گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، حملے میں جام مہتاب حسین ڈہر محفوظ رہے۔ڈی ایس پی گھوٹکی کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب نے اطلاع دی کہ کھینجو کے علاقے میں ان کی گاڑیوں پر نامعلوم  افراد  نے فائرنگ کی ہے اور  فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ڈی ایس پی کے مطابق فائرنگ کی اطلاع  پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا،  فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ حملے میں جام مہتاب کا ایک گارڈ جاں بحق اور 3زخمی ہوئے جب کہ جام مہتاب محفوظ رہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےگھوٹکی میں ایم پی اے جام مہتاب کے قافلے پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہےکہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جام مہتاب کے مطابق

پڑھیں:

باجوڑ؛ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد زخمی

BAJAUR:

خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد نے تھانہ لوئی سم ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ  کی جس سے ایک پولیس اہلکار سمیت  4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ باجوڑ عنایت کلے بازار میں ایس ایچ او کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں پولیس اہلکار کفایت اللہ، ابو ہریرہ، حاجی گل بادشاہ اور حذیفہ  شامل ہیں، زخمیوں کو ہیڈ کوارٹرز اسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈہرکی: رکن اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • صدر مملکت اور وزیراعظم کی جام مہتاب ڈہر کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت
  • گھوٹکی میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، تین افراد زخمی
  • گھوٹکی میں ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر کے قافلے پر فائرنگ، محافظ جاں بحق، 3 افراد زخمی
  • گھوٹکی ، رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، گارڈ جاں بحق
  • ڈہرکی؛ مسلح افراد کی ایم پی اے جام مہتاب حسین کی گاڑی پر فائرنگ، گارڈ جاں بحق
  • ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک گارڈ جاں بحق، تین زخمی
  • گھوٹکی؛رکن اسمبلی جام مہتاب ڈہرکی پر فائرنگ
  • باجوڑ؛ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد زخمی