پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس؛ عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کے گورنر ہائوس میں مشاورتی اجلاس کا علامیہ جاری کردیا گیا۔
جاری کردہ علامیہ کے مطابق دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق کیا ہے ۔قائدین نے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں تسلسل سے اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کے مشاورتی جلاس میں اتفاق کیا گیا کہ رابطہ کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 12 اپریل کو ہوگا ۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے صوبے میں عوام کی فلاح وبہبود کےمنصوبوں اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔
پیپلز پارٹی کی نمائندگی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ نے کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کی قیادت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کی۔ اسکے علاوہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خاں، خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اجلاس میں شریک تھے ۔
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کا معاملہ، سماعت 18 مارچ کو ہوگی
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی اجلاس میں موجود تھے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی مسلم لیگ
پڑھیں:
وزیراعظم قومی مفاد میں فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، طارق حسن
ایک بیان میں ق لیگ سندھ کے صدر نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملک دشمن قوتیں پاکستان کے امن اور خوشحالی کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے، ملک میں دہشت گردی اور دریائے سندھ میں نئے کینالز سمیت دیگر معاملات پر صدر پاکستان آصف علی زرداری یا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف قومی مفاد میں فوری طور پر تمام جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں تاکہ ملکی مفاد میں مشترکہ فیصلے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملک دشمن قوتیں پاکستان کے امن اور خوشحالی کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ طارق حسن نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔ طارق حسن نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں نئے کینالز نکالنے اور ملک میں دہشت گردی جیسے واقعات پر قابو پانے کے لئے آل پارٹیز کانفرنسں حکومتی سطح پر فوری بلائی جائے تاکہ دہشت گردی کا قلع قمع ہوسکے۔