کراچی: فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے دو افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کراچی میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 19 بی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ روبیل کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
دوسری جانب بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن بلاک 2 چائنا پورٹ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 30 سالہ نوید اقبال نامی شخص زخمی ہوگیا۔
بوٹ بیسن پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعہ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گھوٹکی میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، تین افراد زخمی
ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو نے کہا کہ کھینجو کے علاقے میں ایم پی اے جام مہتاب پر فائرنگ ہوئی ہے، اوباڑو، ڈہرکی، کھینجو پولیس سمیت بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے، جائے وقوعہ پر پہنچ رہا ہوں، 3 گارڈز زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ریسکیو ٹیموں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گھوٹکی میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین سے 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ گھوٹکی میں ڈھرکی کے قریب کھینجو میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی اوباڑو کے مطابق 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر نے بتایا کہ ہماری گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی ہے، تین سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس کو طلب کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو نے کہا کہ کھینجو کے علاقے میں ایم پی اے جام مہتاب پر فائرنگ ہوئی ہے، اوباڑو، ڈہرکی، کھینجو پولیس سمیت بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ پر پہنچ رہا ہوں، 3 گارڈز زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ریسکیو ٹیموں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔