کراچی: مسلح ڈاکو شہری سے 25 لاکھ چھین کر فرار، مزاحمت پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کورنگی میں پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے مسلح ڈکیتوں نے اسلحے کے زور پر 25 لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے متاثرہ شہری کا سیکیورٹی گارڈ سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کورنگی میں پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے مسلح ڈکیتوں نے اسلحے کے زور پر 25 لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے متاثرہ شہری کا سیکیورٹی گارڈ سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
عید الفطرقریب آتے ہی شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، کورنگی تھانے کےعلاقے کورنگی نمبر ڈیڑھ مٹکے والی پلیہ کے قریب سوزوکی آلٹوگاڑی میں سوار نامعلوم مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر سوزوکی کلٹس گاڑی میں سوار پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے25 لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔
مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے شہری کی گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھا سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا جسےفوری طور پر چھیپا ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی سیکیورٹی گارڈ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پرایس ایس پی کورنگی اوردیگرپولیس افسران بھی موقع پرپہنچ گئے اورپولیس نے فوری کرائم سین یونٹ کوبھی موقع پرطلب کرلیا گیا، زخمی سیکیورٹی گارڈ کی شناخت 35 سالہ امیر احمد کے نام سے کی گئی۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ پولٹری فارم کا کاروبار کرنے والا شہری فرحان گاڑی میں اپنے دوست بشیراورسیکیورٹی گارڈ کےہمراہ گھرسے 25 لاکھ روپے بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا کہ کورنگی نمبر 2 کے قریب گاڑی سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے پولٹری کا کاروبارہ کرنے والے شہری کی گاڑی کوروکا اور اسلحے کے روز پران سے 25 لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ سرپر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہیں، کرائم سین سے شواہد اکٹھا کیے جا رہے ہیں اورپولیس جائےوقوع کی جیو فینسنگ بھی کرالی ہے، پولیس تیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، اگلے 24 گھنٹوں میں پولیس ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کریگی۔
پولٹری کاکاروبارکرنے والے متاثرہ شہری فرحان نے بتایا کہ وہ صبح گھر سے 25 لاکھ روپے بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح ملزمان رقم لوٹ کر فرار ہو گئے مسلح ملزمان کی تعداد 3 سے 4 تھی جو کہ سفید رنگ کی آلٹو گاڑی میں سوار تھے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسپتال منتقل کردیا کا کاروبار کرنے کرنے والے شہری سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہو مسلح ڈکیتوں فرار ہو گئے فائرنگ سے کردیا گیا سے 25 لاکھ گاڑی میں اسلحے کے
پڑھیں:
باجوڑ؛ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد زخمی
BAJAUR:خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد نے تھانہ لوئی سم ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ باجوڑ عنایت کلے بازار میں ایس ایچ او کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں پولیس اہلکار کفایت اللہ، ابو ہریرہ، حاجی گل بادشاہ اور حذیفہ شامل ہیں، زخمیوں کو ہیڈ کوارٹرز اسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔