سٹی42: لاہور چڑیا گھر میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا ، لاہور سمیت مختلف شہروں سے آئے سیاح  اور  ننھے پھول بندروں کی اٹھکیلیوں سے لے کر شیروں کی دلکش حرکات تک، چڑیا گھر کے جانور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

شیروں کے شوقین سیاح شیر کے وجود اور ان کی حرکات سے محظوظ ہو رہے ہیں جبکہ ریچھ بھی کسی سے کم نظر نہیں آتے اور عوام کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ فش ایکویریم میں موجود میرین مچھلیاں بھی سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا

چڑیا گھر کے ہولو ورس میں سیاح جانوروں کے بارے میں آگاہی حاصل کر رہے ہیں اور جنگلی ماحول کے ساتھ تصویریں بنوا رہے ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم میں گرمی کی شدت میں واضح کمی کے باعث چڑیا گھر کی سیر پر سکون ہو گئی ہے۔

سیاحوں کامزید  کہنا ہے کہ کچھ جانور ابھی تک تنہا ہیں اور ان کی جوڑی مکمل کی جائے، خصوصاً ہرنوں کی اقسام کافی دلکش اور پرکشش ہیں۔
 
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 سیاحوں کا چڑیا گھر رہے ہیں

پڑھیں:

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت آج ہوگا۔

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج  شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، ایجنڈے میں خواتین کے وراثتی حق میں رکاوٹوں کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس شامل ہے۔ اسپیکر ایازصادق  قومی اسمبلی کے اجلاس  کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کا ایجنڈا 12 نکات پر مشتمل ہوگا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی سوسائٹیز رجسٹریشن ترامیمی آرڈرز میں توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔ ایجنڈے کے مطابق خواتین کے وراثتی حق میں رکاٹوں کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے جبکہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمینڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ میں ترمیم بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، اس کے علاوہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونزاتھارٹی ایکٹ میں ترمیم بھی زیر غور آئے گی۔ نیشنل کمیشن فارہیومن رائٹس 2023،24 کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی، اس کے علاوہ سابق فاٹا این ایف سی ایوارڈ کے مطابق حصہ نہ ملنے بارے توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت آج ہوگا۔
  • ضلع ٹانک میں دہشتگردوں نے بنیادی مرکز صحت کو بارودی مواد سے اڑا دیا
  • اسپین میں زیادہ سیاح آنے سے گھروں کی قلت، سیاحوں کیخلاف مظاہرے
  • بھارتی جزیرے میں داخل ہونے پر امریکی سیاح گرفتار
  • پاکستان میں آئی ایم ایف مشن کا دورہ گورننس میں بہتری اور بدعنوانی کے خاتمے پر توجہ
  • سوات اور اس کے گردونواح میں خوفناک زلزلے کے جھٹکے
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • گوجرانوالہ میں نجی چڑیا گھرسے 8 بندرفرار
  • گوجرانوالہ: نجی چڑیا گھر سے 8 بندر فرار