہوگیا تاہم متنازع تعمیرات بند کرنے کے لیے افغان جرگے نے آج شام تک مہلت مانگ لی۔جرگہ سربراہ سید جواد حسین کاظمی نے بتایا کہ آج کی مشترکہ جرگہ نے تنازع کے حل میں اہم پیش رفت کی، مستقل فائربندی اور طور خم تجارتی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کے لیے کھولنے پر اتفاق ہوگیا۔جرگہ سربراہ کے مطابق مشترکہ جرگے نے افغان فورسز کی متنازع تعمیرات کو عارضی طور پر بند کرنے...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )پاکستان افغان سرحد طور خم پر آج دونوں ممالک کے درمیان جرگہ میں فائر بندی اور سرحد کھولنے پر رضا مندی ظاہر کی گئی ہے جرگے نے افغانستان کی جانب سے متنازع مقام پر چوکی کی تعمیر کے بارے میں افغان نمائندوں نے شام تک کا وقت مانگا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق دونوں جانب سے قبائلی عمائدین، تاجر اور علما پر مشتمل وفد نے سرحد کے قریب افغانستان کے علاقے گمرک میں اس اجلاس میں شرکت کی پاکستان کی جانب سے جرگے میں شامل شاہ خالد شنواری نے صحافیوں کو بتایا کہ جرگہ میں تفصیل سے بات چیت ہوئی ہے اور جرگے کے قواعد کے مطابق پہلی نشست میں...
— فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کراچی ترقیاتی پیکیج کے لیے خط لکھ دیا۔میئر کراچی کے خط کے مطابق کراچی کی ترقی کے لیے وفاق سے 100 ارب روپے کے پیکیج کی سفارش کریں، شاہراہِ بھٹو سے نیشنل ہائی وے اور پورٹ قاسم تک ایکسپریس وے بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔خط کے مطابق ناردرن بائی پاس کی توسیع اور کراچی پورٹ تک سڑکوں کی مرمت کے لیے 35 ارب روپے درکار ہیں، گٹر باغیچہ میں منشیات کے عادی افراد کے لیے بحالی مرکز کی تعمیر کا منصوبہ ہے، سفاری پارک کی توسیع کے لیے 5 ارب روپے درکار ہیں۔ اگلے سال 300 اسکیمیں مکمل کریں گے: میئر کراچی مرتضیٰ وہابمیئر کراچی...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے میرے مستعفی ہونے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو مجھے کوئی اعترض نہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کے دوران صحافیوں نے سوال کیا کہ اپوزیشن جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے سکیورٹی لیپس کا ذمے دار آپ کو قرار دے رہی ہے اور اسی وجہ سے آپ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ اگر مجھے اس کا ذمے دار ٹھہرایا جا رہا ہے اور اگر میرے مستعفی ہونے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ دریں اثنا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا...
کورنگی میں پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے مسلح ڈکیتوں نے اسلحے کے زور پر 25 لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے متاثرہ شہری کا سیکیورٹی گارڈ سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کورنگی میں پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے مسلح ڈکیتوں نے اسلحے کے زور پر 25 لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے متاثرہ شہری کا سیکیورٹی گارڈ سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عید الفطرقریب آتے ہی...
ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جس میں فائرنگ سے پولیس اہل کار کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بنوں کے تھانہ کینٹ کے علاقے ممش خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔ Post Views: 1
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس نے آگاہی مہم شروع کر دی، گاڑیوں پر پولیس لائٹس، سائرن اور فینسی نمبر پلیٹس لگانا ممنوع قرار دیدیاگیا، سیکورٹی سکیورٹی خطرات پرصرف پولیس کی اجازت سے 2 نجی گارڈ رکھنے کی اجازت ہوگی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کاکہنا ہے کہ مہم کے تحت کالے شیشوں اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق پہلے دو ہفتے آگہی مہم کے بعد کریک ڈاﺅن کا آغاز کیا جائے گا۔شہریوں سے گزارش ہے کہ قوانین کی پاسداری کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔حکام نے عوام سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عہدے سے استعفیٰ کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران خواجہ آصف سے پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی سیکیورٹی لیپس کا ذمہ دارآپ کو قرار دےکراستعفے کا مطالبہ کررہی ہے؟ اس سوال پر خواجہ آصف نے استفسار کے انداز میں کہا ’ اچھا! مجھے ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے!! اگر میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں حاضر ہوں، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔‘ یہ بھی پڑھیےجعفر ایکسپریس ریسکیو آپریشن کے دوران پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ایک زبان بولتے رہے، خواجہ آصف قبل...

دہشت گردی کیخلاف جنگ: غیر ملکی سفارت کاروں، سیاست دانوں، معروف سکالرز کا پاکستان کیساتھ یک زبان ہونے کا عزم
ویب ڈیسک:پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی نے سر اٹھا لیا ہے،امن کے دشمن، بزلانہ کارروائیوں میں ملوث ان عناصر کے خلاف ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ غیر ملکی سفارت کاروں، سیاست دانوں، معروف سکالرز نے متفقہ طور پر پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کو سبوتاژ کرنے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف یک آواز ہونے کا عزم کیا ہے اور ریاست کے تمام ستونوں کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ متحد رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ اس لعنت کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے میں پاکستان کی مدد کی جا سکے۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا امور خارجہ کے ماہر محمد مہدی کی جانب سے ان کی...
نوشہرو فیروز میں ایک غیرقانونی پیٹرول پمپ پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں موجود ایک آئل ٹینکر، شادی ہال ،تین مکان اور چار دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کےمطابق بھریا کے علاقے کلہوڑا کالونی میں قائم ایک غیر قانونی پیٹرول پمپ پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ آگ بجھانے کے لیے نوشہرو فیروز اور کنڈیارو سے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، تاہم بے قابو آگ نے وہاں موجود ایک آئل ٹینکر، شادی ہال، تین مکان اور چار دکانیں جل گئیں۔ واقعے میں چار جانور جھلس کے مارے گئے، فائر فائٹرز نے ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)ایئرپورٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے معروف دینی شخصیت مفتی عبدالباقی نورزئی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ مفتی عبدالباقی کو مسلح افراد نے ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور مفتی عبدالباقی نورزئی کے جسد خاکی کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس حوالے سے علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
سمیع اللہ ملک پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پانی کا تنازع کئی دہائیوں پر محیط ہے، اور ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل میں پانی کی قلت اس خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے۔ جنوبی ایشیا میں دریاؤں کے نظام کی پیچیدہ نوعیت، آبادی میں تیزی سے اضافہ، موسمیاتی تبدیلی، اور سیاسی اختلافات اس تنازعے کو مزید سنگین بنا رہے ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کے پانی کے تنازعے کی جڑیں تقسیمِ ہند سے جڑی ہیں۔ 1960 میں سندھ طاس معاہدہ کے تحت دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیاں (دریائے جہلم، چناب، سندھ، راوی، بیاس، اور ستلج) دونوں ممالک کے درمیان تقسیم کی گئیں۔ معاہدے کے مطابق مشرقی دریاؤں (راوی، بیاس، ستلج)کا کنٹرول ہندوستان کو دیا گیا۔ مغربی...
ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلونا اسلحہ کلچر کا خاتمہ ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلونا اسلحہ کلچر کا خاتمہ ضروری ہے۔ شہری اس حوالے سے تعاون کریں۔ ضلعی انتظامیہ نے عیدالفطر کے موقع پر کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
لاہور منصورہ سے امیر جماعت اسلامی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک فارم 47 کے مطابق حکومتیں مسلط کی جاتی رہیں گی، ملک میں استحکام نہیں آسکتا، کراچی کے سیاسی حالات وہاں کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو جعلی طریقے سے مسلط کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے 70 روپے فی لیٹر پٹرول لیوی کے نفاذ کو مسترد کر دیا۔ لاہور منصورہ سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ملک کے معاشی حالات...
لاہور: ماہ رمضان کے آغاز میں حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی گئی تھی، مگر بغیر کسی سرکاری نوٹیفکیشن کے ایل پی جی مافیا نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اس غیر قانونی اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری قیمت 248 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی، جس کے مطابق گھریلو سلنڈر 2925 روپے میں دستیاب ہونا چاہیے تھا، مگر منافع خور مافیا کی جانب سے من مانے اضافے کے بعد قیمت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہروں میں ایل پی...
مرکزی وزیر نے کہا کہ میں نے سیاست میں طے کیا کہ میں اپنے طریقے سے کام کرونگا اور یہ نہیں سوچوں گا کہ مجھے کون ووٹ دیگا اور کون نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ناگپور کے نندمُدا انسٹی چیوٹ کے کنووکیشن میں حصہ لیتے نتن گڈکری نے کہا "آج ہزاروں طلباء انجمنِ اسلام کے بینر تلے انجینئر بن چکے ہیں، اگر انہیں پڑھنے کا موقع نہیں ملتا تو کچھ بھی نہیں ہوتا"۔ اپنے بے باک انداز کے لئے مشہور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ وہ عوامی بات چیت میں مذہب اور ذات کو سامنے نہیں لاتے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایسا اس لئے کرتے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ لوگ سماج کی خدمت کو سب سے...
فوٹو: فائل پشاور میں کھلونا نما بندوقوں اور فائر کریکر پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر کھلونا اسلحہ اور فائر کریکرز پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔ڈی سی پشاور سرمد سلیم اکرم کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے پیش نظر کھلونا اسلحہ کلچر کے خاتمے کا اقدام کیا گیا ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے یورپی یونین اور چین کے سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر سربراہی اجلاس کے لیے برسلز کا دورہ کرنے کی دعوت کو مسترد کر دیا ۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ بیجنگ نے یورپی یونین کے حکام کو بتایا کہ شی جن پنگ کے بجائے وزیراعظم لی چیانگ یورپی کونسل اور کمیشن کے صدور سے ملاقات کریں گے۔ اخبار نے رپورٹ میں بتایا کہ چینی وزیراعظم عام طور پر اس سربراہی اجلاس میں شرکت کرتے ہیں جب یہ برسلز میں منعقد ہوتی ہے۔ ملک کے صدر بیجنگ میں اس اجلاس کی میزبانی کرتے ہیں تاہم، یورپی یونین چاہتی ہے کہ شی...
ویب ڈیسک : پشاور میں دفعہ 144 کے تحت کھلونا بندوقوں اور فائر کریکر پر پابندی عائدکردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے کہا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر کھلونا اسلحہ اور فائر کریکرز پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ نے عیدالفطر کے موقع پر کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی ملکی سلامتی کے پیش نظر کھلونا اسلحہ کلچر کے خاتمےکا اقدام ہے۔ زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ؛ 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ڈہرکی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔فائرنگ سے جام مہتاب حسین کا ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوگئے، دو افراد زخمی ہوئے، واقعے میں جام مہتاب ڈہر محفوظ رہے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے جام مہتاب کا ایک گارڈ اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے، مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جام مہتاب حسین محفوظ رہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رابطہ کر کے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب ڈہر کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب ڈہر کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کی، انہوں نے واقعے میں گارڈ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بھی گھوٹکی میں ممبر صوبائی اسمبلی جام مہتاب ڈہر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی گئی، انہوں نے واقعے میں گارڈ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ ماضی کی طرح ایک...
ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو نے کہا کہ کھینجو کے علاقے میں ایم پی اے جام مہتاب پر فائرنگ ہوئی ہے، اوباڑو، ڈہرکی، کھینجو پولیس سمیت بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے، جائے وقوعہ پر پہنچ رہا ہوں، 3 گارڈز زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ریسکیو ٹیموں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گھوٹکی میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین سے 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ گھوٹکی میں ڈھرکی کے قریب کھینجو میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ڈی...
گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، حملے میں جام مہتاب حسین ڈہر محفوظ رہے۔ڈی ایس پی گھوٹکی کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب نے اطلاع دی کہ کھینجو کے علاقے میں ان کی گاڑیوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ڈی ایس پی کے مطابق فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ حملے میں جام مہتاب کا ایک گارڈ جاں بحق اور 3زخمی ہوئے جب کہ جام مہتاب محفوظ رہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےگھوٹکی میں...
لاہور( نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کی بحالی اور اسے محفوظ کرنے کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول ( لہر ) قائم کر دی ، جس کے پیٹرن انچیف نواز شریف ہونگے۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج قائم کر دی گئی ، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس کے دوران لاہور میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ کے لئے شہر کے 5 مقامات کی نشاندہی کر لی گئی جبکہ نیلا گنبد کی اصل صورت بحال کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔شاہی قلعہ،مقبرہ جہانگیر و نور جہاں، شالا مار باغ، کامران کی بارہ...
چین کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تعمیر کی پیش رفت میں تیزیبیجنگ :چائنا اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر نے حال ہی میں اعشاریوں کا ایک سلسلہ جاری کیا ، جس نے مثبت معاشی بحالی کا اشارہ دیا ہے۔ سال کے آغاز سے لیکر اب تک چین میں بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری میں “وافر فنڈنگ اور منصوبے کے نفاذ میں تیزی” کے مثبت آثار دیکھنے میں آئے ہیں۔ اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابقاس سال جنوری سے فروری تک ملک بھر میں کھدائی کرنے والے مشینوں کی نجی فروخت میں سال بہ سال 51.4 فیصد اضافہ ہوا، جو کھیتی باڑی ، آبی منصوبوں،...
نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد وائس آف امریکا کی پیرنٹ ایجنسی سمیت 6 دیگر وفاقی ایجنسیاں معطل،صدارتی دستخط کے بعد وائس آف امریکا کے متعدد ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 40 سے زائد زبانوں میں کام کرنے والے بین الاقوامی میڈیا براڈکاسٹر وائس آف امریکا کے متعدد کارکنوں کو مکمل تنخواہ اور مراعات کے ساتھ انتظامی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ وائس آف امریکا کی پیرنٹ ایجنسی یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا کے ہیومن ریسورس ایگزیکٹو کی جانب سے بھیجی گئی ای میلز میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کام کے احاطے میں داخل نہ ہوں اور نہ ہی داخلی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی رابطہ کمیٹیوں کا گورنر ہاؤس پنجاب میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت اسحاق ڈار نے کی، مسلم لیگ کی جانب سے رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، مریم اورنگزیب اور ملک محمد احمد خان بھی شریک ہوئے جبکہ راجہ پرویز اشرف، سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن،...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکان پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت 2028ء کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کے فائنل تک پہنچتا ہے تو وہ ایک میچ کے لیے ریٹائرمنٹ سے واپس آ سکتے ہیں۔ کوہلی کا کہنا ہے کہ اگر ہم گولڈ میڈل کے لیے کھیل رہے ہوں تو میں شاید ایک میچ کے لیے واپس آ جاؤں، میڈل جیتوں اور پھر گھر واپس آ جاؤں۔ کوہلی کا یہ مزاحیہ تبصرہ ان کے مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنا ہے، جو انہیں دوبارہ ٹی20 انٹرنیشنل میں دیکھنے کے...
حریت رہنما کا کہنا ہے کہ نام نہاد جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ سے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا اور سماجی تانے بانے کو عدم استحکام سے دوچار کرنا آسان ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے جموں و کشمیر کے حوالے سے خاص طور پر بھارت کی طرف سے یکطرفہ طور پر متنازعہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے اور اسے دو حصوں میں تقسیم کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی بے حسی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ نام نہاد جموں...
اسلام آباد‘پشاور‘ لکی مروت ‘باجوڑ‘خضدار(خبر نگار خصوصی ‘اپنے سٹاف رپورٹرسے‘ بیورو رپورٹ+ نیٹ نیوز+ آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں 14 اور 15مارچ کو کی گئیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مہمند میں آپریشن کیا اور مؤثر انداز میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آپریشن کے نتیجے میں آپریشن کے نتیجے میں7 خوارج مارے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں مادرِ وطن کے 2 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں حوالدار...
ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے غریب ترین شہریوں کو حکومت کی تجویز کردہ صحت بخش خوراک کے حصول کے لیے اپنی ڈسپوزایبل آمدنی کا تقریباً نصف کھانے پر خرچ کرنا پڑا گا۔ یہ بھی پڑھیں:کیا فاسٹ فوڈ کا استعمال خواتین میں بانجھ پن پیدا کر سکتا ہے؟ جس کھانے میں چکنائی، نمک اور چینی کی مقدار کم ہے، اب فی کیلوری اس کے کم غذائیت والے کھانے کی نسبت دوگنا مہنگا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آبادی کے سب سے زیادہ محروم طبقے کو حکومت کی تجویز کردہ صحت مند غذا حاصل کرنے کے لیے اپنی ڈسپوزایبل آمدنی کا 45 فیصد کھانے پر خرچ کرنا ہوگا۔ فاسٹ فوڈ اور دانتوں کی خرابی مطالعہ...
قانون کمزور کرنے یا کسی قسم کی نرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی، علماء و مشائخ کا متفقہ اعلامیہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی نگرانی اور روک تھام کے لیے ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کیا جائے یوم تحفظ ناموس رسالت ؐ کی مناسبت سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ اجلاس ہفتہ کے روز وزارت مذہبی امور کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے اجلاس کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں مولانا ظہور علوی، مفتی ضمیر احمد ساجد، علامہ عارف واحدی، مولانا علی محمد ابو تراب، چوہدری کاشف ، صدر انجمن تاجران، مفتی عبدالسلام جلالی، مولاناخطیب مصطفائی ،...
ایران نے حجاب نہ کرنے اور نامناسب لباس پہننے والی خواتین کو پکڑنے کے لیے ڈرونز اور مختلف ایپس کا استعمال شروع کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ لباس کے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی نشاندہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ انھیں گرفتار کرکے سزا دی جا سکے۔ اس مقصد کے لیے حکومت کی حمایت یافتہ "نازر" نامی موبائل ایپلیکیشن کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس ایپ میں گاڑیوں کے لائسنس، پلیٹ نمبرز، مقامات اور اوقات کی معلومات اپ لوڈ کرنے کی سہولت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ایپ کے ذریعے گاڑی کے رجسٹرڈ مالک کو ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا...
گلگت بلتستان میں 4 نایاب برفانی تیندووں کی ایک ساتھ موجودگی نے سب کو حیران کردیا۔ سینٹرل قراقرم نیشنل پارک انتظامیہ کی جانب سے تیندووں کی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں مادہ اور اس کے تین بچوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ سینٹرل قراقرم نیشنل پارک انتظامیہ نے واقعے کو حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی صحت کےلیے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ برفانی تیندوے عام طور پر چھپ کر رہنے والے جانور ہوتے ہیں، تیندووں کا اس طرح نظر آنا غیرمعمولی واقعہ ہے۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس؛ عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کے گورنر ہائوس میں مشاورتی اجلاس کا علامیہ جاری کردیا گیا۔ جاری کردہ علامیہ کے مطابق دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق کیا ہے ۔قائدین نے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں تسلسل سے اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کے مشاورتی جلاس میں اتفاق کیا گیا کہ رابطہ کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 12 اپریل کو ہوگا ۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے صوبے میں عوام کی فلاح وبہبود...
کراچی: سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آن لائن آئی آر آئی ایس سسٹم کے صارفین کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو اس سسٹم میں متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔ احمد عظیم علوی نے کہا کہ ایچ ایس کوڈ کے نظام میں تبدیلیاں، پیمائش کے یونٹس کا مسترد ہونا اورانیکسز اپ لوڈ کرنے میں دشواریاں شامل ہیں، جس کے نتیجے میں ٹیکس دہندگان اپنے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن بروقت فائل کرنے سے قاصر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مسائل ہر ٹیکس دہندگان کو متاثر کر رہے ہیں، 8 ہندسوں پر مشتمل ایچ ایس کوڈ...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ شریف اللّٰہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے کوئی تعلق ہو۔سیالکوٹ میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ دہشت گردوں کو دکھ ہو کہ شریف اللّٰہ کو کیوں امریکا کے حوالے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ شریف اللّٰہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے کوئی تعلق ہو، پی ٹی آئی سانحہ جعفر ایکسپریس پر پروپیگنڈا کررہی ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اتنے روز گزرنے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی نے واقعے کی مذمت نہیں کی، وہ جیل سے 3 اور 4 صفحات کے خط لکھتے ہیں، اخبارات میں آرٹیکل اور بیانات دیتے...
سٹی 42 : فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی، جبکہ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطور سرپرست اعلیٰ شرکت کی۔ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے پارلیمنٹیرینز جس میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محترم عدنان افضل چٹھہ ، پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ محترمہ رشدہ لودھی، محترمہ سونیہ عاشر (ایم پی اے)، محترمہ سمبل ملک (ایم پی اے)، اور محترم شہباز کھوکھر (ایم پی اے) نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ...
لاہور: فاطمہ فرٹیلائزر نے معروف گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ مل کر رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی نعت جاری کردی۔ عاطف اسلم کی آواز میں یہ نعت ’''فاصلوں کو تکلف“رمضان کے مقدس مہینے میں سامعین کو مسحور کرنے کا باعث بنے گی۔ یہ نعت محبت اور عقیدت کے جذبات کے ساتھ حضور اکرم ﷺ کی شان میں بطور ہدیہ پیش کی گئی ہے۔ اس نعت کے اشعار مدینہ منورہ اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی خواہش کو بیان کرتے ہیں۔ اس موقع پر فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز، رابیل سدوزئی نے کہا کہ ''رمضان غور و فکر، قربت اور شکر گزاری کا مہینہ ہے۔ 'فاصلوں کو تکلف' کے ذریعے ہم مدینہ اور...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2025ء) نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی اُمور لیاقت بلوچ نے جامع مسجد منصورہ میں خطابِ جمعہ، جماعتِ اسلامی منڈی بہاؤالدین کی ڈونرز، معززین، وکلاء اور صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر پروگرام سے خطاب کیا۔ منصورہ میں ممبر صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما میجر غلام سرور نے ملاقات کی۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ماہِ رمضان میں پاکستان کو آزادی کی نعمت عطا ہوئی۔ پاکستان کی بقاء و استحکام اور ترقی کا ہر پہلو آئین کے نفاذ اور قرآن و سنت کے نظام کے ساتھ وابستہ ہے۔ قیامِ پاکستان کے مقاصد اور اسلامی نظریہ حیات کی بنیادوں سے انحراف نے ملک و مِلت...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹرز کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر بڑی چوری کی واردار ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے تھانہ ہیر کے علاقے میں نامور کرکٹر اسٹار بیٹسمین کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے۔ چور دن دہاڑے سولر اتار کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاوس میں داخل ہوئے تھے۔ کامران اکمل کے والد نے بتایا کہ فارم ہاؤس میں سولر سسٹم کل لگوایا تھا اور آج چور لے گیے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کرنے کی کوشش کی جا...
سابق قومی کرکٹرز کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے، چور دن دہاڑے 5 لاکھ روپے مالیت کا سولر پینل چوری کرکے فرار ہوگئے۔ چوری کی واقعہ لاہور کے تھانہ ہیر کے علاقے میں پیش آیا ہے، چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاؤس میں داخل ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فری سولر منصوبے کا افتتاح، کن لوگوں کو مفت سولر ملیں گے؟ رپورٹ کے مطابق کامران اکمل کے والد نے کہاکہ ابھی کل ہی 5 لاکھ روپے مالیت کا سولر سسٹم لگوایا تھا جو آج چور لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چوری کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے...
ہم جانتے ہیں کہ چیونگم چبانا دماغ میں خون کے بہاؤ کو بہتر کرتا ہے اور چوکنا، توجہ اور علمی فعالیت کو بڑھاتا ہے۔ لیکن اب جنوبی کوریا کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ دماغ کے لیے ایک اور مادہ اس سے بھی زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے اور وہ ہے لکڑی۔ ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ لکڑی کی اسٹک کو پانچ منٹ تک چبانے سے دماغ میں بنیادی اینٹی آکسیڈینٹ گلوٹاتھیون کی سطح بڑھ جاتی ہے جو آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مطالعہ کے مصنفین نے جرنل فرنٹیئرز ان سسٹمز نیورو سائنس میں رپورٹ کیا کہ ہماری تحقیق کے مطابق، یہ پہلی رپورٹ ہے جو اس بات کی نشاندہی...
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ گرین کارڈ رکھنے والوں کو امریکا میں غیر معینہ مدت تک رہائش کا اختیار حاصل نہیں۔ گرین کارڈ ہولڈرز کو اس وقت ملک بدر کیا جاسکتا ہے جب ایسا کرنا امریکا کے مفاد میں ہوگا۔ مزید پڑھیں: پاکستانی شہری ہنگری کا گولڈن ویزا کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ قبل ازیں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امیگریشن اور نیشنلٹی کے قانون کے تحت وزیر خارجہ کسی بھی ایسے فرد کا گرین کارڈ یا ویزا منسوخ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں جو ہماری خارجہ پالیسی یا قومی سلامتی کے خلاف کام کر رہے ہوں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
لاہور: سابق کرکٹر کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے نئے سولر پینل کی چوری کی واردات ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہیر کے علاقے میں سابق کرکٹر کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس میں چوری ہوئی ہے، چوروں نے فارم ہاؤس کے مرکزی دروازے کا کنڈا توڑا، اور اندر داخل ہو کر سولر اتار کر لے گئے۔ کامران اکمل کے والد نے اپنے بیان میں بتایا کہ فارم ہاؤس میں سولر سسٹم کل ہی لگوایا گیا تھا اور آج چوری ہو گیا۔ تنازعات کا شکار رہنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کامران فروری 2023 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے، انھوں نے قومی ٹیم کے لیے اپنا...
وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی سولر پینل پالیسی کی منظوری کے لیے جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے ایک سمری پیش کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے تحت چھتوں پر نصب کیے جانے والے نئے سولر پینلز سے بجلی ساڑھے 9 سے 10 روپے فی یونٹ کےریٹ پر خریدی جائے گی۔ ان کی جانب سے مزید یہ بھی کہا گیا کہ حکومت اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے پہلے سے نصب چھتوں کے سولر پینلز کے معاہدوں کا احترام جاری رکھے گی اور ان سے بجلی 27 روپے فی یونٹ کے نرخ پر خریدتی رہے گی۔ یہ بھی پڑھیے: سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے 18 فیصد سیلز...
رواں سال کے آغاز سے ہی یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو بنگلورو میں مقیم ایک خاتون سے تیسری بار پھر پیار ملا ہے اور وہ اس کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔ اپنی 60ویں سالگرہ سے پہلے 13 مارچ، 2025 کو عامر خان نے میڈیا کے ساتھ ایک ملاقات کی اور آخر کار انکشاف کیا کہ یہ افواہیں نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ انہوں نے اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے بارے میں سب کو بتایا اور ان کے ساتھ اپنے رومانوی تعلقات کا باقاعدہ اعلان کیا ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے بارے میں دعوی کیا جارہا ہے کہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے 190 ملین پاﺅنڈ (60 ارب روپے) کی لاگت سے تعمیر ہونے والی دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ 190 ملین پاﺅنڈ کی رقم قومی خزانے میں منتقل کرنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا شکر گزار ہوں۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں سے بچے یہاں آکر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے، دانش یونیورسٹی میں صرف میرٹ پر داخلہ ملے گا، غریب بچوں اور بچیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ان کا کہنا...
ویب ڈیسک: پاکستانی سیاسی خاندان سے وابستہ لیکن سیاست سے کوسوں دور رہنے والی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے بھائی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بھائی کو مشعلِ راہ قرار دینے والی فاطمہ بھٹو نے سیاسی خاندان کے سپوت ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انسٹاگرام اور ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بھائی کے پیغام کو ری شیئر کیا...
لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت میں پی ایچ اے کے کھالے نہ چلنے اور واسا کی جانب سے واٹر میٹرز کی تنصیب میں سست روی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باور کرایا کہ اگر واٹر میٹرز کی تنصیب کے معاملے میں مزید تاخیر کی گئی تو ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور کیا جائے گا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ لوڈر رکشہ کو الیکٹرک وہیکل میں تبدیل کرنے کی حکمت عملی تیار کی جائے۔ مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے عدالتی احکامات کی عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ عدالت نے واسا اور ٹرانسپورٹ سے متعلق مزید رپورٹیں آئندہ سماعت...
برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کالعدم تنظیم کا خودکش حملہ آور گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کالعدم تنظیم کا خودکش حملہ آور گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ تبادلے کے دوران پکڑے جانے والے کالعدم تنظیم کے خودکش حملہ آور کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا، دہشت گرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا، خودکش بمبار کی بلوچستان کے رہائشی حافظ شمس کے نام سے شناخت ہوئی۔ ...
نئی دہلی — بھارت اور بنگلہ دیش کی بحریہ نے رواں ہفتے خلیجِ بنگال میں مشترکہ مشقیں کی ہیں۔ ‘بونگوساگر’ نامی مشقوں میں بھارتی بحریہ کی جانب سے آئی این ایس رن ویر اور بنگلہ دیش بحریہ کی جانب سے بی این ایس ابو عبیدہ نے حصہ لیا۔ ‘پریس انفارمیشن بیورو'(پی آئی بی) نے بحریہ کے ایک بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اس مشق نے دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان باہمی اشتراک اور جنگی صلاحیتوں اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز کے تعلق سے جوابی کارروائی کی اہلیت اور باہمی اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔ ‘سیکیورٹی اینڈ گروتھ فار آل ان دی ریجن’ (بونگوساگر) نامی اس مشق کی اہم سرگرمیوں میں سطح پر فائرنگ، اسٹریٹجک جنگی...
لاہور ( نیوز ڈیسک ) برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم کا ایک دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا۔ دہشتگرد کا ایک ساتھ زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی نے 2خطرناک دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی۔ دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد زخمی حالت میں فرار،ایک گرفتار۔ دہشتگرد سے خودکش جیکٹ،سیفٹی فیوزوائر،بارودی مواد برآمد کرلیاگیا. مزیدپڑھیں:اسلام آباد میں کومبنگ آپریشن،اسلحہ برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ
مشیر برائے وزیراعلیٰ سندھ نجمی عالم اور ڈائریکٹر جنرل انجینئر عبدالکاشف خان ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی سندھ کچی آبادی نے کرپٹ افسران کے خلاف بڑے اقدامات کر تے ہوئے سندھ کچی آبادی کی زمینوں کی جعلی فائلز بنوانے اور زمینوں پر قبضہ کے معاملات میں ملوث رشید آرائیں کے غیر قانونی کاموں میں سہولت کار افسران کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ملازمت سے برطرف رشید آرائیں رینجرز کا سابقہ ملازم تھا کو، کرپشن کے کیس میں نکالا گیا تھا۔ اس کے خلاف تھانہ منگوپیر میں ایف آئی آر نمبر 2025/184 مورخہ 6 فروری 2025 کو درج کروائی گئی اور دوسری ایف ائی آر نمبر 2025/109 مورخہ 13 مارچ 2025...
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد پوری قوم ایک پیج پر تھی، قومی اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، سوشل میڈیا پرکوئی کوڈ آف کنڈٹ ہونا چاہیے، حالیہ دہشت گردی پر ملک دشمنوں کی زبان بولی گئی، ملک پر بانی پی ٹی آئی کو فوقیت دینا قابل قبول نہیں ہے، پی ٹی آئی ایسا راستہ اختیارکرے کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تحریک انصاف کا ملک پر بانی پی ٹی آئی کو فوقیت دینا درست نہیں، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کو ایسا راستہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عائد کی گئی حکومتی پابندی کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب لاہور ہائیکورٹ نے ان تمام سرکاری شخصیات اور اداروں کی تفصیلات طلب کر لیں، جو بدستور ایکس استعمال کر رہے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں عدالتی بینچ نے ایکس کی بندش کے خلاف ایک درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی وزرات داخلہ سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے کہا کہ بتایا جائے پابندی کے باجود کون سی سرکاری شخصیات اور ادارے ایکس کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ...
اسلام آباد: پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پنجاب زون) کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے، چینی کی قلت کے حوالے سے افواہیں پھیلا کرمفاد پرست عناصر ملک میں ہیجان پیدا کر رہے ہیں۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پنجاب زون) کے ترجمان نے جمعہ کوجاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ کریانہ مرچنٹس، سٹہ باز اور ذخیرہ اندوز بے سروپا باتیں پھیلا کر ملک کی دوسری بڑی زرعی صنعت کے خلاف ایک مذموم سازش کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ملک میں دوسری صنعتوں کی طرح شوگر انڈسٹری کو بھی فری کام کرنے دیا جائے اور مکمل ڈی ریگولیٹ کر کے فری مارکیٹ کی سہولت دی جائے۔ اس وقت چینی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) گوگل والٹ ایک ایپ کی صورت میں دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں ڈیجیٹل پےمنٹس کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ یہ والٹ اینڈروئڈ ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پےمنٹ کارڈز، لائلٹی کارڈز اور بورڈنگ پاسز جیسی ضروری تفصیلات اور معلومات تک رسائی کا ایک محفوظ، آسان اور مددگار طریقہ ہے۔ سافٹ ویئر انجینئر محمد بن متین نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ گوگل والٹ ایک عام بٹوے کی ڈیجیٹل شکل ہے، جس میں صارف کو اپنے کارڈز اور نقدی ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ان کے مطابق گوگل والٹ جو پہلے 'گوگل پے‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، اینڈروئڈ آلات پر ادائیگیوں کا...
لاہور(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز لاہور میں کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس پر نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اب اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ واقعہ تقریباً 5 بجے کے قریب پیش آیا اس کے بعد 15 کی کال پر پولیس نے ڈولفن کو الرٹ کیا۔ فیصل کامران نے بتایا کہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چند سیکیورٹی گارڈ ایک گاڑی سے اتر کر شہری سے بد سلوکی کرتے ہیں، اس کی گاڑی پر فائر کرتے ہیں، اور اس کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عدالتی کارروائیوں میں ڈیجیٹلائزیشن اور بہتر کارکردگی کی غرض سے سپریم کورٹ نے انسٹی ٹیوشن ڈیسک پر ای فائلنگ کیسز کا نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔ سپریم کورٹ میں مقدمات اور درخواستیں اب آن لائن بھی جمع کرائی جا سکیں گی، 17 مارچ سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہوگا، آن لائن دائر مقدمات کی فوری سماعت اور پندرہ دن میں شنوائی ہوگی۔ اس ضمن میں جاری سپریم کورٹ کے ایک اعلامیے کے مطابق 17 مارچ سے فعال ہونیوالےاس نظام کے تحت تمام وکیلوں اور کیس کے فریقین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے کیسز اور درخواستوں کی فزیکل (ہارڈ) کاپی اور اسکین شدہ (سافٹ) کاپی دونوں پرنسپل سیٹ اور برانچ رجسٹریوں میں جمع...
انجمن اوقاف جامع مسجد کا مطالبہ ہے کہ میرواعظ عمر فاروق کو فوری طور پر نظربندی سے رہا کیا جائے تاکہ وہ میرواعظ کی حیثیت سے اپنی مذہبی ذمہ داریوں کو نبھا سکیں اور لوگوں کی رہنمائی کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے جمعہ کے روز کہا کہ میرواعظ کشمیر عمر فاروق کو جامع مسجد میں خطبہ دینے اور با جماعت نماز ادا کرنے سے روکنے کے لئے ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا ہے۔ تاہم میرواعظ عمر فاروق کی خانہ نظر بندی کے متعلق حکام کی طرف سے فی الوقت کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ انجمن اوقاف نے اپنے بیان میں میرواعظ عمر فاروق کی خانہ نظر بندی پر افسوس کا اظہار کرتے...
بیجنگ :بیجنگ میں ” انسداد علیحدگی قانون” کے نفاذ کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے اس سمپوزیم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن کرنا چاہیے، بیرونی مداخلت کو روکنا چاہیے اور قومی وحدت کے عظیم مقصد کو غیرمتزلزل طور پر آگے بڑھانا چاہیے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 20 سالوں میں، خاص طور پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد...
برطانیہ کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کیس میں اس کے والد عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کی عمر قید کی سزا برقرار رکھتے ہوئے ان کی اپیل مسترد کر دی۔ برطانوی نشریاتی ادارے رائٹرز کے مطابق، 43 سالہ عرفان، 30 سالہ بینش اور مقتولہ کے 29 سالہ چچا فیصل ملک کی جانب سے سزا میں نرمی کی درخواستوں کو بھی عدالت نے رد کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ سارہ کے والد کو 40 سال، سوتیلی ماں کو 33 سال اور چچا فیصل ملک کو 16 سال قید کی سزا برقرار رہے گی۔ واضح رہے کہ سارہ شریف اگست 2023 میں اپنے بستر پر مردہ پائی گئی تھی، اس کے جسم پر...
ریئلٹی شوز میں کتنی حقیقت ہوتی ہے؟ یہ سوال ہمیشہ سے مقابلہ کرنے والوں، ججوں اور ناظرین کے درمیان بحث کا موضوع رہا ہے۔ انٹرنیٹ پر حال ہی میں ہیما مالنی کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ’انڈین آئیڈل‘ کی ایک قسط کا تفصیلی اسکرپٹ پڑھتی نظر آرہی ہیں۔ ہیما مالنی کی اس وائرل تصویر نے ناظرین کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ کیا واقعی یہ شو پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے؟ یہ تصویر ’’انڈین آئیڈل‘‘ کے حالیہ ہولی اسپیشل ایپی سوڈ سے لی گئی ہے، جس میں ہیما مالنی سفید ساڑھی میں ملبوس نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں وہ کیمرے سے باہر کسی سے بات کرتے ہوئے مسکرا رہی ہیں، اور ان کے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا، مقدمات اور درخواستیں اب آن لائن بھی جمع کروائی جا سکیں گی۔ عدالت عظمیٰ سے جاری اعلامیے کے مطابق 17 مارچ 2025 سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہوگا۔ آن لائن دائر مقدمات کی فوری سماعت اور 15 دن میں شنوائی ہوگی، سپریم کورٹ میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔ واضح رہے کہ ملک کے مختلف محکموں میں ای فائلنگ کا نظام رفتہ رفتہ متعارف کرویا جا رہا ہے۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مارچ ۔2025 )کنکیو ایگری کے زرعی مشیراور سائنس دان محمد رضوان نے کہا ہے کہ سمارٹ فارمنگ کی تکنیکوں کو اپنانے سے پاکستانی کسانوں کے لیے پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور پیداواری لاگت میں کمی ہو سکتی ہے انہوں نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ان تکنیکوں کو اپنانے سے کسانوں کو پیداوار میں اضافہ، لاگت کم کرنے اور مارکیٹ کے انضمام کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے جس سے بالآخر منافع میں اضافہ ہوتا ہے.(جاری ہے) انہوں نے وضاحت کی کہ سمارٹ فارمنگ میں زرعی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے معلومات اور مواصلات کے آلات سمیت متعدد جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جاتا ہے یہ جدید طریقہ...
ڈیرہ اسماعیل خان کے گائوں شیر کہنہ میں گھریلو تنازع پر بھائیو ں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی، بیٹی اور ایک رشتے دار شامل ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق وجہ عداوت معلوم نہ ہوسکی ،پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں 55سالہ سعد اللہ ، 24سالہ ابوبکر ، 2 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 14 سالہ اسامہ اور 10 سالہ طفیل شامل ہیں۔
پیپلز کانفرنس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو بے اختیار کیا جا رہا ہے اور ان پر معاشرتی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز کانفرنس کے سربراہ اور رکن اسمبلی سجاد غنی لون نے ریزرویشن پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس پالیسی کے ذریعے کشمیری بولنے والے لوگوں کو پسماندہ کرنے اور ان پر معاشرتی بالا دستی قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سجاد غنی لون نے اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ریزرویشن پالیسی خطے کے انتظامی اور سیاسی ڈھانچے میں کشمیری بولنے والوں کی موجودگی کو کم کرنے...
اویس کیانی:گلگت بلتستان میں نایاب برفانی تیندووں (Snow Leopard) کی ایک ساتھ موجودگی نے ماہرین اور ماحولیات کے کارکنوں کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے۔ وائلڈ لائف واچر سخاوت علی اور چیف کنزرویٹر پارکس اینڈ وائلڈ لائف، فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان ڈاکٹر ذاکر حسین نے یہ شاندار تصاویر گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے حاصل کی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برفانی تیندوے عام طور پر چھپ کر رہنے والے جانور ہیں اور ان کا اس طرح نظر آنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو اس خطے میں ان کی افزائش اور ماحولیاتی صحت کی بہتری کی علامت ہو سکتا ہے۔ برفانی تیندوا دنیا کے نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں میں...
گلگت بلتستان میں 4 نایاب برفانی تودے کی موجودگی سامنے آئی ہے۔ برفانی تیندوے کی موجودگی حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی صحت کے لئے خوش آئند خبر ہے۔ برفانی چیتوں کی شاندار تصویر وائلڈ لائف واچر سخاوت علی اور چیف کنزرویٹر پارکس اینڈ وائلڈ لائف، فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان ڈاکٹر ذاکر حسین نے گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے حاصل کی۔ ماہرین کے مطابق برفانی تیندوے عام طور پر چھپ کر رہنے والے جانور ہوتے ہیں اور ان کا اس طرح نظر آنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو اس خطے میں ان کی افزائش اور بہتر ماحول کی علامت ہو سکتا ہے۔ برفانی تیندوا دنیا کے نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں میں شامل...
باجوڑ: نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل سالار زئی کے علاقے چوترہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے اچانک فائرنگ کرکے پولیس اہل کار 40 سالہ ملک ریحان آف متہ شاہ کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جب کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے۔ پولیس نے شواہد اور بیانات کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
خواجہ آصف کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے، ایسے الزامات لگانے کا مقصد وفاقی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ناکامی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کسی ایک دہشت گرد کی نشاندہی کریں جو خیبر پختونخوا میں بسایا گیا ہو، وزیر دفاع کو علم ہے...
لاہور میں غیر ملکی مہمانوں کے سیکیورٹی گارڈز نے کینال روڈ پر راستہ نہ دینے پر شہری کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور اسے تشدد کانشانہ بھی بنایا۔ لاہور میں سرِعام غنڈہ گردی کا واقعہ کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس میں پیش آیا جہاں غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر مامور پرائیویٹ کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز نے راستہ نہ دینے پر عمران نامی شہری کی گاڑی کو روکا اور فائرنگ کر دی۔ واقعے پر شہری عمران بھی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے نکلا اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو قابو میں کر لیا جس کے بعد باقی سیکیورٹی گارڈز نے اسے بٹ مارے اور جلدی سے گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ اس موقع...
کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس پر نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نقاب پوش نجی سیکیورٹی گارڈز نے پروٹوکول کو راستہ نہ دینے پر شہری کو روکا اوربری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، پرائیوٹ گارڈز نے شہری پر فائرنگ بھی کی اور پھر گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی گئی۔ فرحان ورک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ بدمعاش اب لاہور پر حکمرانی کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اس واقعہ کا...
— فائل فوٹو ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں شیرکہنہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی، بیٹی اور ایک رشتے دار شامل ہے۔ کراچی: ایف بی ایریا میں رکشہ سوار خواتین سے لوٹ مارکراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں یوسف پلازہ کے قریب ڈاکوؤں نے خواتین سے لوٹ مار کی واردات کی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
لاہور: لاہور میں ایک افسوسناک واقعے میں نقاب پوش نجی کمپنی کے گارڈز اور پولیس اہلکاروں نے شہری پر تشدد اور فائرنگ کی۔ ایکسپریس نیوز نے اس معاملے کی تفصیلات سامنے لاتے ہوئے بتایا کہ یہ گارڈز اور پولیس اہلکار غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، اس واقعے میں دو گاڑیوں کا ذکر کیا گیا، جن میں ایک گاڑی میں غیر ملکی پادری اور پولیس اہلکار موجود تھے، جبکہ دوسری گاڑی میں نجی کمپنی کے گارڈز سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ غیر ملکی پاسٹرز کی سیکیورٹی کے لیے مسیحی برادری نے پولیس سے اجازت حاصل کی تھی، اور اس کے ساتھ ہی نجی کمپنی کے...
اسلام آباد (وقائع نگار+نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف سے نیشنل ایکشن پلان ٹو بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ بھٹو نے کہا کہ ہماری تقسیم کا فائدہ ملک دشمن اٹھا رہے ہیں، سانحہ اے پی ایس پر سیاست ایک طرف رکھ کر قومی مفاد کو ترجیح دی، آج ہم ماضی سے زیادہ خطرناک دور سے گزر رہے ہیں۔ اے پی ایس کے واقعہ پر ہم نے سیاست کو ایک جانب رکھ کر نیشنل ایکشن پلان کو مانا، ہم نے ملک سے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی تھی۔ مگر افسوس ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی کامیابی کھو بیٹھے ہیں، دہشت گردی کی آگ پھر سے جل اٹھی ہے ، ہم دہشت گردی کے خلاف ماضی کی طرح...
ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد جس طرح پاک فوج کے دستوں نے سخت حالات، مشکل لینڈ سکیپ اور بغیر کسی زیادہ نقصان کے جس چابک دستی اور خوبصورتی کے ساتھ قلیل وقت میں کامیاب آپریشن کر کے دہشت گردوں کا صفایا اور مسافروں کی بازیابی کرائی ہے انتہائی قابل رشک اور حوصلے کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے، چند شر پسند ملک دشمن عناصر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن دشمن طاقتوں...
ایک بیان میں ق لیگ سندھ کے صدر نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملک دشمن قوتیں پاکستان کے امن اور خوشحالی کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے، ملک میں دہشت گردی اور دریائے سندھ میں نئے کینالز سمیت دیگر معاملات پر صدر پاکستان آصف علی زرداری یا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف قومی مفاد میں فوری طور پر تمام جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں تاکہ ملکی مفاد میں مشترکہ فیصلے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں...
ترجمان نے قابض اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور تکلیف دہ کارروائیوں کو بڑھانے، دشمن کے اندازوں میں خلل ڈالنے اور مزاحمت کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے صفوں کو متحد کرنے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع اسرائیلی بستی ایریل کے قریب فائرنگ کا حملہ قابض اسرائیلی فوج کے جرائم کے خلاف جاری ردعمل کا حصہ ہے۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ یہ آپریشن ایک نیا پیغام ہے جو ہمارے لوگوں اور ہمارے آزاد مزاحمت کارو ں کی طرف سے مکمل کیا گیا ہے، جو ہمارے لوگوں کے خلاف مجرمانہ قابض کے ذریعے کی جانے والی ظالمانہ جارحیت کے خلاف فطری رد عمل ہے۔ حماس نے...