2025-02-21@00:02:46 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«چڑیا گھر»:
ویب ڈیسک — امریکہ کے شہر نیو یارک میں چڑیا گھروں کےانتظامات چلانے والے ادارے نے ہلاک ہونے والے کم سے کم تین اور ممکنہ طور پر 15 تک پرندوں کے فلو سے متاثر ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی کا کہنا ہے کہ کوئنز چڑیا گھر میں تین بطخیں وائرس کے سبب ہلاک ہوئیں جبکہ ادارے کے مطابق برونکس چڑیا گھر میں ہلاک ہونے والی تین بطخوں اور نو جنگلی پرندوں کی لیب ٹیسٹ رپورٹس آنا ابھی باقی ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے پرندے اویویئن فلو یا پرندوں میں پھیلنے والے زکام سے متاثر تھے۔ امریکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق ادارے نے بتایا ہے کہ پچھلے دو ہفتوں...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکر ٹر ی سندھ آصف حیدر شاہ نے کے ایم سی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئندہ کراچی چڑیا گھر کے لیے غیر مقامی (ایگزاٹک) جانور نہ خریدے۔ انہوں نے یہ ایڈوائز کراچی چڑیا گھر سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران دی، جس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ایڈیشنل چیف سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ سید خالد حیدر شاہ، میونسپل کمشنر افضل زیدی، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی، ڈائریکٹر ریکریشن کے ایم سی اور کراچی زولوجیکل اینڈ بوٹینیکل گارڈن کے دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی چڑیا گھر میں اس وقت تقریباً 850 جانور اور پرندے مختلف اقسام کے موجود ہیں۔ مزید آگاہ کیا گیا کہ 2012 کے بعد سے چڑیا...
کراچی: چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کے ایم سی کو کراچی چڑیا گھر کے لیے غیر مقامی جانور نہ خریدنے کا مشورہ دے دیا۔ یہ ہدایت انہوں نے کراچی چڑیا گھر سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران دی جس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سید خالد حیدر شاہ، میونسپل کمشنر افضل زیدی سمیت دیگر افسران شریک تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی چڑیا گھر میں اس وقت تقریباً 850 جانور اور پرندے مختلف اقسام کے موجود ہیں، جبکہ 2012 کے بعد سے کسی نئے جانور کی خریداری نہیں کی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے زور دیا کہ غیر مقامی جانوروں کو کراچی کے چڑیا گھر میں...
فوٹو فائل ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کہا ہے کہ بہاولپور چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر اپنی طبعی عمر پوری کرکے مرگیا۔ لاہور سے ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کا کہنا تھا کہ مرنے والے چیتے کی عمر 20 سال تھی، وہ 2010 میں بہاولپور چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا بنگال ٹائیگر کی اوسط عمر 16 سے 20 سال ہوتی ہے۔
قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے شہر فیوم میں واقع چڑیا گھر میں شیر نے پنجرے میں موجود رکھوالے سعید جابر پر اچانک حملہ کر کے اس کو ہلاک کر دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شیر نے 47 سالہ رکھوالے کے سر کا کچھ حصہ بھی چبا ڈالا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اس نے شیر کا پنجہ پنجرے کے تاروں میں پھنسا دیکھ کر اسے مشکل سے نجات دلانا چاہی لیکن شیر نے اچانک حملہ کر کے اس کو دبوچ لیا۔ حملہ اتنا برق رفتار تھا کہ موقع پر موجود چڑیا گھر کے دیگر عملے کو اسے بچانے کا موقع نہیں مل سکا۔ دوسری جانب مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات...
چینی سفیر کی واشنگٹن ڈی سی کے قومی چڑیا گھر میں پانڈا پویلین کی افتتاحی تقریب واشنگٹن کے قومی چڑیا گھر میں پانڈا پویلین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور پانڈا “باؤ لی” اور “چھنگ باؤ” کو پہلی بار باضابطہ طور پر عوام کے سامنے پیش کیا گیا ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ امریکہ میں چین کے سفیر شیے فینگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ پانڈا چین کا قومی خزانہ اور چین کی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کا ایک خوبصورت بزنس کارڈ ہے۔ چینی اور امریکی عوام کے درمیان پانڈا سے جڑے تعلقات نصف صدی پر محیط ہیں جو چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی تاریخ سے...
لاہور: لاہور چڑیا گھر میں بنائے گئے جدید ترین ہولوورس کا انتظام نجی کمپنی کے حوالے کردیا گیا جہاں بہت جلد شہری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی کے ذریعے مختلف جنگلی جانوروں کو انتہائی قریب سے دیکھنے اور انہیں چھونے کا تجربہ کرسکیں گے، تھری ڈی سینما میں جنگلی حیات سے متعلق فلمیں بھی دیکھی جاسکیں گی۔ لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر شیخ محمد زاہد نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ہولوورس میں تین سہولتیں متعارف کروائی گئی ہیں جن میں ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی اور ہولو گرام تھری ڈی سینما کی سہولت شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورچوئل رئیلٹی میں وی آر کے ذریعے شہری خود کوایک جنگل میں موجود پائیں...