اسلام آباد:

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پنجاب زون) کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے، چینی کی قلت کے حوالے سے افواہیں پھیلا کرمفاد پرست عناصر ملک میں ہیجان پیدا کر رہے ہیں۔ 

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پنجاب زون) کے ترجمان نے جمعہ کوجاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ کریانہ مرچنٹس، سٹہ باز اور ذخیرہ اندوز بے سروپا باتیں پھیلا کر ملک کی دوسری بڑی زرعی صنعت کے خلاف ایک مذموم سازش کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ  ملک میں دوسری صنعتوں کی طرح شوگر انڈسٹری کو بھی فری کام کرنے دیا جائے اور مکمل ڈی ریگولیٹ کر کے فری مارکیٹ کی سہولت دی جائے۔ اس وقت چینی کی ایکس مل قیمتیں اْس کی پیداواری لاگت سے کم ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں کرشنگ سیزن میں گنے کا ریٹ 400 سے 750 روپے فی من تک کسانوں کو دیا گیا ہے۔ اس سال گنے کی ریکوری کم ہوئی ہے اور چینی کے پیداواری اخراجات میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ گنا پاکستان کی واحد فصل ہے جس نے کسانوں کو معاشی طور پر بچایا ہے ورنہ باقی تمام فصلوں نے کاشتکاروں کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کر کے اسے تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملک میں چینی کی

پڑھیں:

چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئینگے، سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد (خبر نگار+نیٹ نیوز) پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں چین کی بہار، چین کے مواقع، دنیا کے اشتراک کردہ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جہاں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہا کہ آئی ایس ایس آئی کی تقریب میں شرکت کر کے خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں پاکستان اور چین کے تعلقات کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے، پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط ہے، ان دو سیشن میں پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے تمام ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ تقریب کے اکابرین نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے علاوہ سکیورٹی صورت حال اور سی پیک پر بات چیت کی، پاکستان اور چین کے تعلقات کے حوالے سے ہم ہر مرتبہ بات کرتے ہیں۔ پاکستانی وزیراعظم اور صدر مملکت نے چین کا سرکاری دورہ کیا، اپریل میں چینی وزیراعظم پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، ان کے دورے سے متعلق تمام امور پر بات چیت کی گئی ہے۔ دورے کے دوران پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ سہیل محمود نے باخبر گفتگو کو فروغ دینے، غلط فہمیوں کو دور کرنے اور ابھرتے ہوئے جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں باہمی مفاہمت کو مضبوط بنانے میں میڈیا اور تھنک ٹینکس کے کردار پر زور دیاسفیر مسعود خان نے اپنے کلیدی خطاب میں پاک چین تعلقات کی پائیدار مضبوطی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے تزویراتی، اقتصادی اور دفاعی تعاون پر زور دیا۔چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان جدید کاری، اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی استحکام میں کلیدی شراکت داروں کے طور پر مل کر کام کریں۔ انہوں نے دو اجلاسوں کے اہم نکات کے ساتھ ساتھ حالیہ برسوں میں چین کی سفارتی کامیابیوں اور انصاف اور انصاف کو برقرار رکھنے اور امن و استحکام کی حمایت کے حوالے سے اس کے مستقبل کے نقطہ نظر پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے؛پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن
  • ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں، ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,700 روپے اضافہ ریکارڈ
  • لاہور بار ایسوسی ایشن نے ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
  • جون کے آخر تک کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، آئی ایم ایف کو منا لیا گیا
  • پاکستانیوں کی امریکا داخلے پر پابندی سے متعلق صرف افواہیں ہیں، ایسا کچھ نہیں ہورہا، دفتر خارجہ
  • چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئینگے، سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا
  • چین کے وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئیں گے، سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا