Express News:
2025-04-13@16:15:49 GMT
لاہور؛ گھر میں آتشزدگی سے 2 سالہ بچی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
لاہور میں گھر میں آگ لگنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
ریسیکیو ذرائع کے مطابق مالی پورہ شفیق آباد کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پایا۔
آتشزدگی کے نتیجے میں 2 سالہ بچی حورم شہزادی جھلس کر جاں بحق ہوگئی جبکہ 3 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ ریسیکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نجی کالج کی ملازمہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)میں گلبرگ کے علاقے میں نجی کالج کی ملازمہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی، ملازمہ 36 سالہ بلقیس کو پانی کی موٹر سے کرنٹ لگا۔(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق نجی کالج کی ملازمہ بلقیس موٹر چلانے لگی تو کرنٹ لگ گیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔خاتون کی ہلاکت پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔