لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹرز کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر بڑی چوری کی واردار ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے تھانہ ہیر کے علاقے میں نامور کرکٹر اسٹار بیٹسمین کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے۔ چور دن دہاڑے سولر اتار کر فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاوس میں داخل ہوئے تھے۔

کامران اکمل کے والد نے بتایا کہ فارم ہاؤس میں سولر سسٹم کل لگوایا تھا اور آج چور لے گیے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

یس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ فارم ہاؤس کے کوچ کاشف محمود کی مدعیت میں نا معلوم چور کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس تاحال چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:فیملی کو پاکستان کیوں چھوڑنا پڑا؟ ہاجرہ یامین نے وجہ بتا دی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اکمل کے والد کامران اکمل فارم ہاؤس

پڑھیں:

گورنر ہاؤس کراچی میں افطار ڈنر کا انعقاد


گورنر ہاؤس کراچی میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ایم اکرام صدیقی نے شرکت کی۔

ایران کے سفارت کار وحید اصغری بھی افطار ڈنر میں شریک ہوئے، تقریب میں مختلف جامعات کے فیکلٹی ارکان نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • سابق کرکٹر کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے 5 لاکھ روپے مالیت کا سولر پینل چوری
  • کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے نیا سولر پینل چوری
  • لاہور: اسٹار کرکٹرز کامران اکمل، عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات
  • فکسنگ کرنے والے ٹیم میں شامل ہیں،عمراکمل
  • کراچی؛ مقامی اخبار کےچیف کرائم رپورٹر کے اہل خانہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
  • گورنر ہاؤس کراچی میں افطار ڈنر کا انعقاد
  • کراچی: ایف بی ایریا میں رکشہ سوار خواتین سے لوٹ مار
  • کراچی میں پولیس وردی میں سحری کے وقت ڈکیتی کی واردات، ملزمان گیارہ لاکھ روپے اور ہتھیار لے گئے
  • نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال، کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا