لاہور:

لاہور چڑیا گھر میں بنائے گئے جدید ترین ہولوورس کا انتظام نجی کمپنی کے حوالے کردیا گیا جہاں بہت جلد شہری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی کے ذریعے مختلف جنگلی جانوروں کو انتہائی قریب سے دیکھنے اور انہیں چھونے کا تجربہ کرسکیں گے، تھری ڈی سینما میں جنگلی حیات سے متعلق فلمیں بھی دیکھی جاسکیں گی۔

لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر شیخ محمد زاہد نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ہولوورس میں تین سہولتیں متعارف کروائی گئی ہیں جن میں ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی اور ہولو گرام تھری ڈی سینما کی سہولت شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ورچوئل رئیلٹی میں وی آر کے ذریعے شہری خود کوایک جنگل میں موجود پائیں گے جہاں ان پر خطرناک جنگلی جانور حملہ کرتے محسوس ہوں گے۔ وی آر کی مدد سے  ان جانوروں کو قریب محسوس کیا جاسکے گا۔ ایسے جانور جو پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے رپورٹر نے خود بھی مکسڈ رئیلٹی کا نظارہ کیا جہاں ڈائنوسارس ،ہاتھی اور شیروں سمیت مختلف جانوروں کو  انتہائی قریب سے دیکھنے اور انہیں چھو کردیکھنے کا تجربہ کیا گیا۔ شہری ان مناظر کی تصاویر بھی بنا سکیں گے۔

ورچوئل رئیلٹی نظارے کے دوران جب اچانک افریقی شیر نے حملہ کیا تو رپورٹر بھی ڈر گیا ۔وی آر کے ذریعے ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے آپ ایک خطرناک جنگل میں موجود ہیں جہاں  ہرقسم کے جنگلی جانور، حشرات اور پرندے ہیں ۔ آپ نے ان کا نظارہ بھی کرنا ہے اور ان سے بچنا بھی ہے۔

شیخ محمد زاہد نے بتایا کہ ورچوئل رئیلٹی کا ٹکٹ 100 روپے، مکسڈ رئیلٹی کا ٹکٹ 200 روپے اور ہولو گرام تھری ڈی سینما کا ٹکٹ 300 روپے ہے۔ شہری کی مرضی ہے وہ تمام سہولتیں دیکھنا چاہتا ہے یا کوئی ایک  چیز دیکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہولو ورس نجی کمپنی کے سپرد کردیا گیا ہے،  ممکن ہے وہ فیملی پیکج اور اسٹوڈنٹس پیکج متعارف کروائے جس سے وزیٹرز کو مزید سہولت ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پنجاب کی سینیئروزیر مریم اورنگزیب، سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات مدثر وحید ملک اور خاص طور پر ٖڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کی محنت اورشبانہ روز  کوششوں کا نتیجہ ہے کہ شہریوں کو ایک نئی اور بہترین  تفریحی سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈی جی وائلڈلائف کا ایک خواب تھا جسے حقیقت میں بدل دیا گیا ہے۔ 

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل جانوروں کو انہوں نے

پڑھیں:

کل فیصل آباد کے طالب علم نے کہا آپ کو دیکھ کر پتہ چلا ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کل فیصل آباد کے ایک طالب علم نے مجھ سے کہا ’آپ کو دیکھ کر پتہ چلا ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے۔‘

اوکاڑہ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ میں اپنے حقیقی بچوں سے زیادہ قوم کے بچوں سے محبت کرتی ہوں، میں قوم کے بچوں سے اپنا رشتہ کسی صورت کمزور نہیں ہونے دوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کل فیصل آباد میں ایک طالب علم نے کہا اسے مجھے دیکھ کر پتہ چلا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے۔

جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ذہین مگر مستحق بچوں کو جدید ترین لیپ ٹاپ کی سہولت ضرور دیں گے، اب ماں باپ کو بچوں کی فیس کیلئے گھر کی کوئی چیز نہیں بیچنا پڑے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ آپ کا کسی بھی جماعت سے تعلق ہو اگر اسکالرشپ کے حقدار ہیں تو ضرور ملے گی۔

مریم نواز نے اس دوران اوکاڑہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان اور اگلے سال 1 لاکھ ای بائیکس، 50 ہزار اسکالرشپ دینے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالرشپ اسکیم میں میرٹ کا خیال رکھا، تقریب میں موجود کوئی یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ اسے اسکالرشپ سفارش پر ملی۔

دوران تقریب وزیر اعلیٰ پنجاب کو تصاویر اور پورٹریٹ تحفے میں دیے گئے، اختتام میں وزیر اعلیٰ پنجاب طالبات میں گھل مل گئیں، بچیوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

متعلقہ مضامین

  • ضرورت ہے کہ جانوروں کے حقوق پورے کئے جائیں: جسٹس عائشہ ملک
  • جانوروں پر ظلم کرنے والوں کیلئے سخت سزا ہونا ضروری ہے: جسٹس عائشہ اے ملک
  • کل فیصل آباد کے طالب علم نے کہا آپ کو دیکھ کر پتہ چلا ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، مریم نواز
  • صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی کھیل سکیں گے یا نہیں؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف
  • لاہور : مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
  • لاہور کے مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
  • بلوچستان کے عوام جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہے ہیں
  • میٹھے پانی کی ایک چوتھائی مخلوقات معدو میت کے خطرے سے دوچار
  • اداکار یاسر حسین نے اپنی موت کی خبر دیکھ کر کیا کہا؟