چین کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
چین کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تعمیر کی پیش رفت میں تیزی
بیجنگ :
چائنا اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر نے حال ہی میں اعشاریوں کا ایک سلسلہ جاری کیا ، جس نے مثبت معاشی بحالی کا اشارہ دیا ہے۔ سال کے آغاز سے لیکر اب تک چین میں بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری میں “وافر فنڈنگ اور منصوبے کے نفاذ میں تیزی” کے مثبت آثار دیکھنے میں آئے ہیں۔
اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق
اس سال جنوری سے فروری تک ملک بھر میں کھدائی کرنے والے مشینوں کی نجی فروخت میں سال بہ سال 51.
رواں سال کے پہلے دو ماہ میں ،چین میں قومی کھدائی انڈیکس 37.38فیصد رہا جو سال بہ سال 2.91فیصد کا اضافہ ہے اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تعمیر کی پیش رفت میں تیزی آئی۔ ان میں سب سے زیادہ مصروف چین کا وسطی علاقہ تھا، جہاں آپریٹنگ ریٹ میں سال بہ سال 6.02 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فروری میں ، لفٹنگ سامان کی کارکردگی نمایاں تھی ، جس کی آپریٹنگ شرح 56.63فیصد تھی ، جو بڑے سائز کے دیگر سامان سے کہیں زیادہ تھی۔
چائنا اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق فروری کے اوائل کے مقابلے میں فروری کے اواخر میں اسٹیل کی کھپت میں 41.5 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری سے فروری تک قومی منصوبوں کےلئے جیتنے والی بولیوں کی رقم میں سال بہ سال 9.2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور منصوبے کی بولی کی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ برقرار ہے.
علاوہ ازیں، ای کامرس پلیٹ فارمز کی بنیاد پر چائنا اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق لائف سروسز کے کھپت ہیٹ انڈیکس میں جنوری سے فروری تک سال بہ سال 20.1 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں تفریح، کیٹرنگ اور سیاحت کی مقبولیت میں بالترتیب سال بہ سال 79.1 فیصد، 15.4 فیصد اور 5.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
علیحدگی پسند منصوبہ” لائی چھینگ ڈہ ” کی ” جعلی جمہوریت کو بےنقاب کرتا ہے، چینی میڈیا
“بیجنگ : تائیوان خطے کے رہنما لائی چھینگ ڈہ نے اپنی ایک حالیہ تقریر میں دعویٰ کیا تھا کہ ‘تائیوان ایک خود مختار اور جمہوری ملک ہے۔’ “جمہوریت” ایک ایسا لفظ ہے جس کے بارے میں لائی چھینگ ڈہ اکثر بات کرتے ہیں ، لیکن جو وہ کرتے ہیں وہ بالکل غیر جمہوری ہے۔ جمہوریت عوام کے حقوق کے لئے ہونی چاہیے، اس کے برعکس نہیں۔
گزشتہ سال مئی میں اقتدار میں آنے کے بعد سے لائی چھینگ ڈہ انتظامیہ نے انتظامی، عدالتی اور رائے عامہ کے ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان میل جول اور تبادلوں میں رکاوٹ ڈالنے کے
.لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔
لائی چھینگ ڈہ انتظامیہ نے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے درمیان “ڈی کپلنگ” کو زبردستی آگے بڑھایا، جو تائیوان کے عوام کے امنگوں کے خلاف ہے۔تائیوان جزیرے میں رائے عامہ نے تنقید کی ہے کہ لائی چھینگ ڈہ کے “علیحدگی کے حصول” کے عمل کی وجہ سے ، آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے درمیان تبادلوں میں “بڑی رکاوٹ” کا دور آ گیا ہے۔
حال ہی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کی انتظامیہ نے تائیوان کے سرکاری افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ چائنیز مین لینڈ میں ڈومیسائل نہ کرانے اور مین لینڈ شناختی کارڈ استعمال نہ کرنے پر ‘تحریری گارنٹی ‘ جمع کرایں۔ تائیوان کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ لائی چھینگ ڈہ اقتدار میں آنے کے بعد عدالتی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے اندر مخالفین بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے میں مصروف ہیں۔ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) نے جمہوریت کو اپنی پارٹی کے ذاتی مفادات کا آلہ بنا لیا ہے، جو اس کی “آمرانہ” فطرت کو ظاہر کرتا ہے۔ لائی چھینگ ڈہ انتظامیہ کی “جعلی جمہوریت اور حقیقی آمریت” کا کھیل تائیوان کے عوام یا بین الاقوامی برادری کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔ جہاں تک “علیحدگی کے لئے ایکشن پلان” کا تعلق ہے جو عوام کی خواہشات کے خلاف ہے اور غیر جمہوری ہے، اسے لامحالہ تاریخ کے پہیے سے کچل دیا جائے گا۔