ایم ڈبلیو ایم کراچی کورنگی کے تحت اتحاد امت کانفرنس و دعوت افطار، آفاق احمد کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کانفرنس سے خطاب میں فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری صابر ابومریم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی نابودی تک تحریک فلسطین جاری رہے گی، ملکی عوام اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہید حسن نصر اللّٰہ و اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے القدس کی تحریک کو مذید تقویت ملی ہے، شہدائے راہ مقاومت ہمارے ہیرو ہیں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، طوفان الاقصیٰ خطے میں فلسطینیوں کی جیت اور غاصب اسرائیل کی شکست ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے ضلع کورنگی کی جانب سے ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السّلام کی مناسبت سے اتحاد امت کانفرنس و دعوت افطار سے اپنے خطاب میں کیا۔ کانفرنس سے خطاب میں فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری صابر ابومریم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی نابودی تک تحریک فلسطین جاری رہے گی، ملکی عوام اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ ہم امام عالی مقامؑ کے پیروکار ہیں، ہم القدس کی آزادی تک جہدوجہد کرتے رہیں گے۔
اتحاد امت کانفرنس میں بڑی تعداد میں علماء کرام،سیاسی و سماجی شخصیات، مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد، پاکستان تحریک انصاف کے پی ایس 92 ایم پی اے واجد حسین، جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ حارث میؤ، وسیم وارث وائس چیئرمین اپوزیشن لیڈر کورنگی ٹاؤن، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے علامہ صادق جعفری، پولیٹیکل سیکرٹری علامہ مبشر حسن، شعبہ تبلیغات کے رکن علامہ حیات عباس نجفی اور نشر و اشاعت سیکریٹری کراچی ڈویژن معمبر رضا، وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر حسن رضا، عزاداری ونگ ضلع شرقی کے حسن کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔ اتحاد امت کانفرنس سے اختتامی دعائیہ کلمات مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری نے تمام معزز مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور ضلع صدر عمران نقوی اور انکی کابینہ کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اتحاد امت کانفرنس کراچی ڈویژن کانفرنس سے
پڑھیں:
حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد کر دی
حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد کردی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے سانحہ جعفرایکسپریس پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد کردی۔
کہا اے پی سی میں شرکت کیلئے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی نا قابل قبول ہے۔ پی ٹی آئی قومی مسئلے پر بھی بلیک میلنگ کر رہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اے پی سی میں غیرمشروط شرکت کرے، اے پی سی میں تمام جماعتیں غیر مشروط ساتھ دیں، دہشتگردی کے تانے بانے بھارت اور افغانستان سے ملتے ہیں، بلوچستان کے اندر نیٹ ورک معلومات ملنا بڑا بریک تھرو ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر اب بھی قبائلی سرداروں کا قبضہ ہے، بلوچ نوجوانوں کے استحصال کا ازالہ اے پی سی کا بنیادی ایجنڈا ہے، افغانستان کو بار بار کہا، بی ایل اے اور کالعدم ٹی ٹی پی کو باندھ کر رکھو مگر افغانستان ہمسائے والا کردار ادا نہیں کر رہا۔