2025-02-06@15:50:29 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«لاہور عجائب گھر»:
لاہور کے تاریخی عجائب گھر کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرلیا گیا جب کہ منصوبے پر 8 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق یونیسکوماسٹرپلان کے تحت عجائب گھر کو 1929 کی شکل میں بحال کیا جائیگا ، ڈیجیٹلائزیشن کی اسٹڈی مکمل کرلی گئی،پانچ سالہ بحالی منصوبے کے تحت عجائب گھر کو قومی اور مقامی ثقافتی ورثے سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ مال روڈ لاہور پر واقع لاہور عجائب گھر 1894 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ لاہور عجائب گھر کا شمار جنوبی ایشیا کے چند بڑے عجائب گھروں میں ہوتا ہے، اس میوزیم میں گندھارا، مغل ، سکھ اور برطانوی دور کے 60 ہزار کے قریب نوادرات ہیں، جس میں نادر ونایاب مجسمے ، مختلف ادوار کے سکے، لکڑی کا...
لاہور(نیوزڈیسک)کرکٹر اورپنجاب کے سابق وزیر کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔لاہور میں ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ( او سی یو) عمران کشور نے ایس پی عمران کرامت بخاری ،ایس پی آفتاب احمد پھلروان اور ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کےہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کرکٹراور سابق صوبائی وزیر وہاب ریاض کے بہنوئی اور معروف بزنس مین خواجہ شاہ زیب کے گھر ڈکیتی کرنے والے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے نقد رقم، 2 کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، ڈائمنڈ جیولری اور ناجائز...
لاہور کے علاقے چوہنگ میں 8 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم احمد معصوم 8 سالہ بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ گھر لے گیا اور وہاں جاکر اس نے زیادتی کر دی جس کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ چوہنگ میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق 8 سالہ حسنین گھر سے دوکان پر چیز لینے گیا تو احمد نامی لڑکے کے ہتھے چڑھ گیا جو اسے زبردستی اپنے گھر لے گیا جہاں اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔ معصوم 8 سالہ حسنین کے چاچا نے تھانہ چوہنگ میں درخواست دی جس پر ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید نے فوری...
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں کے ہمراہ دو خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، جس کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ تھانا رائیونڈ سٹی میں درج کرلیا گیا، پولیس اہلکار ارسلان اینٹی رائٹ فورس میں تعینات ہے، جسے اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ملزمان نے دو خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی اور ان کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون پر جسم فروشی کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔خواتین کی جانب سے ملزمان پر 37 ہزار روپے لوٹ کر لے جانے کا بھی الزام عائد...
![لاہور، ملازمہ نے مالکان کی ڈانٹ کا غصہ 3ماہ کے نومولود پر نکال دیا،بچے کے منہ پر کپڑا رکھ کر سانس روکنے کی کوشش](/images/blank.png)
لاہور، ملازمہ نے مالکان کی ڈانٹ کا غصہ 3ماہ کے نومولود پر نکال دیا،بچے کے منہ پر کپڑا رکھ کر سانس روکنے کی کوشش
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا، ملازمہ نے بچے کو پنگھوڑے سے نکال کر کئی بار زمین پر پٹخا ، تھپڑ مارے اور منہ پر کپڑا رکھ کر اس کا سانس روکنے کی کوشش کی ، نومولود بچے کے رونے سے ملازمہ کی نیند میں خلل آنے کے باعث سفاک گھریلو ملازمہ اپنا غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکالتی رہی ، بچے کی طبیعت بگڑنے پر والدین نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاونی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی...
لاہور: ماڈل ٹاؤن کے رہائشی کے گھر چوری کرنے والی 4 خواتین کو گرفتار کرکے 60 لاکھ روپے نقد اور 30 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا گیا۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی آئی جی عمران کشور کی زیرِ نگرانی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے کامیاب کارروائی کی۔ گرفتار خواتین کے قبضے سے 60لاکھ روپے کیش سمیت جیولری، موبائل فونز، قیمتی گھڑیاں، پرفیومز اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔ خواتین میں ثناء زوجہ ہمایوں، انعم زوجہ نادر مسیح، شہناز زوجہ جاوید مسیح اور شیبہ دختر ہمایوں شامل ہیں۔ پولیس ٹیم نے لاہور، قصور اور ملتان کے مختلف علاقوں میں ریڈ کر کے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی۔...
علامتی فوٹو لاہور میں ایک گھر سے 2 ملازمائیں پونے 2 کروڑ روپے کے زیورات چوری کرکے فرار ہوگئیں۔پولیس کے مطابق چوری کی واردات لاہور ڈیفنس میں پیش آئی جہاں گھر میں کام کرنے والی 2 ملازمائیں بھاری مالیت کے زیورات لے اڑیں۔پولیس کے مطابق زیورات کی مالیت پونے 2 کروڑ بتائی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملازمائیں اس وقت گھر سے زیورات لوٹ کر فرار ہوئیں جب گھر والے شادی میں گئے ہوئے تھے۔پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرکے دونوں ملزماؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
لاہور: چوہنگ کے علاقے بوھڑ والا چرچ محلہ تالاب میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق، 25 سالہ عروج کے بھائی نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی بہن کے خاوند ناظم نے جھگڑے کے بعد اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعے کے نتیجے میں عروج شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ناظم نامی شخص نے گھریلو تنازع کے بعد یہ سنگین حرکت کی ہے۔ پولیس نے...
لاہور(صباح نیوز) لاہور میں ایک گھر ڈکیتی کے بعد ڈاکوانتظامیہ کے ایک اعلی سابق افسر کو بھی ساتھ لے گئے ہیں ۔ لاہورپولیس نے سابق ایڈیشنل کمشنر ملک خادم جیلانی اعوان کو گھر سے اغوا کر نے کا مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 24 جنوری کی علی الصبح نامعلوم ملزمان نے سابق ایڈیشنل کمشنر ملک خادم جیلانی اعوان کو ان کے گھر سے اغوا کرلیا اور اغوا کار نقدی اور گاڑی سمیت قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں موجود اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی، قیمتی موبائل فونز اور دیگر سامان سمیٹا اور جب ملک خادم جیلانی نے مزاحمت کی تو ملزمان نے...
لاہور: جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) لاہور میں ایک وزنی گھنٹہ نصب ہے جو تقریباً 120 سال سے خاموش ہے۔ کبھی یہ گھنٹہ بجتا تھا تو پورے جی پی او میں ہلچل مچ جاتی اور ملازمین ڈاک کی وصولی اور روانگی کے لیے متحرک ہو جاتے تھے، یہ بیل یا گھنٹہ جو کافی وزنی ہے 1849 میں ڈبلیو ٹی کلف فورڈ نے لگائی تھی۔ پہلے یہ گھنٹہ چھوٹے جی پی او میں ہوا کرتا تھا، پھر 1904 میں اس بیل کو جی پی او لاہور کی مرکزی عمارت میں لگا دیا گیا، جی پی او کی بلڈنگ کی تعمیر پر 3 لاکھ 16 ہزار 475 روپے کا خرچہ ایا تھا اور 1996 میں اس تاریخی عمارت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک یادگاری...
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 2 خواتین سمیت 4 ڈاکوؤں نے ایک تاجر کے گھر کاصفایا کر دیا۔واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات 22 جنوری کو تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر پر ہوئی۔تاجر نے واردات سے 1 روز قبل ان دونوں خواتین کو گھر پر ملازم رکھا تھا۔ کراچی: اورنگی میں تاجر کے گھر ڈکیتی، زیرِ تربیت ڈی ایس پی گرفتارڈی آئی جی عاصم قائمخانی کی رپورٹ میں یہ اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 13 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں پولیس چھاپے کو ڈکیتی قرار دیدیا گیا۔ ملازم خواتین نے اپنے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا جس کے بعد وہ 2 کروڑ 20 لاکھ روپے...
عالمی شہرت یافتہ گلوکار بوہیمیا لاہور میں منعقد کنسرٹ کے دوران انتظامیہ پر بھڑک اُٹھے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستانی نژاد امریکی گلوکار بوہیمیا کو غصے کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسٹیج پر آتے ہی بوہیمیا کہتے ہیں کہ ’میں پچھلے 5 گھنٹے بیک اسٹیج بیٹھا ہوا اپنی پرفارمنس کا انتظار کر رہا ہوں اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہ ٹائم ختم ہوگیا ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) گلوکار کے اس جملے پر کنسرٹ میں موجود مداحوں نے بھی شور مچانا شروع کردیا جس پر بوہیمیا نے کہا ’میں...
لاہور میں ڈکیٹی کی واردات میں نوجوان کو گولی لگنے کے ڈرامہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ نوجوان نے شادی سے بچنے کے لیے ڈکیٹی کا ڈرامہ رچایا، نوجوان علی حیدرنے خود کو گولی مار کر دکیٹی کی جھوٹی 15 کال کی، گزشتہ روز ڈکیٹی کی واردات میں نوجوان کے زخمی ہونے کی خبر نشر ہوئی۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیا، تحقیقات کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا، ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں سپیشل ٹیم نے تحقیقات شروع کیں،24 گھنٹے کے اندر ہی پولیس حقائق تک پہنچ گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ زخمی نوجوان علی حیدر نے...
لاہور: لاہور چڑیا گھر میں بنائے گئے جدید ترین ہولوورس کا انتظام نجی کمپنی کے حوالے کردیا گیا جہاں بہت جلد شہری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی کے ذریعے مختلف جنگلی جانوروں کو انتہائی قریب سے دیکھنے اور انہیں چھونے کا تجربہ کرسکیں گے، تھری ڈی سینما میں جنگلی حیات سے متعلق فلمیں بھی دیکھی جاسکیں گی۔ لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر شیخ محمد زاہد نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ہولوورس میں تین سہولتیں متعارف کروائی گئی ہیں جن میں ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی اور ہولو گرام تھری ڈی سینما کی سہولت شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورچوئل رئیلٹی میں وی آر کے ذریعے شہری خود کوایک جنگل میں موجود پائیں...
ویب ڈیسک: لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر خیبر میل 1 اپ 4 گھنٹے 19 منٹ جبکہ خیبر میل 2 ڈاؤن 2 گھنٹے 51 منٹ تاخیر کا شکار ہوگئی۔ گرین لائن 5 اپ 1 گھنٹے 21 منٹ جبکہ گرین لائن 6 ڈاؤن 1 گھنٹہ 08 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، تیز گام 7 ڈاؤن 23 منٹ سے زائد تاخیر کا شکار جبکہ ہزارہ ایکسپریس 2 گھنٹے 21 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان اس کے علاوہ ملت ایکسپریس 8 گھنٹے 12 منٹ سے زائد تاخیر کا شکار رہی، پاک بزنس...
لاہور میں گھر میں آگ لگنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ ریسیکیو ذرائع کے مطابق مالی پورہ شفیق آباد کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں 2 سالہ بچی حورم شہزادی جھلس کر جاں بحق ہوگئی جبکہ 3 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ ریسیکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
ویب ڈیسک: لاہور میں گھر میں آگ لگنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ ریسیکیو ذرائع کے مطابق مالی پورہ شفیق آباد کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں 2 سالہ بچی حورم شہزادی جھلس کر جاں بحق ہوگئی جبکہ 3 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ ریسیکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کیلئے مفت زمین اسکیم جلد لانے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جن کے پاس زمین خریدنےکے پیسےنہیں، انہیں 3 مرلے کے مفت پلاٹ دیں گے۔ مریم نواز نے اعلان کیاکہ ’اپنا گھر اپنی چھت اسکیم دنیا کی بہترین ہاؤسنگ اسکیم ہے جس کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ گھر بنانےکا منصوبہ ہے، 15 لاکھ روپے تک بلا سود آسان قرض دیا جائےگا،کوئی بھی اسکیم ہو یا اسکالر شپ ، میرٹ سے ہٹ کر کچھ نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ جیسے میں نے اپنے ڈی سیز، کمشنرز اور...
لاہور میں واقع نجی ہاؤس سوسائٹی میں واقع آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے گھر کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ذاتی گھر کے قریب ڈکیتی ہوئی اور مسلح افراد ملازمین سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ پولیس نے ایمرجنسی کال پر فوری ایکشن بھی لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ گھر آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے سامنے واقع ہے، جہاں واردات صبح ساڑھے 5 بجے ہوئی۔ ڈاکو عقبی راستے سے گھر میں داخل ہوئے اور چوکیدار و 2 خانساموں کو یرغمال بناکر ایک کمرے میں بند کر کے موبائل و نقدی چھین لیے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو ایک خانساماں کو دوسرے کمرے میں لے کر...
راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل گاڑی کی 3 بوگیاں دینہ کے قریب اچانک پٹڑی سے اتر گئیں،حادثے سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں سے بھری ریل گاڑی راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی کہ دینہ کے قریب بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی سے ملتان جانے والی بہاوالدین زکریا ایکسپریس کوحادثہ پیش آیا تھا۔کراچی سے ملتان جانے...