کراچی سے لاہور جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 302 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ 

کراچی سے ذرائع کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کے باعث پرواز روانہ نہ ہوسکی، پرواز کو صبح 8 بجے روانہ ہونا تھا، فنی خرابی اب تک دور نہ ہوسکی۔ 

ذرائع کے مطابق پرواز کی روانگی سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی جا رہی، جس پر مسافروں نے احتجاج کیا۔ 

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق شام 6 بجے تک پرواز کی روانگی متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز یکم مئی سے ہوگا۔

سعودی عرب کے لیے حج پروازوں کا سلسلہ تقریباً 35 روز بعد شروع کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حج پروازوں کا باضابطہ شیڈول 10 اپریل تک جاری کیے جانے کی توقع ہے۔ اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

حج آپریشن میں پی آئی اے اور ایک سعودی ایئر لائن سمیت پانچ ایئر لائنز حصہ لیں گی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار پاکستانی عازمین حجاج مقدس جائیں گے۔حج آپریشن کا سلسلہ 30 روز تک جاری رہے گا اور آخری پرواز 30 مئی کو روانہ ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پائلٹ ہی اپنا پاسپورٹ لے جانا بھول گیا، مسافروں سے بھری طویل پرواز واپس لانی پڑ گئی
  • عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کب شروع ہو گی
  • حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی
  • چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبرانِ  کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف اپوزیشن رہنماؤں کاعدالت سے رجوع
  • افغانستان میں زیرحراست برطانوی جوڑے کا ٹرائل تاخیر کا شکار، خاندان کو صحت سے متعلق خدشات
  • بھکر؛ دریا خان میں کارروائی کےدوران پکڑی گئی 8 کونجیں برآمد، شکاری فرار
  • قومی ونڈے کرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ
  • رضوان، نسیم شاہ کا فون توڑنے کے بعد نیوزی لینڈ روانہ
  • دنیا کے وہ 30 شہر جہاں 29 مارچ کو عید کا چاند نظر آ جائے گا