پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلونا اسلحہ کلچر کا خاتمہ ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلونا اسلحہ کلچر کا خاتمہ ضروری ہے۔ شہری اس حوالے سے تعاون کریں۔ ضلعی انتظامیہ نے عیدالفطر کے موقع پر کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے باعظ جزوی طور پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی سی کُرم پرحملے میں ملوث 30 دہشتگردوں کے خلاف ایف آئی آر، پارا چنار میں کرفیو لگانے کا فیصلہ
ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے بینی زائی راغزائی سے جنڈولہ تک کل صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، اس کے علاوہ تنائی سروکئی، جنڈولہ سڑک پر بھی کرفیو نافذ ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ وانا زالئی کیمپ سے کیڈیٹ کالج روڈ بند رہے گا، کرفیو 17 مارچ 2025 کو صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا، کوڑ قلعہ، منزئی، خرگئی، احمد وام اور جنڈولہ کے راستے بند رہے گے، ان راستوں پر ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 30 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے باعث راستوں پر کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضلع جنوبی وزیر ستان اپر، ضلع جنوبی وزیر ستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کرفیو کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان جنوبی وزیرستان خیبرپختونخوا ڈپٹی کمشنرز سیکیورٹی فورسز کرفیو وانا