اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی افریقہ کے قائم مقام سیکریٹری دفاع ڈاکٹر تھوبیکیلے گامیدے کی سربراہی میں وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ 

جنوبی افریقہ کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے جنوبی افریقی فضائیہ کیساتھ فوجی تعاون اور تربیتی شعبے میں اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈاکٹر تھوبیکیلے گامیدے نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابیوں کو سراہا، انھوں نے پاک فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی تعریف کی۔  جنوبی افریقی دفاعی وفد نے پاک فضائیہ سے اہم ساز و سامان کی سروسنگ کیلئے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر تھوبیکیلے نے فضائی افواج کے درمیان تعاون مزید مستحکم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے اپنی فضائیہ جدید بنانے اور ایک صنعتی ڈھانچے کے قیام کے عزم کا اظہار کیا۔ 

بلوچستان، پنجاب اور سندھ میں موٹر وے و شاہراہوں کے منصوبوں کی رفتار تیز کرنےکا فیصلہ

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نے پاک فضائیہ کا اظہار وفد نے

پڑھیں:

سربراہ پاک بحریہ اور کمانڈر بحرین کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

سٹی 42 : کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی.

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی.

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا ، اس موقع پر پاکستان اور بحرین کے درمیان  دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

سورس : آئی ایس پی آر 

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقہ کے اعلیٰ دفاعی وفد کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
  • پاک فضائیہ کے سربراہ سے جنوبی افریقا کے دفاعی وفد کی ملاقات
  • پاک فضائیہ اور جنوبی افریقی فضائیہ کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پی ایس ایل سے علیحدگی پر پی سی بی کا جنوبی افریقہ کے کوربن بوش کو قانونی نوٹس
  • سربراہ پاک بحریہ اور کمانڈر بحرین کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • امریکہ نے ٹرمپ پر تنقید کرنے والے جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کر دیا
  • جنوبی افریقہ نے امریکا سے اپنے سفیر کے نکالے جانے کو افسوس ناک قرار دیا
  • امریکی وزیرخارجہ کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کا اعلان
  • امریکا کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان