فاطمہ فرٹیلائزر اور عاطف اسلم کی جانب سے رمضان کی مناسبت سے ”فاصلوں کوتکلف “ نعت جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
لاہور:
فاطمہ فرٹیلائزر نے معروف گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ مل کر رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی نعت جاری کردی۔
عاطف اسلم کی آواز میں یہ نعت ’''فاصلوں کو تکلف“رمضان کے مقدس مہینے میں سامعین کو مسحور کرنے کا باعث بنے گی۔
یہ نعت محبت اور عقیدت کے جذبات کے ساتھ حضور اکرم ﷺ کی شان میں بطور ہدیہ پیش کی گئی ہے۔ اس نعت کے اشعار مدینہ منورہ اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی خواہش کو بیان کرتے ہیں۔
اس موقع پر فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز، رابیل سدوزئی نے کہا کہ ''رمضان غور و فکر، قربت اور شکر گزاری کا مہینہ ہے۔ 'فاصلوں کو تکلف' کے ذریعے ہم مدینہ اور اس کی پرنور فضا کی محبت کااظہار کر تے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’فاطمہ فرٹیلائزر اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ رمضان کا مہینہ ہمیں خود شناسی اور شکر گزاری کا درس دیتا ہے اور یہ ان کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا بھی موقع ہے، جوہر وقت ہماری غذائی ضروریات پوری کرنے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔''
واضح رہے کہ فاطمہ فرٹیلائزر ایک ایسا ادارہ ہے جو کسانوں کی خدمت اور یکجہتی کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے کمپنی ایمان، عاجزی اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے والوں کی خدمات کو اجاگر کرتی ہے۔
رمضان کے مہینے میں یہ کلام محبت اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہے جو ہمیں دلوں میں مدینہ کی محبت کو سامنے لاتا ہے۔ یہ ویڈیو سرسبز فرٹیلائزر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور؛ صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت اربوں روپے جاری کردیے
پشاور:خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے رمضان پیکج کے تحت 10 ارب 20 کروڑ روپے جاری کردیے۔
خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے رمضان پیکج کی رقم 10 ارب 20 کروڑ روپے محکمہ سماجی بہبود کے اکاﺅنٹ میں منتقل کردی ہے۔
صوبائی حکومت کے مطابق رمضان پیکج کے تحت صوبے کے 10 لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے اور صوبائی حکومت کے اس پیکج کے لیے صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
سا ضمن میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت رمضان پیکج کے لیے خاندانوں کا انتخاب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقامی قیادت نے کی ہے اور پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور عہدیداروں نے فہرستیں صوبائی حکومت کے حوالے کردی ہیں۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کے رواں سال فروری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کسانوں نے 36 فیصد کم کھاد خرید لی ہے، اسی طرح پچھلے سال فروری کے مقابلے میں ڈی اے پی کھاد بھی 65 فیصد کم خرید لی گئی ہے۔