Daily Mumtaz:
2025-03-16@10:52:48 GMT

ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لیں گے؟

اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT

ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لیں گے؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکان پر تبصرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت 2028ء کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کے فائنل تک پہنچتا ہے تو وہ ایک میچ کے لیے ریٹائرمنٹ سے واپس آ سکتے ہیں۔

کوہلی کا کہنا ہے کہ اگر ہم گولڈ میڈل کے لیے کھیل رہے ہوں تو میں شاید ایک میچ کے لیے واپس آ جاؤں، میڈل جیتوں اور پھر گھر واپس آ جاؤں۔

کوہلی کا یہ مزاحیہ تبصرہ ان کے مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنا ہے، جو انہیں دوبارہ ٹی20 انٹرنیشنل میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

کوہلی نے جون 2024ء میں بھارت کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتح کے بعد اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

لاس اینجلس میں ہونے والے 2028ء کے اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے، جو 128 سال بعد اولمپکس میں شامل کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 36 سالہ کوہلی نے اپنی فٹنس اور کھیل کے لیے جذبے کو برقرار رکھا ہے، انہوں نے حال ہی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 5 میچوں میں 54.

50 کی اوسط سے 218 رنز بنائے، جس میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست سنچری اور آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں 84 رنز شامل ہیں۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان 16 تاریخ سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

ٹرافی کی رونمائی کرائسٹ چرچ کے خوبصورت مقام  پورٹ ہلز پر کی گئی۔موقع پر پاکستان کی جانب سے محمد حارث اورنیوزی لینڈ کے ایش سودھی نے ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی رونمائی کی۔

دونوں ٹیموں کےدرمیان پانچ  ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کاپہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فیملی پروٹوکولز؛ کوہلی اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے
  • کھلاڑیوں کی فیملیز سے متعلق انڈین کرکٹ بورڈ کے نئے ضابطوں پر ویرات کوہلی کی شدید تنقید
  • ویرات کوہلی فیملیز پروٹوکولز سے متعلق اپنے بورڈ پر برس پڑے
  • پاکستان ، نیوزی لینڈمیں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج کھیلا جائیگا
  • ٹی ٹوئنٹی کی نئی لیکن اچھی ٹیم ہے، فخر اور صائم کی کمی محسوس ہوگی: کپتان قومی ٹیم
  • ٹی ٹوئنٹی کی نئی لیکن اچھی ٹیم ہے، فخر اور صائم کی کمی محسوس ہوگی: سلمان علی آغا
  • کرکٹ سپر اسٹار ویرات کوہلی کا نیا لک
  • سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز، پاکستان نے گولڈ سمیت  4 میڈل جیت لئے 
  • پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی